Tag: China

  • عمارت "چل کر” ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

    عمارت "چل کر” ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

    ٹوکیو: چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے کسی ملک سے کم نہیں اور دنیا بھر میں اس نے اپنا لوہا منوایا ہے،یہی نہیں چین عجائبات سے بھرپور ملک ہے جہاں حیرت انگیز عمارات اور سڑکیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پانچ منزلہ عمارت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا، اس مقصد کے لئے مقامی کمپنی نے دو سو سے زائد موبائل سپورٹ کا سہارا لیا۔

    یہ کارنامہ چینی صوبے شنگھائی کے ہوانگپو ضلع میں سرانجام دیا گیا، جہاں پچاسی سالہ قدیم پرائمری اسکول کو دو سو سے زائد موبائل سپورٹ کے زریعے دوسری جگہ منتقل کیا، جس کا مقصد شہر کے تاریخی ڈھانچے کو محفوظ رکھنا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے دوران شہری بھی قدیم عمارت کو چلتا دیکھ کر حیران رہ گئے، کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ اس عمارت کی خالی جگہ پر سال دو ہزار تئیس تک تجارتی کپملیکس بنائیں جائیں گے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس عمارت کا مجموعی وزن 7،600 ٹن تھا، یہ اقدام نہایت حیرت انگیز تھا کیوں کہ عمارت کو سیدھے لکیر کی بجائے 203 فٹ ایک مڑے ہوئے سمت میں منتقل کرنا پڑا تھا۔

  • لداخ کے محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا، چین کو  مزید بھارتی علاقوں پر کنٹرول حاصل

    لداخ کے محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا، چین کو مزید بھارتی علاقوں پر کنٹرول حاصل

    نئی دہلی : بی جے پی کے سابق رہنما تھپستن چیونگ نے مودی سرکار کی بے بسی کا پول کھول دیا اور بتایا چینی فوج نے لداخ میں مزید 8 کلومیٹر پر قبضہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ تھپستن چیونگ نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے، چینی فوج نے بھارت کے مزید آٹھ کلو میٹر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

    سابق بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ مقامی افراد سے پتہ چلا ہے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی شدید سردی میں خیموں میں رہ رہے ہیں، اگر حکومت مذاکرات کے ذریعے چین سے بھارتی علاقہ خالی نہیں کروا سکتی تو بھارتی فوجیوں کو مناسب شلٹر فراہم کرنا چاہیے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھارتی انٹیلجنس نے اعتراف کیا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    اخبار کے مطابق چین اپریل سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کیساتھ فوج کو مستحکم کر رہا ہے، حکومتی افسر نے بتایا کہ ڈپسانگ کے میدانی علاقے کا نو سو مربع کلو میٹر چین کے زیر تسلط ہے، ان میں وادی گلوان میں بیس مربع کلومیٹر اور پینگونگ تسو جھیل کا پینسٹھ مربع کلو میٹر اور چوشل میں بیس مربع کلو میٹر کا علاقہ بھی چینی کنٹرول میں ہے۔

  • بلٹ ٹرین سے جان بچانے کا خوفناک منظر، ویڈیو نے ہوش اڑا دیے

    بلٹ ٹرین سے جان بچانے کا خوفناک منظر، ویڈیو نے ہوش اڑا دیے

    بیجنگ: شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر رونما ہونے والے واقعے نے مسافروں کے ہوش اڑادئیے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر جلد بازی کے باعث ٹرین میں سوار کی کوشش کررہا تھا کہ خودکار دروازے بند ہونے کے باعث پلیٹ فارم اور سیفٹی اسکرین کے درمیان پھنس گیا۔

    اسٹیشن پر موجود مسافر یہ دل خراش منظر دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے، اسی لمحے اسٹیشن آفیسر پلیٹ فارم نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی بٹن دباکر اسے مزید نقصان پہنچانے سے بچایا، اور دوسرے مسافر نے اسکرین پر پھنسے مسافر کو ٹرین میں داخل ہونے کی مدد فراہم کی۔

    سرکاری حکام کے مطابق واقعے میں متاثرہ شخص کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے، واقعے کے تین منٹ بعد ٹرین سروس دوبارہ شروع کردی گئی۔

    دوسری جانب چینی سوشل میڈیا پر واقعے کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں پھنسا ہوا مسافر پلیٹ فارم پر سیفٹی اسکرین پر لپٹا ہے، جبکہ دوسرے مسافر صدمے سے اسے دیکھ رہے ہیں۔

  • سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

    سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

    ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، انہوں نے جی 20کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

    فیصل بن فرحان نے امسال سعودی عرب کی صدارت میں ہونے والے جی 20 کے اجلاسوں اور گروپ شامل ملکوں کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا- علاوہ ازیں علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔

    فیصل بن فرحان ان دنوں برادر اور دوست ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کرکے اہم امور پر یکجہتی پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

    انہوں نے جمعرات کو اس ضمن میں نائجیریا اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ رابطے کرکے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

  • چین، مضر اثرات سے پاک کرونا ویکسین کی لاکھوں افراد پر کامیاب آزمائش

    چین، مضر اثرات سے پاک کرونا ویکسین کی لاکھوں افراد پر کامیاب آزمائش

    بیجنگ: چین میں لاکھوں شہریوں پر 2 تجرباتی کرونا ویکسینز کا استعمال کیا گیا جس کے اب تک کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری ویکسین کمپنی چائنا نیشنل بائیو ٹیک گروپ (سی این بی جی) کے زاؤ سونگ نے چائنا نیشنل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک لاکھوں شہریوں کو کمپنی کی دو تجرباتی ویکسینز دی گئیں جو اس وقت کلینکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ویکسین استعمال کرنے والے کسی بھی فرد میں کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے اور نہ ہی کوئی وائرس سے دوبارہ متاثر ہوا۔

    مزید پڑھیں: کورونا مریض صحتیابی کے بعد بھی خطرے کی زد میں رہتا ہے، ماہرین کا انکشاف

    واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)کے سربراہ زینگ زونگائی نے بتایا تھا کہ جولائی سے اہم ورکرز کو لگ بھگ ایک ماہ سے تجرباتی کورونا وائرس ویکسین کا استعمال کرایا جارہا ہے تاکہ وہ کووڈ 19 سے محفوظ رہ سکیں۔

    خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کا ٹرائل معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ ایک رضاکار میں مضر اثرات کی تصدیق ہونا ہے۔

    یہ ویکسین اس وقت ٹرائل کے آخری مرحلے سے گزر رہی ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ بہت جلد اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے، زاؤ سونگ نے ویکسین کا نام ظاہر نہیں کیا مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سی این بی جی کی 2 تجرباتی ویکسینز میں سے کوئی ایک ہوسکتی ہے۔

  • چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان

    چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کے خاتمے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان کیا گیا، چینی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی ملک تنہا وبا سے نہیں نمٹ سکتا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی صدر شی جنگ پنگ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کے لیے اعزازات کا بھی اعلان کیا گیا۔

    تقریب میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جنگ پنگ نے کہا کہ لوگوں کے تحفظ کے لیے ہم سب کچھ کریں گے، وبا کے خلاف پوری طرح کامیابی کے لیے مستقل کوشش کی ضرورت ہے۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ کر چین نے پھر ذمے دار ہونے کا ثبوت دیا، وائرس دوسرے ممالک میں ابھی بھی پھیل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ملک تنہا وبا سے نہیں نمٹ سکتا۔ کسی بھی ریاست کا خود غرضی میں لیا گیا اقدام پوری دنیا کے لیے خطرہ ہوگا۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر چین کو وبا پر قابو پانے میں ایک ماہ لگا، 2 ماہ میں ہم نے مقامی سطح پر کیسز کو کم کرنے کے لیے کام کیا۔ چین کی معیشت کرونا وائرس کی وبا کے بعد سب سے پہلے بحال ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

  • چین میں خوفناک ٹریفک حادثہ : دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو وائرل

    چین میں خوفناک ٹریفک حادثہ : دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو وائرل

    بیجنگ : جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ مثال اس شخص پر سو فیصد صادق آتی ہے جو موت کے منہ میں جاکر یا اس کے دہانے پر پہنچ کر واپس آیا ہو۔

    کچھ ایساہی واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار مسافر کوچ فٹ پاتھ پر لگے مضبوط جنگلے سے خوفناک انداز سے ٹکرائی لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور گاڑی سے گر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    خوفناک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہائی تیز رفتار کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی، اور زور دار طریقے سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے سے پہلے ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی لیکن وہ پھسلتی ہوئی کوچ کے ٹکرانے سے پہلے گاڑی سے گرگیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح جنوب مشرقی چینی صوبے فوزیان کے کوانزو میں پیش آیا، اس حادثے میں مذکورہ ڈرائیور اور کوچ کے آٹھ مسافروں کو چوٹیں آئیں۔

    حادثے کے بعد معجزانہ طور پر ڈرائیور خود سے اٹھنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ آہستہ آہستہ چلتا ہوا فٹ پاتھ پر کھڑا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کثیر المنزلہ عمارت پر لٹکے بچے کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

    کثیر المنزلہ عمارت پر لٹکے بچے کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

    بیجنگ: چین میں کثیر المنزلہ عمارت کی گرل پر لٹکے بچے کو پڑوسی نے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں چھ سالہ بچہ چھٹی منزل میں فلیٹ کی گرل پر لٹک گیا جسے پڑوسی نے باحفاظت ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بچے کو بچانے کے لیے عمارت پر چڑھ گیا اور ایک گھنٹے تک بچے کو اپنے کندھے پر بٹھائے رکھا۔

    بعدازاں فائر فائٹرز بچے کے گھر میں جاکر گرل کاٹی اور اسے باحفاظت ریسکیو کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق والدین بچے کو گھر میں تنہا چھوڑ کر خریداری کے لیے باہر گئے تھے اور وہ کھیل کے دوران گیلری کی جانب آیا اور گرل پر لٹک گیا۔

    بچے کو بچانے والے 48 سالہ جی ژیمن کا کہنا تھا کہ بچے کے رونے اور لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آنے کے بعد گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ بچہ گرل پر لٹکا ہوا ہے پھر میں نے عمارت کی جانب چڑھنا شروع کیا۔

    ریٹائرڈ سپاہی جی ژیمن کا کہنا تھا کہ میرے علاوہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ایسے حالات میں بہادری کے ساتھ آگے آتا اور بچے کو بچانے کی کوشش کرتا۔

    والدین نے بچے کی جان بچانے پر پڑوسی اور فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بچے کی بہتر دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ، اپنے دورے میں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں، دورے کے دوران وزیر خارجہ چین میں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،پاک چین اسٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔

    وزیرخارجہ کےدورے کےدوران سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات ہوگی جبکہ سی پیک فیز 2سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی چینی صدر کے متوقع دورہ پاکستان پربھی گفتگوکریں گے جبکہ اپنےچینی ہم منصب وانگ ژی سےملاقات بھی کریں گے اور دونوں ممالک کےدرمیان وفودکی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں ایک اہم دورےپر چین روانہ ہو رہا ہوں ، دورے سے متعلق کل وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی، میرا وفدپاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا، امید ہے چینی وزیرخارجہ سےملاقات دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی۔

    خیال رہے شاہ محمود قریشی کورونا وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں جبکہ پاک چین اسٹرٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا۔

  • چین نے ایک بار پھر پاکستان سے مثالی دوستی کا حق ادا کر دیا

    چین نے ایک بار پھر پاکستان سے مثالی دوستی کا حق ادا کر دیا

    اسلام آباد : چین نے انسداد ٹڈی دل کیلئے پاکستان کو 1لاکھ امریکی ڈالر  فراہم  کردیئے ، وفاقی وزیر سیدفخر امام نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دونوں دوست ممالک میں دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادٹڈی دل کیلئے چین نے 1لاکھ ڈالر وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے حوالےکردیے، ایک لاکھ ڈالرکاچیک وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخر امام کےحوالے کیا گیا۔

    چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن نے انسداد ٹڈی دل کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا، اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ اور زرعی کونسلر ڈاکٹر گووین لینگ بھی موقع پرموجود تھے۔

    وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سیدفخر امام نے کہا کہ دونوں دوست ممالک میں دوستانہ تعلقات کومزید بڑھانا چاہئے، زراعت اپنے معاشی تعلقات بڑھا سکتے ہیں۔

    فخرامام نے انسدادٹڈی دل کیلئے1لاکھ امریکی ڈالر کے احسن عطیہ پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چین کی جانب سے ہمارے مشن کیلئے انسداد ٹڈی دل کیلئے 12 ڈرون کی فراہمی بھی کی گئی ، دونوں فریق زرعی تعاون کومزید فعال کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے چاہئیں، تعلقات کو بڑھانا دونوں دوست ممالک کے باہمی مفاد میں ہیں۔