Tag: China

  • دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ جو اپنی بیٹری خود تبدیل کرسکتا ہے

    دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ جو اپنی بیٹری خود تبدیل کرسکتا ہے

    چین میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف خود کار طریقے سے کام کر سکتا ہے بلکہ چارجنگ کم ہونے پر خودکار طریقے سے اپنی بیٹری بھی تبدیل کر سکتا ہے۔

    شینژن میں قائم چینی روبوٹکس کمپنی ’یو بی ٹیک ‘ کے مطابق دی واکر ایس ٹو دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کسی انسانی معاونت کے بغیر خودکار طور پر محض تین منٹ میں اپنی بیٹریز خود بدل سکتا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو صنعتی کاموں کے لیے تیار کیا گیا ہے، ڈوئل بیٹری پاور بیلنس ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ رئیل ٹائم میں بیٹری لیول کو مانیٹر کرسکتا ہے اور ضرورت کے وقت انہیں بدل لیتا ہے یا چارج کرسکتا ہے۔

    اسی طرح اس میں کوئیک چارج بیٹری ماڈل بھی دیا گیا ہے تاکہ وہ کم از کم وقت میں بیٹری کو بدل سکے۔ کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت یہ روبوٹ چوبیس گھنٹے تک کام جاری رکھ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ چین اب دنیا میں سب سے زیادہ روبوٹس استعمال کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے، صرف جنوبی کوریا اور سنگاپور اس سے آگے ہیں۔

    بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہر 10 ہزار کارکنوں کے مقابلے میں 470  روبوٹس استعمال ہو رہے ہیں، جو جرمنی (429) اور جاپان (419) جیسے صنعتی ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔

    دنیا بھر میں روبوٹس سے متعلق جتنے پیٹنٹس ہیں، ان میں سے دو تہائی سے زائد صرف چین کے پاس ہیں، جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار  ہے۔

  • چین نے بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر کنٹرول کی تیاری شروع کر دی

    چین نے بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر کنٹرول کی تیاری شروع کر دی

    بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے براہم پترا پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے دریائے برہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، جس پر بھارت  کو تشویش لاحق ہو گئی ہے، آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم کا سامنا ہے۔

    لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو چکا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے برہم پترا پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے۔

    چین نے تبت اور بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم لی چیانگ نے شرکت کی۔

    این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق ڈیم سے بجلی کی فراہمی تبت اور دیگر خطوں کیلئے یقینی بنائی جائے گی، نیا ڈیم چین کے تھری گورجز سے بھی بڑا ہوگا جس سے بھارت میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر سنگین اثرات متوقع ہے۔

    اس منصوبے میں 5 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز بنائے جائیں گے اس پر 1.2 ٹریلین یوان کی سرمایہ کاری کی جانے کا امکان ہے، ڈیم کی تکمیل کے بعد بھارت کے لاکھوں شہریوں کو سنگین ماحولیاتی اور آبی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے بھارت پانی کی لڑائی چاہتا تھا چین نے اس کی ہی حکمت عملی کا مزہ چکھا دیا، بھارت کی آبی جنگ چھیڑنے کی سازش اسی کے گلے پڑ گئی، چین نے برہم پترا پر ڈیم کا آغاز کرکے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا۔

  • امریکا اور چین کے صدور کی اکتوبر میں ملاقات کا امکان

    امریکا اور چین کے صدور کی اکتوبر میں ملاقات کا امکان

    بیجنگ: امریکا اور چین کے صدور ٹرمپ اور شی جن پنگ کی اکتوبر میں ملاقات متوقع ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اتوار کو متعدد ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 اکتوبر سے 1 نومبر کے درمیان ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں جانے سے قبل چین کا دورہ کر سکتے ہیں، یا وہ جنوبی کوریا میں سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کی ملاقات 11 جولائی کو ملائیشیا میں ہوئی تھی، جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی تھی، جسے دونوں نے ’مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا تھا۔

    دونوں ممالک ایک دوسرے پر عائد کی گئی بڑھتی ہوئی محصولات کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے عالمی تجارت اور سپلائی چینز کو شدید متاثر کیا ہے۔


    ٹرمپ نے یو اے ای میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان کر دیا


    واضح رہے کہ ٹرمپ نے تقریباً تمام غیر ملکی اشیا کے لیے امریکی درآمد کنندگان پر ٹیرف عائد کیا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ اس سے ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکیوں کے لیے متعدد اشیائے خوردونوش بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی۔

    امریکی صدر نے تمام ممالک سے درآمد شدہ اشیا پر 10 فی صد کی شرح سے یونیورسل بَیس ٹیرف عائد کیا، تاہم چین جیسے امریکا کی آنکھوں میں کھٹکنے والے ممالک پر زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا جو 55 فی صد ہے۔

    ٹرمپ نے امریکا اور چین کے لیے کسی پائیدار ٹیرف معاہدے تک پہنچنے کے لیے 12 اگست کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔

  • چین: سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرنے کی حیران کن ویڈیو وائرل

    چین: سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرنے کی حیران کن ویڈیو وائرل

    چین کے شہر گوانگ ژی میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    جنوبی چین میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یونان، گوئی ژو ، گوانگ ژی، اور حائنان  میں 13 مرکزی دریا طوفان کی زد میں آئے اور ان کی پانی کی سطح انتباہی سطح سے تجاوز کر گئی۔

    چین کی سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق چین  میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب  سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق مقامی اور صوبائی سطح پر ہزاروں امدادی کارکن ملبہ ہٹانے، سڑکوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام انجام دینے کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    تاہم اسی سیلاب کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جہاں چین کے سیلاب زدہ علاقے گوانگ ژی میں ایک نوجوان کو ڈرامائی طور پر بچا لیا گیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    چینی میڈیا کے مطابق ایک ہیوی لفٹر ڈرون نے تیز پانی میں گھری چھت پر پھنسے ایک شخص کو تقریباً ایک منٹ کے اندر ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچادیا۔

    چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین حالیہ دنوں میں تباہ کن سیلاب سے لوگوں کو بچانے کے لیے تکنیکی طور پر جدید آلات کا استعمال کر رہا ہے، نوجوان لڑکے کو ریسکیو کرنے کے ایک ایسے ڈرون کا استعمال کیا گیا جو تقریباً سو کلو وزن اٹھاسکتا ہے۔

    نوجوان کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

  • امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے

    امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے، معاہدے کے تحت چین سے امریکا کو نایاب معدنیات کی ترسیل کو تیز کیا جائے۔

    جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صدر نے کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ "ہم نے ابھی کل ہی چین کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔”

    وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ امریکہ اور چین نے "جنیوا معاہدے کو لاگو کرنے کے لیے ایک فریم ورک کے لیے ایک اضافی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے, جنیوا میں ہونے والے معاہدے میں 90 دنوں کے لیے ایک دوسرے پر ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کرنا شامل تھا.

    واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین سے امریکا کو نایاب معدنیات کی ترسیل کو تیز کی جائے گی، ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ہم ہر کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے ایران میں اہداف کو مکمل تباہ کیا، ایران کی جوہری تنصیب سے کچھ بھی باہر نہیں لے جایا گیا۔

  • چین نے عالمی برادری کو ’جنگ کے پھیلاؤ‘ سے خبردار کردیا

    چین نے عالمی برادری کو ’جنگ کے پھیلاؤ‘ سے خبردار کردیا

    چین نے عالمی برادری سے موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خلیج اور ارد گرد کے پانی اہم بین الاقوامی تجارتی راستے ہیں، چین نے فریقین پر تنازع کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا صورت حال کو مزمید آگے برھنے سے روکا جائے۔

    چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی جائے اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا جائے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ تنازعات کو کم کرنے اور علاقائی عدم استحکام کو روکنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی 3 مرکزی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اسرائیل نے امریکی حملے کے بعد آج دوسرے روز بھی فردو جوہری مرکز پر حملہ کیا ہے جبکہ وسطی تہران پر متعدد تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب ایران نے بھی آج اسرائیل پر بڑے بیمارے پر میزائل حملے کیے ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے آج کے حملوں میں خیبرشکن، عماد، قدر، فتاح ون میزائل استعمال کیے گئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اسرائیل پر کیے گئےحملوں میں حکمت عملی تبدیل کی گئی اور تل ابیب، حیفا سمیت شمال سے جنوب تک ڈرونز اور میزائلوں سےاہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی اس جوابی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی جانب سے تقریبا 15میزائل داغے گئے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام، چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا

    خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام، چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا

    بیجنگ: چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، بیجنگ نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا۔

    دو امریکی سیٹلائٹ ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ نے شاید پہلی بار مدار میں سیٹلائٹ ایندھن بھرنے کی کوشش کی ہے۔ چینی مشن کو خلا میں انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکی ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ خلا میں دوسرے سیٹلائٹ کے قریب گیا، ایس جے 25 سیٹلائٹ نے ایس جے 21 سیٹلائٹ کے قریب پہنچ کر ممکنہ فیولنگ کی، امریکی کمپنی سلنگ شاٹ ایروسپیس نے بھی اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    اگر سیٹلائٹ ری فیولنگ کی تصدیق ہو گئی تو یہ دنیا کا پہلا کامیاب مدار میں ری فیولنگ آپریشن ہوگا۔ چوں کہ سیٹلائٹس کی ڈاکنگ کے عمل کو زمین سے دور بینوں کے ذریعے مشاہدہ کیا گیا اس لیے کمپنی تصدیق نہیں کر پائی ہے۔

    اسپیس نیوز نے 6 جون کو رپورٹ کیا کہ چین کے شیجیان-21 اور شیجیان-25 سیٹلائٹس خط استوا سے تقریباً 22,236 میل (35,786 کلومیٹر) اوپر جیو سنکرونس مدار میں ایک دوسرے کی طرف بڑھتے دکھائی دیے تھے، اور اب زمین سے مشاہدہ کیا گیا کہ وہ دونوں پہلی بار ایک دوسرے کے بہت قریب گئے۔

    ٹریکنگ کمپنی کے مطابق دونوں سیٹلائٹس 14 جون کو انتہائی قریب آئے، جس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں نے تجرباتی طور پر قریب آنے کا مظاہرہ کیا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ ٹیسٹ بھی انجام دیا ہو۔

    اس ٹیسٹ کا مقصد مدار میں رہتے ہوئے ایندھن بھرنا تھا اور یہ دیکھنا تھا کہ مشن کی توسیع کی صلاحیت کس حد تک قابل عمل ہے، جس سے خلائی کارروائیوں کی پائیداری کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ Shijian-25 کو مدار میں ایندھن بھرنے اور سیٹلائٹ سروسنگ کا مظاہرہ کرنے کے لیے جنوری میں لانچ کیا گیا تھا، جب کہ Shijian-21 کو 2021 میں لانچ کیا گیا تھا تاکہ ایک مردہ سیٹلائٹ کو جیو سنکرونس مدار سے باہر کھینچ کر ’’خلائی قبرستان‘‘ کے مدار میں لے جایا جائے۔

  • چین کے وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو فون

    چین کے وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو فون

    بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران پر اسرائیل کے ’وحشیانہ حملوں‘ کی مذمت کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران اور اسرائیل میں اپنے ہم منصبوں سے فون پر بات چیت کی ہے۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو میں وانگ نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران پر طاقت سے حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی واضح طور پر مخالفت کرتا ہے، ایک ایسے وقت میں جب عالمی برادری اب بھی ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کی تلاش میں ہے۔

    انھوں نے سفارت کاری کی طرف واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستے ابھی ختم نہیں ہوئے، طاقت دیرپا امن نہیں لا سکتی۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون گفتگو میں وانگ نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور ایرانی حکام کو نشانہ بنانے والے ’وحشیانہ حملوں‘ کی مخالفت کرتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران اپنی خود مختاری کا تحفظ کر رہا ہے اور چین اس کی حمایت کرتا ہے، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کر کے اسرائیل نے ایک خطرناک مثال قائم کی جس کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

  • انڈونیشیا نے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا

    انڈونیشیا نے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا

    پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارت کو دھول چٹانے کے بعد جے 10 طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ انڈونیشیا نے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    نائب وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جے 10طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔

    انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع کے مطابق امریکی ساختہ ایف 15اور فرانسیسی رفال طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے۔

    دوسری جانب انڈونیشیا نے بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے پہلے مفت کھانے کا حکومتی پروگرام شروع کردیا ہے۔

    انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اپنے ایک چوتھائی سے زیادہ لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا اربوں ڈالر کا مہتواکانکشی پروگرام سرکاری طور پر جاری ہے جس کے افتتاحی دن 570,000 کھانے کھلائے گئے۔

    گزشتہ سال پرابوو کو اقتدار میں لانے والی انتخابی مہم کا مرکز ہونے کے باوجود، اس اسکیم کو پیر کے روز خاموشی سے شروع کیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ 20 سے زائد اسکول کے بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے پہلا کھانا تیار کرنے میں صرف 190 کچن شامل تھے۔

    مفت کھانے کے منصوبے کا ہدف 2029 تک ملک کی 280 ملین آبادی میں سے 82.9 ملین تک پہنچنا ہے۔

    پرابوو نے اس پروگرام کا دفاع کیا ہے اور گزشتہ ماہ اسے بچوں کی غذائی قلت کا مقابلہ کرنے اور علاقائی سطح پر انڈونیشیا کی معیشت میں ترقی کو تیز کرنے کے لیے حکمت عملی قرار دیا تھا۔

    پاکستان سے تعلقات امریکا کے لیے انتہائی اہم قرار

    اس سال پہلے مرحلے میں 71 ٹریلین روپے ($4.39bn) لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس سے 15 ملین لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

  • چین نے 30 ممالک کے ساتھ بین الاقوامی ثالثی گروپ تشکیل دے دیا

    چین نے 30 ممالک کے ساتھ بین الاقوامی ثالثی گروپ تشکیل دے دیا

    ہانگ کانگ میں 30 سے زائد ممالک نے بین الاقوامی ثالثی پر مبنی تنازعات کے حل کے گروپ کے قیام میں چین کے ساتھ شمولیت اختیار کرلی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا سے لے کر بیلاروس اور کیوبا تک 30 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط کردیے، جس کے بعد یہ ممالک چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ عالمی تنظیم کے بانی رکن بن گئے۔

    رپورٹس کے بعد ترقی پذیر ممالک کی حمایت عالمی جنوب میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی ایک بڑی علامت کے طور پر سامنے آئی۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب جغرافیائی سیاسی تناؤ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، جس کی ایک وجہ ٹرمپ کے تجارتی محصولات ہیں۔

    وانگ کا منعقدہ تقریب میں کہنا تھا کہ چین کا مقصد قوموں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے ”چینی حکمت” فراہم کرنا ہے۔ چین نے طویل عرصے سے اختلافات کو باہمی افہام و تفہیم کے جذبے سے نمٹانے اور بات چیت کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنے کی وکالت کی ہے۔

    وانگ نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم کا قیام ‘تم ہارو اور میں جیتو’ کی صفر رقم کی ذہنیت سے آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے صدر دفتر کا مقصد بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل فروغ ہے اور مزید ہم آہنگ عالمی تعلقات استوار کرنا ہے۔ اس تنظیم کو بیجنگ کی جانب سے ثالثی کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے والی دنیا کی پہلی بین الحکومتی قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحفظ کا ایک اہم طریقہ کار ہوگا۔ اس نے ہانگ کانگ کو ایشیا میں ایک بین الاقوامی قانونی اور تنازعات کے حل کی خدمت کے مرکز کے طور پر بھی قائم کیا ہے۔

    بھارتی ایئر لائن انڈیگو کا ترکی کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے فیصلہ

    وانگ کا کہنا تھا کہ نے زور دیا کہ اس میں بین الاقوامی ثالثی کے لیے منفرد سازگار حالات ہیں۔ شہر کی قانون کی حکمرانی انتہائی ترقی یافتہ ہے، جس میں مشترکہ قانون اور سرزمین چین کے قانون کے نظام دونوں کے فوائد شامل ہیں۔