Tag: China Mobile

  • چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

    چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

    بیجنگ: چین کی موبائل کمپنی ون پلس ایسا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں  آئی فون کو شکست دے سکتا ہے۔

    موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں اپیل کے آئی فونز میں نت نئے فیچرز اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے  دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی خاصی بڑی تعداد موجود ہے۔

    چینی موبائل کمپنی ون پلس کی جانب سے گذشتہ برس پہلا اسمارٹ فون ون پلس فائیو ٹی متعارف کروایا گیا جس نے صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا اور کمپنی نے شاندار کاروبار بھی کیا تھا۔

    چینی کمپنی نے ایپل کے متوقع ماڈل آئی فون ایکس کے مقابلے میں ون پلس 6 اسمارٹ فون تیار کرنا شروع کردیا جس میں نہ صرف جدید فیچرز ہوں گے بلکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ مارکیٹ میں آئی فون کی جگہ حاصل کرلے گا۔

    کمپنی کی جانب سے نئے ماڈل ون پلس 6 کی نئی تصاویر اور ٹریلر  سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جس کے ساتھ موبائل کی تفصیلات بھی درج ہیں۔

    ون پلس 6 کی ایل سی ڈی 6.15 انچ کے قریب ہے جبکہ اس میں سم کارڈ لگانے کے ساتھ بائیں ہاتھ سے استعمال کرنے کا خصوصی فیچر بھی شامل کیا گیا۔ (نئے فیچر کے بارے میں کمپنی کی جانب سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں)۔

    ون پلس کے چیف ایگزیکٹو پیٹی لاؤ نے جنوری میں نئے ماڈل کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فون کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے اپریل سے جون کے ماہ میں پیش کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت ممکنہ طور پر 749 ڈالر ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے نئے سیٹ کی قیمت اتنی زیادہ اس لیے رکھی گئی کہ اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنے کی جگہ ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیک وقت دو کیمروں والا کم قیمت موبائل پیش

    بیک وقت دو کیمروں والا کم قیمت موبائل پیش

    بیجنگ: چین کی موبائل کمپنی زی ٹی ای نے نیا اسمارٹ فون پیش کردیا جس کی قیمت کم ہونے کے باوجود اُس میں صارفین کو بیک وقت دو کیمرے چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی زی ٹی ای نامی موبائل فون کمپنی نے ہائی آئی اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے صرف 20 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے، کمپنی کی جانب سے اس فون میں 2 کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں موبائل میں اسنیپ ڈراگون پراسیسر، 3 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج کے علاوہ میموری کارڈ کی علیحدہ سے جگہ جبکہ اس کی اسکرین 5.5 انچ کی ہے۔

    پڑھیں: ’’ آئی فون سیون میں ممکنہ طورپردوکیمرے ہوں گے ‘‘

    موبائل فون میں بیک وقت دو کیمرے چلانے کی صلاحیت موجود ہےاس میں 12 اور 13 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں جو بیک وقت کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں علاوہ ازیں اس کے فرنٹ کیمرے 8 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔ کیمرے سے لی گئی تصویر کا رزلٹ آئی فون 7 کی طرز کا دکھائی دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ بیک وقت دو کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف ‘‘

    موبائل فون میں آئی فون کی ٹکر کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں فنگر پرنٹ ریڈر، این ایف سی شامل ہیں۔ اس فون کی فروخت ابھی صرف ایک ویب سائٹ پر جاری ہے اور  کمپنی کو توقع ہے کہ وہ کک اسٹارٹر پر اسے فروخت کرکے طے کردہ ہدف کے مطابق فنڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: نوکیا کا کم قیمت خصوصی موبائل متعارف

  • دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا اسمارٹ فون متعارف

    دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا اسمارٹ فون متعارف

    بیجنگ: چین کی موبائل کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون متعارف کروادیا جس کی اسکرین کا سائز صرف 1.54 انچ اور قیمت صرف 30 ڈالرزمقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑھتی ہوئی ترقی کو دیکھتے ہوئے چینی ماہرین نت نئی ایجادات میں مصروف ہیں، اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے ڈیوائس کے سائز اور حجم کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے وی فون نے دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون متعارف کروایا۔

    smallest-1

    جن لوگوں کو اسمارٹ فونز کی بڑی اسکرینوں سے مشکلات درپیش تھیں اُن کے لیے یہ نیا اسمارٹ فون انتہائی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی اسکرین کا سائز دیگر فونز کے مقابلے میں بہت کم صرف 1.54 انچ ہے۔

    smallets

    اسمارٹ ڈیوائس میں تین بٹن دئیے گئے ہیں جن میں سے ایک پاور اوردیگر دو بٹنز اور دو ورچوئیل بٹنز دئیے گئے ہیں جبکہ فون میں ایک اسپیکر اور مائیکروفون بھی ہے تاہم موسیقی سننے کے لیے بلیوٹوتھ استعمال کرنا ہوگی۔

    smallest-3

    دنیا کے سب سے چھوٹے اسمارٹ فون کو وی فون ایس 8 کا نام دیا گیا ہے جس میں بلٹ ان ایف ایم ریڈیو، دل کی دھڑکن بتانے والا سنسر، پیڈو میٹر جبکہ اس کی ریم 64 ایم بی اور اسٹوریج 380 ایم بی کے علاوہ اس میں دیگر نمایاں فیچرز شامل ہیں۔

    smallets-3

    دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا فون دو رنگوں میں فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہاہے جس کی قیمت صرف 30 ڈالر یعنی پاکستانی روپے سے حساب سے 3 ہزار ہوگی۔