Tag: China

  • پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، چینی وزارت خارجہ

    پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر گائیڈلائنز کے اجرا سے پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کاعزم ظاہرہوتا ہے، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ک دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے گائیڈ لائنز کا اجرا  پاکستان کا تازہ اقدام ہے، چین ان اقدام کوسراہتا ہے ، اس اقدام سے پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے اور یو این ایس سی کی پابندیوں سے متعلق قرارداد کے نفاذ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردارہے اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ نے کہا چین کو پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان اپنی قومی سلامتی کی پالیسیوں کے مطابق نیشنل ایکشن پروگرام پر مکمل عملدرآمد کرے گا اور چین پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا امید ہے  عالمی برادری پاکستان کے اس اقدام کو سراہے اور  عالمی اور علاقائی امن و استحکام کی بحالی کیلئے تعاون کرے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق قرارداد پر پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی تھی۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان کا ایک اور بڑا اقدام

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا  تھا کہ بےمثال قومی عزم،اجتماعی دانش و قربانی سے ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور اس میں فتح حاصل بھی کیا، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کی مؤثرحکمت عملی کارگرثابت ہوئی،  پالیسی گائیڈلائنز سے تمام فریقین کو قرارداد کو سمجھنے میں مددملےگی۔

    خیال رہے چین کے صدر نےوزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو چین کا دورہ کریں گے  اور بیلٹ اینڈروڈشوکی خصوصی تقریب میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

     

  • تجارتی جنگ، چین نے امریکا میں مذاکراتی دور کامیاب قرار دے دیا

    تجارتی جنگ، چین نے امریکا میں مذاکراتی دور کامیاب قرار دے دیا

    بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکراتی دور کو چین نے کامیاب قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چینی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے اس دوران تجارتی جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی چین کے مذاکراتی وفد کی قیادت کررہے ہیں، جبکہ انہوں نے مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں چینی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سہ روزہ مذاکرات انتہائی مفید اور مثبت پیش رفت کے حامل رہے ہیں، امید ہے ثمرات نظر آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں غیر محصولاتی اقدامات ، تحفظِ حقوق دانش، زرعی معاملات، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور معاہدوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    لیو ہی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گفتگو بہتر لائحہ دے دی، امید ہے تجارتی تنازع جلد حال ہوجائے گا۔

    خیال رہے کہ چینی نائب وزیر اعظم اس مذاکراتی سلسلے میں اپنے وفد کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی مشترکہ طور پر تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ سٹیون منوچن کے پاس ہے۔

    تجارتی جنگ، امریکی وفد مذاکرات کے لیے چین پہنچ گیا

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ایک معاہدہ ہوجائے۔

  • وزیر اعظم عمران خان 27اپریل کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم عمران خان 27اپریل کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان 27اپریل کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورے میں چین کے صدر ، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں جبکہ دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت بھی کریں گے اور عالمی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27اپریل بروز ہفتہ کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے ، جہاں وہ چین کے صدر ، وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں چین پاکستان اقتصاری راہداری منصوبے پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر سمیت کابینہ کے ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے ، فورم میں 100سے زیادہ ممالک کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے جبکہ عمران خان فورم کی سائیڈ لائن پر عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی تھی۔

    مزید پڑھیں : چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول

    یاد رہے نومبر 2018 میں بھی وزیراعظم عمران خان نے 5 روزہ دورے پر چین گئے تھے ، دورے کے دوران عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 15 دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

  • سڑک پار کرنے والوں کے لیے جھلملاتی زیبرا کراسنگ

    سڑک پار کرنے والوں کے لیے جھلملاتی زیبرا کراسنگ

    بیجنگ: چین میں سڑک پار کرنا آسان ہوگیا، سڑک پر جھلملاتی زیبرا کراسنگ نصب کردی گئیں جس سے لوگوں کے پیدل سفر کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگئی۔

    مشرقی چین کے شہر سوچو میں نصب کی جانے والی یہ زیبرا کراسنگ اپنی نوعیت کی انوکھی اختراع ہے جو جلتے بجھتے ہوئے پیدل چلنے والوں کی آسانی کا سبب بن رہی ہیں۔

    روشنیوں والی زیبرا کراسنگ روز شام 6 بجے کے بعد کام کرنا شروع کردیتی ہے، جب سگنل کا رنگ سرخ ہوتا ہے تو یہ کراسنگ سبز ہوجاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب پیدل چلنے والے سڑک پار کرسکتے ہیں۔

    اسی طرح سبز سگنل پر یہ کراسنگ سرخ ہو کر پیدل چلنے والوں کو رکنے کا اشارہ دیتی ہے۔

    یہ زیبرا کراسنگ دھند، برفباری اور بارش کے دوران پیدل چلنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور حکام کو امید ہے کہ اس سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔

  • چین: اسکول میں چاقو سے حملہ، 2 طالب علم ہلاک، دو زخمی

    چین: اسکول میں چاقو سے حملہ، 2 طالب علم ہلاک، دو زخمی

    بیجنگ: چین کے ایک اسکول میں چاقو زنی کی واردات کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ہونان میں پیش آیا جہاں قائم ایک اسکول میں حملہ آور نے حملہ کردیا جس کے باعث دو طالب علم مارے گئے اور دو زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات شروع کردی۔

    مذکورہ حملے کی تفصیلات کو ابھی عام نہیں کیا گیا، البتہ چین میں اسکول اور کنڈر گارٹن پر کیے جانے والے اکثر حملوں میں ذہنی مریض ملوث ہوتے ہیں۔

    حال ہی میں چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہگیروں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

    بعد ازاں چینی حکام نے کہا تھا کہ پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، جس کی شناخت 33 سالہ گو کیبین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں چین کے صوبے شان چی کی مزہی کاؤنٹی کے ایک ہائی سکول کے نزدیک چاقو سے مسلح ایک شخص نے طالب علموں پر اس وقت حملے کیے جب وہ چھٹی ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

    پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو دبوچ لیا تھا۔

  • چین: جنگلات میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 26 فائر فائٹرز ہلاک

    چین: جنگلات میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 26 فائر فائٹرز ہلاک

    بیجنگ: چین کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 26 فائر فائٹرز جھلس کر ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صوبے سیچوان کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو جلا کر خاک کردیا جس کے باعث چھبیس فائرفائٹرز جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے کے کارکنان آگ بجھانے میں مصروف تھے کہ اچانک تیزی سے چلنے والی ہوا کا رخ تبدیل ہوگیا اور شعلوں نے 26 عملے کے کارکنان کو اپنے لیٹ میں لے لیا۔

    دوسری جانب انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے ملک کے شمالی علاقے میں واقع جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا خطرہ بڑھادیا ہے۔

    حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے عملے کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، ارد گرد کے رہائشی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مئی 1987 میں چین کے شمالی مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں ہولناک آگ بھڑکنے کے نیتجے میں ایک سو 19 افراد ہلاک، ایک سو 2 افراد زخمی اور 51 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔

    چین کی الیکٹرانک فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مشرقی چین میں واقع برقی آلات بنانے والی فیکڑی میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی تھی، حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔

  • چین کا اعتماد سازی کے لیے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

    چین کا اعتماد سازی کے لیے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

    بیجنگ : چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اعتماد سازی اور خیر سگالی کے لیے امریکی مصنوعات پرٹیکس نہ لگانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی اسٹیٹ کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یکم اپریل 2019ء سے امریکی مصنوعات پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا یہ اقدام امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر ٹیکس نہ لگانے اور خیر سگالی کی کوششوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

    گذشتہ برس دسمبر میں چین نے امریکی گاڑیوں، ان کے اسپیئر پارٹس پر تین ماہ کے لیے مزید ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب دنیا کی دونوں بڑی معاشی طاقتوں نے تجارتی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

    چین کی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات پر نئے ٹیکس نہ لگانے کا مقصد دونوں ملکوں میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے۔

    کونسل کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات پر نیا ٹیکس مکمل ختم کرنے کے لیے جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ تجارتی روابط میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم انہوں نے چین کے ساتھ کوئی بڑی کاروباری ڈیل پر محتاط رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

    چین امریکا تجارتی جنگ کے خاتمے کے ابھی امکانات کم ہیں: امریکی وزیر تجارت

    خیال رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے سلسلے کو 90 دن کے لیے ملتوی کر دیا تھا، تاہم یہ مدت دو مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔

    چین اور امریکا کے درمیان اس تنازعے کا کوئی حل نہ نکلا تو امریکا چینی مصنوعات پر دوبارہ اضافی محصولات عائد کردے گا۔ جبکہ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور امریکا دونوں سنجیدہ ہیں۔

  • چین کی مدد سے پاکستان میں ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے: وزیر اعظم

    چین کی مدد سے پاکستان میں ٹرینوں کا جال بچھا دیں گے: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں  چین کی مدد سے  ٹرینوں کاجال بچھا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جناح ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کے موقع پر کیا،  تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور وزیر ریلوے بھی موجود تھے.

    [bs-quote quote=”اصولی طورپرمزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ہوں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شیخ رشید نے مجھے یہاں دعوت دی، پرانے وزیراعظم بادشاہ تھے فرمان جاری کر دیتے تھے، میں ایک جمہوری وزیراعظم ہوں.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تمام کمزورطبقے کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیے، اصولی طورپرمزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں ہوں، جتنی مہنگائی ہے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھنی چاہیے، میں جھوٹے وعدے نہیں کروں گا.

    مزید پڑھیں: چیلنج کرتا ہوں ن لیگ اور پی پی جومرضی کریں ، تمہیں نہیں چھوڑنا ، وزیراعظم

    انگریزجوپٹری بناکرگیا تھا، وہ آج کم ہوگئی ہے، ٹرین عام آدمی استعمال کرتا ہے، غریب طبقے کے لئے ہیلتھ انشورنس شروع کررہے ہیں، موٹر ویزاورشاہراہیں اشرافیہ کے لئے ہیں، جمہوری وزیراعظم ہوں،سوچ سمجھ کربجٹ کےمطابق مالی فیصلےکرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ وزات پٹرولیم سےکہوں گا کہ فریٹ کے لئے ریلوےکو استعمال کیا جائے، ریلوے سیاحت میں ہمیں بہت مدد گار ثابت ہوگی، جن کی چھٹیاں لندن میں ہوتی تھیں، انھیں کیا پتا کہ پاکستان میں کتنی سیاحت ہے،

  • امریکا اور سلامتی کونسل مسعود اظہر کے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، چین

    امریکا اور سلامتی کونسل مسعود اظہر کے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، چین

    بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ امریکا اورسلامتی کونسل مسعود اظہرکے معاملے پردانشمندی سے کام لیں، امریکا کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے کومشکل کردے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا امریکا اور سلامتی کونسل مسعود اظہر کے معاملے پر دانشمندی سےکام لیں، ایسے اقدامات نہ کئے جائیں جومعاملے کوپیچیدہ کردیں۔

    گینگ شوانگ کا کہنا تھا امریکا کا براہ راست سلامتی کونسل میں جانا معاملے کومشکل کردے گا، مسعود اظہرسے متعلق قرارداد قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ٹیکنیکل ہولڈ کی۔

    یاد رہے چند روز قبل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے کی بھارتی درخواست کو چین نے ویٹو کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیا

    بھارت نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ مسعود اظہربھارتی سرزمین پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔

    چین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین نے ہربارسلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم متعلقہ پارٹیوں سے مل کرذمہ دار کردار ادا کریں گے، دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اورسنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔

  • تجارتی جنگ، امریکی وفد مذاکرات کے لیے چین پہنچ گیا

    تجارتی جنگ، امریکی وفد مذاکرات کے لیے چین پہنچ گیا

    بیجنگ: تجارتی جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے لیے امریکی تجارتی وفد چین پہنچ گیا، جہاں چینی وفد سے اہم ملاقاتیں ہوں‌گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کا دور بھی جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچنے والے امریکی وفد میں رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شریک ہیں۔

    چین اور امریکا کے درمیان تنازعے حل کرنے کے لیے فریقین کے درمیان کئی نشستیں لگیں گی، امریکی وفد گذشتہ روز چین پہنچا ہے جبکہ بات چیت کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا بغیر وقت ضائع کیے پیچیدہ معاملات کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں، اور جلد سے جلد نتیجہ چاہتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اسی مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

    تجارتی جنگ، امریکی صدر نے چین کے ساتھ جلد معاہدہ طے پانے کی نوید سنا دی

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ایک معاہدہ ہوجائے۔