Tag: China

  • عمارت کے ملبے تلے دفن 2 افراد پچاس گھنٹوں بعد زندہ نکال لیے گئے

    عمارت کے ملبے تلے دفن 2 افراد پچاس گھنٹوں بعد زندہ نکال لیے گئے

    بیجنگ: وسطی چین میں منہدم ہونے والی ایک عمارت کے ملبے تلے دفن 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اتوار کو وسطی چین میں ایک عمارت کے منہدم ہونے کے 50 گھنٹے بعد دو افراد کو بچا لیا گیا، جس میں درجنوں افراد پھنس چکے ہیں یا لاپتا ہو گئے ہیں۔

    رہائشی عمارت کے انہدام کا واقعہ چین کے صوبے ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 39 افراد لاپتا ہو گئے ہیں، اور اب تک عمارت کے ملبے سے 7 افراد کو بہ حفاظت نکالا جا چکا ہے۔

    پولیس نے حادثے کے بعد عمارت کے مالک سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملبے تلے نکالے جانے والے افراد کی حالت تشویش سے باہر ہے اور اسپتال میں ان کی نگہداشت جاری ہے۔

    حکام کے مطابق ملبے تلے تقریباً 20 افراد پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ مزید 39 کا ہفتہ کے آخر تک کوئی پتا نہیں تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے مالک کے علاوہ، انھوں نے تین افراد کو ڈیزائن اور کنسٹرکشن کے حوالے سے اور پانچ دیگر کو اس وجہ سے گرفتار کیا ہے کیوں کہ انھوں نے عمارت کی چوتھی سے چھٹی منزل تک ایک گیسٹ ہاؤس کے لیے غلط حفاظتی تخمینہ لگایا تھا۔

  • چین کی جانب سے مبارک باد

    چین کی جانب سے مبارک باد

    اسلام آباد: چین نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، مختلف ممالک کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں، چین نے بھی انھیں مبارک باد دی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان سے اپنی روایتی دوستی جاری رکھنا چاہتا ہے، اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

    چین نے اعلیٰ معیار کے سی پیک اور مشترکہ مستقبل کے لیے بھی عزم کا اظہار کیا، ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔

    شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی نریندرمودی کو اہم پیغام

    یاد رہے گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اور استحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجز اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

    شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، آئین کی پاسداری کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ جین ساکی نے کہا کہ جمہوری خوش حال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، نئی لیڈر شپ کے ساتھ تعلقات جاری رکھیں گے۔

  • پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا اہم بیان آ گیا

    پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا اہم بیان آ گیا

    اسلام آباد: پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا بیان آ گیا، چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ انھیں یقین ہے پاکستان کی سیاسی صورت حال سے سی پیک متاثر نہیں ہوگا۔

    چینی دفتر خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ انھیں امید ہے پاکستان میں سیاسی صورت حال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا، اور انھیں مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی۔

    چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں قومی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گی۔

    چین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبہ پاکستان کی سیاسی صورت حال سے متاثر نہیں ہوگا، پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان ‘ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار’ ہیں لیکن انھوں نے مزید کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔

  • چین کا امریکی حکام کے ویزوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    چین کا امریکی حکام کے ویزوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    بیجنگ: چین نے امریکی حکام کے ویزوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے امریکی اقدام کا کرارا جواب دے دیا گیا، امریکی حکام کے ویزوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ اقدام امریکی سیکریٹری خارجہ اینٹنی بلنکن کے بیان کا جواب ہے۔

    بلنکن نے گزشتہ دنوں الزام لگایا تھا کہ امریکا کے خلاف جابرانہ کارروائیوں میں ملوث بعض چینی حکام کے ویزوں پر پابندی لگا رہا ہے۔

    چینی ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کو کہا کہ چین کی خود مختاری، سلامتی، چینی عوام کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چین نے امریکی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکا میں ہجوم کے ہاتھوں کسی کا قتل نفرت انگیز جرم قرار

    یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے رواں ماہ کہا تھا کہ امریکا نسلی اور مذہبی اقلیتی گروہوں کے خلاف ‘جابرانہ کارروائیوں’ میں ملوث ہونے پر کچھ چینی حکام کے ویزوں پر پابندی لگا رہا ہے۔

  • چین کا پاکستان کے قومی وقار کے دفاع میں حمایت کا اعلان

    چین کا پاکستان کے قومی وقار کے دفاع میں حمایت کا اعلان

    بیجنگ: چین نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، اور قومی وقار کے دفاع میں حمایت کااعلان کر دیا ہے۔

    چینی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی حفاظت میں اس کی مدد کریں گے، چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست اور مضبوط ترین حامی ہے۔

    ادھر چینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گریٹ پاور ٹیم میں خطے کے چھوٹے ممالک نشانہ نہیں بننے چاہیئں۔ چینی وزارت خارجہ نے خطے میں روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں کہا کہ چھوٹے اور درمیانے ممالک سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ہم سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا ہتھیار نہ بنایا جائے۔

  • پاکستان کو چین کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا

    پاکستان کو چین کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا

    بیجنگ : چین پاکستان کیلئے 25 ارب ڈالر کمرشل لون رول اوورکرنے پر آمادہ ہوگیا ، شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ چین نے پیغام دیا ،ہمیشہ پاکستان کا پر اعتماد ساتھی رہا ہے اور رہے گا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کےبعد ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چین پاکستان کیلئے25ارب ڈالرکمرشل لون رول اوورکرنے پر آمادہ ہوگیا ہے اور تمام چینی قرضوں کو رول اوور کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ، پلس ڈیزل کی سپلائی اگر کوئی کمی ہو تو چین مہیا کرے گا، چین نے پیغام دیا ،ہمیشہ پاکستان کا پراعتماد ساتھی رہا ہے اور رہے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چینی وزیرخارجہ نےدورہ کابل اوربھارت پربریفنگ دی اوراعتمادمیں لیا، انھوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور چین کے مؤقف میں ہم آہنگی ہے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی، سیکیورٹی تعاون اور افغان امن سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

    دوران ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کا عزم کیا اور ون چائنہ پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

  • طالبان کی چین کو ’تمام خدشات‘ دور کرنے کی یقین دہانی

    طالبان کی چین کو ’تمام خدشات‘ دور کرنے کی یقین دہانی

    کابل: افغان طالبان نے چین کو ‘تمام خدشات’ دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے جمعرات کو کہا ہے کہ انھوں نے بیجنگ کے سینئر سفارت کار کو ان خدشات کے بارے میں یقین دہانی کرائی ہے جو چین کے خیال میں ‘افغان سرزمین سے ابھر سکتے ہیں۔’

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی خصوصی دورے پر آج کابل پہنچے، جن کا استقبال ان کے افغان ہم منصب مولوی امیر خان متقی نے کیا، دونوں رہنماؤں نے وزارت خارجہ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، جس میں سیاسی، اقتصادی، ٹرانزٹ، فضائی روٹ، خشک میوہ جات کی تجارت، اسکالرشپس، ویزوں کے اجرا، معدنیات کے شعبے میں کام کے آغاز، سی پیک منصوبے میں افغانستان کے حصے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

    وانگ یی نے اپنے دورے کو ہمہ پہلو تعلقات میں بہتری کا ذریعہ قرار دیا، انھوں نے کہا جس طرح چین اور افغانستان کے تاریخی تعلقات ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ مزید مضبوط اور وسیع ہوں۔

    وانگ یی نے کہا کہ جمہوریہ چین کی پالیسی ہے کہ وہ افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا نہ اس طریقے سے اپنے مفادات کا تحفظ چاہتا ہے۔ وانگ یی نے اپنی گفتگو میں افغانستان پر لگنے والی سیاسی اور اقتصادی پابندیوں کی بھی مخالفت کی۔

    چینی وزیر خارجہ نے نئی حکومت کے ساتھ ملک میں آنے والی تبدیلیوں کو سراہا، افغانستان کے ساتھ انسانی امداد اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے ساتھ دیگر شعبوں میں امداد کا بھی یقین دلایا۔ انھوں نے آئندہ ہفتے چین میں پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کو اہم قرار دیا اور اس میں افغان وزیر خارجہ کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

    مولوی امیر خان متقی نے چینی وزیر خارجہ کے دورے کا خیر مقدم کیا، اور اسے افغان عوام اور پوری دنیا کے لیے مثبت پیغام قرار دیا، انھوں نے چین کی جانب سے دی جانے والی امداد کا شکریہ ادا کیا اور چین میں گرنے والے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    مولوی متقی نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں نے چین سمیت پوری دنیا کو یہ مواقع فراہم کیے ہیں کہ وہ آ کر یہاں سرمایہ کاری کریں اور اس طرح اپنے مالی مفادات کے ساتھ افغان عوام کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں تعاون کریں، اس مقصد کے لیے افغان حکومت ان سے مکمل تعاون کرے گی۔

    امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کا استحکام خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے، اب ہم اس ہدف تک پہنچ گئے ہیں، دنیا کی ذمہ داری ہے کہ اس استحکام کو سیاسی اور اقتصادی حوالے سے مضبوط کرے۔

  • چین کا امریکا کو اہم مشورہ

    چین کا امریکا کو اہم مشورہ

    چین نے سپر پاور امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو حل کرے۔

    اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس کی بجائے اپنے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو حل کرے۔

    چین کے نائب مسقتل نمائندے وائی بنگ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ پر نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کی حیثیت سے احترام کے طور پر امریکی نمائندے کو علاقائی گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں اظہار خیال کی دعوت دی گئی تھی لیکن امریکا نے اپنی ساکھ کی پروا کیے بغیر اس اجلاس کو سیاسی تنقید کیلیے استعمال کیا اور چین سمیت دیگر بہت سے ممالک کو ان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    وائی نے کہا کہ اس طرح کے رویے سے امریکا نے خود اپنے میزبان کی حیثیت کا افسوسناک مذاق بنایا۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کے سنکیانگ میں نام نہاد نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا امریکی الزام اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ اور ایک شیطانی سیاسی منصوبہ ہے جو کسی اور کی بجائے خود امریکا نے ترتیب دیا اور وہی اس کو چلا رہا ہے جسے چین سختی سے مسترد کرتا ہے۔

  • وزیر اعظم کا چین میں مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

    وزیر اعظم کا چین میں مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چین میں مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چین کے علاقے گوانگشی ژوانگ میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے اس میں سوار تمام 132 مسافروں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے لکھا حادثے میں المناک جانی نقصان پر دکھ ہوا، ہم غم کی اس گھڑی میں چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک بوئنگ 737 مسافر جیٹ لائنر جس میں 132 افراد سوار تھے، آج دوپہر 2 بج کر 38 منٹ پر جنوبی چین کے خود مختار علاقے گوانگشی ژوانگ میں ایک پہاڑی مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔

    چین میں 132 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

    چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ، چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا ہے، یہ طیارہ شہر کنمنگ سے گوانگژو سٹی کے لیے پرواز پر تھا، اور وزو شہر پر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔

    طیارے میں 123 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے، تاحال ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے، ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) نے مقامی ہنگامی انتظامی عملے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ حادثے سے پہاڑی پر آگ لگ گئی تھی، جسے بجھا دیا گیا ہے۔

    طیارہ حادثے کے فوراً بعد، چینی صدر شی جن پنگ نے امدادی کارروائیوں کے لیے ہر ممکن کوشش کا حکم جاری کیا۔

  • روس و یوکرین کی جنگ پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    روس و یوکرین کی جنگ پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کی جنگ کا حصہ نہیں، واشنگٹن اپنے آپ سے پوچھے کہ یوکرین کو کس نے مقابلے کا میدان بنایا؟ واشنگٹن کا رویہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے کی عکاسی کرتا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کی جنگ کا حصہ نہیں، واشنگٹن کو یوکرین کے بحران کی اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیئے۔

    چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا جو ہتھیاروں کے پیکج کیف بھیج رہا ہے اس سے تنازعہ اور بڑھے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے آپ سے پوچھے کہ یوکرین کو کس نے مقابلے کا میدان بنایا؟ واشنگٹن کا رویہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے کی عکاسی کرتا ہے۔