Tag: China

  • بلی سر پر آگری : وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا

    بلی سر پر آگری : وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا

    بیجنگ : سڑک پر اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کرنے والے شخص کے سر پر اچانک بلی آگری جس پر وہ خوف کے عالم میں اسی وقت بے ہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ہاربن میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا یے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ اپنے اپنے انداز میں اس پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جس کا نام گاؤ فنگوا ہے اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کرنے کیلئے گھر سے نکلتا ہے تو اس دوران اس کے پڑوس والے گھر کی بالکونی سے ایک سیاہ اور سفید رنگ کی بلی اس کے سر پر گرتی ہے۔،

    گاؤ فنگوا اس غیر متوقع حالات کیلئے بالکل تیار نہ تھا اور اس کا ذہن بھی اس حالت میں کام نہیں کررہا تھا جب اس نے اس دردناک چوٹ کو محسوس کیا اور دیکھا کہ ایک بلی اس کے سر پر آن گری ہے تو وہ خوفزدہ ہوکر بے ہوش ہوگیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کو23 روز تک اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اس کا علاج فزیو تھراپی کے ذریعے باقاعدگی سے جاری ہے۔

    اس واقعے کے بعد بلی کو قریب کی عمارت میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اپنے مالک پر حملہ کرنے پر کتا اس بلی کا پیچھا کرتا ہے، ذرائع کے مطابق بلی گاؤ فنگوا کے پڑوسی کی ہے اس پڑوسی کی شناخت یو کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب اطلاعات یہ ہیں کہ گاؤ فنگوا کے اہل خانہ اور بلی کا مالک زخمی شخص کے علاج معالجے یا حادثے کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رابطے میں ہیں۔

  • کروڑوں روپے مالیت کا لکی موبائل فون نمبر

    کروڑوں روپے مالیت کا لکی موبائل فون نمبر

    بیجنگ : چین میں ایک شخص نے تقریباً پانچ کروڑ روپے (تین لاکھ ڈالر) میں ایسا موبائل فون نمبر خریدا ہے جو اس کے خیال میں خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق سینکڑوں افراد نے یہ لکی نمبر خریدنے کی کوشش کی جس کے آخر میں پانچ مرتبہ آٹھ کا ہندسہ آتا ہے۔
    چینی زبان میں آٹھ کا ہندسہ انگریزی کے لفظ خوشحالی سے مماثلت رکھتا ہے جس کے معنی کامیابی کے ہیں۔

    چینی عدالت کی جانب سے سیل شدہ اثاثوں میں یہ لکی نمبر بھی شامل ہے جس کی نیلامی کا حکم دیا گیا تھا، گزشتہ روز شروع ہونے والی آن لائن نیلامی میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد اس خوش قسمت نمبر کے حصول کے لیے بولی لگا چکے ہیں۔

    تین لاکھ ڈالر میں یہ لکی نمبر خریدنے والے شخص نے نیلامی میں شرکت کے لیے چار سو یوآن ادا کیے تھے، جبکہ باقی رقم ادا کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

    اکثر چینی فون کمپنیاں صارفین کی دلچسپی کے لیے ایسے ہندسوں پر مشتمل موبائل نمبر متعارف کرواتی ہیں جو مقامی عقائد کے مطابق خوش قسمتی کا باعث بنتے ہیں۔

    آٹھ کا ہندسہ چین میں اس قدر خوش قسمت سمجھا جاتا ہے کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2008 کی تقریب کا آغاز بھی آٹھ بج کر آٹھ منٹ پر کیا گیا تھا۔

    تقریب سال کے آٹھویں مہینے اگست کی آٹھ تاریخ کو منعقد ہوئی تھی۔ چین میں چار کا ہندسہ سب سے کم پسند کیا جاتا ہے جس کے مقامی زبان میں مطلب موت کے ہیں۔

     اس سے قبل 2017 میں ہونے والی نیلامی میں تین لاکھ 91 ہزار یوآن میں ایسے نمبر کی فروخت ہوئی تھی جس کے آخر میں7کا  ہندسہ آٹھ مرتبہ آتا تھا۔ چین میں سات کا ہندسہ ذاتی تعلقات کے لیے خوش آئند سمجھا جاتا ہے۔

  • کھیل کے دوران گرنے سے ایک سالہ بچے کی کھوپڑی میں اسٹیل کی راڈ گھس گئی

    کھیل کے دوران گرنے سے ایک سالہ بچے کی کھوپڑی میں اسٹیل کی راڈ گھس گئی

    بیجنگ: چین میں کھیل کے دوران گرنے سے ایک سالہ بچے کی کھوپڑی میں اسٹیل کی راڈ گھس گئی، تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے شینگڈانگ کے شہر جینان میں ایک سالہ بچہ کھیل کے دوران پشت کے بل گرنے سے اس کی کھوپڑی کے پچھلے حصے میں اسٹیل کی راڈ گھس گئی لیکن وہ موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔

    بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بچہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا، اس دوران پھسل کر پیچھے کی طرف گر گیا، لیکن گرتے ہوئے اس کا سر ایک گٹر کے ڈھکن میں نکلی ہوئی اسٹیل کی راڈ پر جا لگا۔

    یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اسے فوراً جینان سٹی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے طویل آپریشن کے دوران بچے کے سر کی پشت میں گھسی راڈ کو کامیابی سے نکال لیا، اور اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت بہتر ہے۔

    بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس وقت سڑک گیلی تھی اس لیے ان کا بچہ کھیلتے ہوئے پھسل گیا تھا، انھوں نے کہا میں اپنے بچے کی طرف دوڑا اور یہ دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ راڈ اس کی کھوپڑی میں گھس گئی تھی۔

    بعد ازاں، والد نے مین ہول کے ڈھکن پر نکلی راڈ کو زنبور کی مدد سے کاٹا، اور اپنے بچے کو جدا کر دیا اور پھر فوراً مقامی اسپتال پہنچا دیا۔

    جینان چلڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر آف نیوروسرجری ڈاکٹر وانگ گوانگنگ کا کہنا تھا کہ جب بچے کو اسپتال لایا گیا تو اس وقت اس کی حالت نازک تھی، وہ بہت بے چین تھا اور اس کو بخار بھی تھا، جب سی ٹی اسکین کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اسٹیل کی راڈ بچے کی خون کی نالیوں کو پنکچر کرنے سے محض 5 ملی میٹر (0.2 inches) دوری پر تھی۔

    رپورٹس کے مطابق بچے کے سر سے راڈ نکالنے کے لیے متعدد سرجنز نے مائکرو اسکوپ کی مدد سے ایک گھنٹہ طویل سرجری کی۔ مقامی اسپتال میں بچے کا علاج تاحال جاری ہے، تاہم اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

  • چین کا  ’لویہ جرگہ‘ کیجانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم

    چین کا ’لویہ جرگہ‘ کیجانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم

    بیجنگ : چین نے افغان مشاورتی ’لویہ جرگہ‘ کیجانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے اس اقدام سے انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے افغان مشاورتی ’لویہ جرگہ‘ کیجانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ رہائی کافیصلہ افغان حکومت،طالبان میں باہمی اعتمادقائم کرنےکیلئےاہم قدم ہے ، اس اقدام سے انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز میں مدد ملے گی۔

    یاد ریے افغان لویہ جرگہ نے 400طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سنایا تھا، لویہ جرگہ کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان کے400قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان بھی افغان قیدیوں کو رہا کریں، طالبان قیدیوں کو قومی اور بین الاقوامی ضمانت پر رہائی دی جائے۔

    لویہ جرگہ کے مطابق پڑوسی ممالک افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون کریں، چیئرمین لویہ جرگہ عبداللہ عبداللہ نے اہم فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لویہ جرگہ کافیصلہ تاریخی ہے۔

    خیال رہے کہ 7 اگست کو کابل میں 400طالبان قیدیوں کو رہا کیے جانے سے متعلق لویہ جرگہ کا آغاز ہوا تھا، لویہ جرگہ میں تقریباً3200 معززین شریک ہوئے۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور پڑوسیوں کو بھی اس بات کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر بننے کے لیے تیارہے، افغانستان کے اسلامی ممالک، امریکا کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، خطے کے تمام سربراہان نے افغان امن عمل میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    خیال رہے کہ اس اہم اقدام کے بعد فریقین کے درمیان قربتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

  • چین کی ایک بارپھرکشمیرسے متعلق پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید

    چین کی ایک بارپھرکشمیرسے متعلق پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید

    نیویارک: چین نے ایک بارپھرکشمیرسےمتعلق پاکستان کےموقف کی بھرپور تائید کردی ، اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا بھارتی اقدام سے مسئلہ کشمیرکی صورتحال میں مزید بگاڑ کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں یواین سیکریٹریٹ کوکشمیرکی موجودہ صورتحال سمیت پاکستان،بھارت میں یواین کےملٹری آبزرورگروپ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

    سلامتی کونسل کے ممبران نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا امن،استحکام کوبرقراررکھنےکیلئےفریقین روابط برقرار رکھیں۔

    اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے کشمیرسے متعلق بیان میں چین کی جانب سے ایک بارپھرکشمیرسےمتعلق پاکستان کےموقف کی بھرپور تائید کی۔

    اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا گذشتہ اگست میں بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیرکی جمہوری حیثیت ختم کردی ، بھارت کے اس اقدام سے خطےمیں تناؤ مزید بڑھ گیا، بھارتی اقدام میں کوئی بنیادی بہتری نہیں آسکتی۔

    چینی مندوب جانگ جون کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے مسئلہ کشمیرکی صورتحال میں مزید بگاڑ کا خطرہ ہے، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ فوجی کارروائیوں پر سنجیدہ ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتے جو صورتحال کو پیچیدہ بنا دے گی۔

    جانگ جون نے مزید کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ چارٹر اور قراردوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے، سلامتی کونسل خطےمیں تناؤ کوکم کرنےمیں مددکرے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہے۔

  • خواتین کے پاؤں تلے زمین نکل گئی، ویڈیو وائرل

    خواتین کے پاؤں تلے زمین نکل گئی، ویڈیو وائرل

    بیجنگ: چین میں فٹ پاتھ پر چلنے والی 2 خواتین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے چون گنگ وولونگ میں دو خواتین کی پاؤں تلے سچ مچ زمین نکل گئی، حادثہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین فٹ پاتھ پر جارہے ہیں کہ اچانک وہ حصہ دھنس جاتا ہے جس سے وہ دونوں زخمی ہوئے، ریسکیو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچالی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ یہ حادثہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پیش آیا اور وہ سڑک کے جس حصے پر چل رہی تھیں اور وہ حصہ دھنس گیا۔

    ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد چون گنگ وولونگ سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی پیدل چلنے والی ایک خاتون مین ہول میں جاگری تھیں اور ویڈیو میں آواز سنی جاسکتی ہے جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’آپ مجھے نہیں دیکھ سکتے۔‘

  • ٹائیگرز فورس کی مقبولیت چین تک پہنچ گئی

    ٹائیگرز فورس کی مقبولیت چین تک پہنچ گئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگرز فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی ہونے لگی ہے، چین تک بھی اس کی گونج پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے ٹائیگرز فورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کر دی ہے، اور پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ٹائیگرز فورس سے متعلق معلومات اور تجربے کا تبادلہ کیا جائے۔

    اس سلسلے میں آل چائنا یوتھ فیڈریشن کے عہدے داران نے پاکستانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے جس میں رضاکاروں پر مشتمل ٹائیگرز فورس پر آپریشنل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ عثمان ڈار کی سربراہی میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی فورس بنائی گئی ہے، پاکستان میں اس فورس کے اقدامات کو عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، چائینز یوتھ بھی پاکستان کی ٹائیگرز فورس کے تجربے سے سیکھنے کی خواہش مند ہے۔

    ٹائیگر فورس ڈے: نوجوان ایک دن میں ملین درخت لگائیں گے

    خط میں کہا گیا ہے کہ چین کو بھی کرونا وبا کے باعث معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے چین وبائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹائیگرز فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ٹائیگرز فورس سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے۔

    خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ چین ٹائیگرز فورس کے مثبت اقدام کی اپنے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے لیے تیار ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خط پر رد عمل میں کہا ہے کہ خوشی ہے وزیر اعظم کے اقدام کی عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے، ٹائیگرز فورس کے قیام کا فیصلہ زمینی حقائق اور دور اندیشی پر مبنی تھا، ہم خط کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد اس کا جواب دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین میں یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری ہے، دونوں ممالک میں نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔

  • سال2024 میں امریکہ کے بجائے چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرے گا

    سال2024 میں امریکہ کے بجائے چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن کر ابھرے گا

    واشنگٹن : عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ سال2024 میں چین امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق1990 کے بعد سے ہی چین کی معاشی شرح نمو مسلسل بڑھ رہی ہے، بھارت اور انڈونیشیا حال ہی میں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوئے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں جی ڈی پی کے حجم کے لحاظ سے چار ایشیائی ممالک یورپ کو پیچھے چھوڑ دیں گے جبکہ چین پہلے اور امریکہ دوسرے نمبر ہو گا۔ امکان ہے کہ 2024 میں بھارت تیسرے جبکہ انڈونیشیا پانچویں نمبر پر ہو گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جاپان چوتھے جبکہ روس چھٹے نمبر پر ہوگا، جرمنی ساتویں، برازیل آٹھویں ویں، برطانیہ نو ویں اور فرانس 10 ویں نمبر پر ہو گا۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تلخیاں بڑھ رہی ہیں، چین اور امریکہ کے مابین تلخی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست ہیوسٹن اور ٹیکساس میں چین کے سفارت خانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    امریکہ میں چینی سفارت خانوں کے بند کیے جانے سے متعلق وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ جہاں تک فاضل سفارت خانوں کو بند کرنے کی بات ہے یہ ہمیشہ سے ممکن ہے۔

    حالیہ دنوں بھارت اور چین کے درمیان بھی سخت کشیدگی پائی جارہی ہے،ایک ایسے وقت جب چین معیشت میں ترقی کرکے دنیا کے تمام ممالک کو پھیچے چھوڑ دے گا اور دنیا کے مختلف ممالک چین کی اقتصادیات اور معیشت پر منحصر ہوں گے۔

    ایسی صورت حال میں بھارت کا اپنی پڑوسی چین سے لاتعلقی میں اضافہ کرنا کس سمت لے جائے گا، یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

  • چینی قونصل خانہ بند کرنے پر چین کا امریکا کو برابر کا جواب

    چینی قونصل خانہ بند کرنے پر چین کا امریکا کو برابر کا جواب

    بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، ہیوسٹن میں امریکا کے چینی قونصل خانہ بند کرنے کے حکم پر چین کا ردِ عمل بھی آ گیا، چین نے شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ 1985 میں بنایا گیا تھا جہاں 200 لوگ کام کرتے ہیں، اس سے 2 دن قبل امریکا نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ایک دوسرے کے قونصل خانے بند کرنے کے احکامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے، ادھر چینی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو نامناسب قرار دیا ہے، کہا گیا ہے کہ چینی اقدام امریکا کے غیر مناسب اقدام کا مناسب جواب ہے۔

    وزارتِ خارجہ چین کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جو صورت حال ہے چین ایسا کبھی نہیں چاہتا تھا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار سراسر امریکا ہے۔

    چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ

    چینی وزارت خارجہ نے یہ مطالبہ بھی کر دیا ہے کہ صورت حال کی بہتری کے لیے امریکا اپنا غلط فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے 21 جولائی کو ہیوسٹن شہر میں واقع چینی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کرونا وبا کی وجہ سے بڑھی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سلسلے میں تسلسل کے ساتھ چین کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

  • دبئی میں پہلا چینی سرکاری اسکول

    دبئی میں پہلا چینی سرکاری اسکول

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں چین اپنا پہلا سرکاری اسکول کھولنے جارہا ہے، اسکول کے قیام کا بنیادی مقصد امارات میں چینی کمیونٹی کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ چین آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے دبئی میں اپنا پہلا سرکاری اسکول کھولے گا، یہ چین کے باہر پہلا سرکاری سکول ہوگا۔

    حکام کے مطابق اس میں 2 ہزار طلبہ کی گنجائش ہوگی، مذکورہ اسکول کا افتتاح ستمبر میں ہوگا۔ چینی اسکول کی عمارت مردف کے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے، یہاں چینی نصاب پڑھایا جائے گا۔

    نصاب میں چین کی سرکاری زبان، سائنس، ریاضی، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، اخلاقیات، سپورٹس اور فنون لطیفہ وغیرہ شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں چین کے سرکاری اسکول میں دوسری زبان عربی ہوگی جبکہ اسلامیات اور سماجی مطالعات کا مضمون بھی شامل ہوگا۔

    اسکول کے قیام کا بنیادی مقصد امارات میں چینی کمیونٹی کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے۔