Tag: China

  • ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

    ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

    اسلام آباد: پاکستان کو تنہائی کا شکار کرنے کی امریکی کوششوں‌ کو بڑا دھچکا لگا ہے. ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے جواب میں‌ چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی دھمکیوں پر چین پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا ہے، چین نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیرمعمولی کردارکا اعتراف کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہمیشہ کے ساتھی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، ٹرمپ کے بیان پر شدید احتجاج

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی جنگ میں پاکستان کی شراکت غیرمعمولی ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے اور آگے لے جانے کو تیار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی آئین میں ترمیم، صدر شی کی قوت میں اضافہ متوقع

    تجزیہ کاروں‌ کے مطابق امریکی ناراضی کا اصل سبب پاکستان میں جاری سی پیک جیسا میگا پراجیکٹ ہے، جس کی وجہ سے امریکا اور بھارت دونوں‌ شدید پریشانی میں‌ مبتلا ہیں اور حالیہ دھمکی اسی پریشانی کی عکاس ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • چینی آئین میں ترمیم، صدر شی کی قوت میں اضافہ متوقع

    چینی آئین میں ترمیم، صدر شی کی قوت میں اضافہ متوقع

    ہانگ کانگ: چینی صدر شی جن پنگ کا شمار دنیا کے طاقتور ترین شخصیات میں ہوتا ہے، مگر آیندہ برس ان کی طاقت اور اثرپذیری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 2017 صدر شی جی پنگ کے لیے خاصا کامیاب رہا، مگر چین میں ہونے والی آئینی تبدیلیاں ان کی کامیابیوں میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی تیرہ سال بعد چینی آئینی میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، جس سے اقتدار پر صدر شی کی گرفت مزید مضبوط ہوجائے گی۔

    یاد رہے کہ اس آئین میں آخری بار 2004 میں ترمیم کی گئی تھی۔

    امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ترمیم کے بعد نیشنل سپرویژن کمیشن کا قیام حتمی ہوجائے گا، جس کے بعد چینی صدر کا 2022 تک عہدے پر برقرار رہنا یقینی ہوجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی صدر شی جن پنگ کا برطانیہ پہنچنے پر شاندار استقبال

    واضح رہے کہ پارلیمینٹری پولیس پر صدر کے اختیارات میں اضافے کے بعد یہ اقدام کیا جارہا ہے، جو تجزیہ کاروں کے مطابق دور رس اثرات کا حامل ہوسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیشے کے فرش والا دنیا کا طویل ترین پل سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

    شیشے کے فرش والا دنیا کا طویل ترین پل سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

    بیجنگ : چین میں شیشے کے فرش والا دنیا کا طویل ترین پل سیاحوں کیلئے کھول دیاگیا، پل پرچلنے کیلئےعوام کاسمندر امڈ آیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں شیشے کے فرش والا دنیا کا طویل ترین پل سیاحوں کیلئے کھول دیاگیا یہ پل چین کےخوبصورت سیاحتی مقام پنگ شان میں بلند ترین پہاڑ وں کےدرمیان بنایا گیا ہے،جس کےافتتاح کےساتھ پل کا نظارہ کرنے کیلئےعوام فکاجم غفیرامڈ آیا۔

    پل کی لمبائی چارسو اٹھاسی میٹر،چوڑائی چارمیٹرہے، پل زمین سے دوسو اٹھارہ میٹرکی بلندی پرواقع ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق اس پل پرتین ہزارسے زائدافراد کی گنجائش موجودہے لیکن احتیاطی طور پر چھ سوسیاحوں ایک وقت میں پل کا نظارہ کیا۔

    لوگوں کے چلنے کے لئے بنائے گئے راستے کو 12 ملی میٹر موٹے شیشے سے بنایا گیا ہے، جس کے آر پار بھی دیکھا جاسکتا ہے اور چلنے والے شخص کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ ہوا میں چل رہا ہے۔

    چین کے صوبے ہونان میں چند روز قبل ہی شیشے کے فرش والے دنیا کے سب سے بڑے پل کو سیاحوں کے لیے کھولا گیا تھا اوراس معلق پل کی کل لمبائی 430 میٹر ہے جو زمین سے 300 میٹر کی بلندی پرواقع ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    بیجنگ: پاکستان،چین، افغانستان کے سہ فریقی مشاورتی اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں جبکہ  کہ چینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں خطے کے استحکام اور تعلقات میں فروغ کے حوالے سے پاک چین اور افغانستان کا سہ فریقی مشاورتی اجلاس ہوا، سہ فریقی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ خواجہ آصف اور چینی وفد کی قیادت وزیرخارجہ وانگ ژی نے کی جبکہ افغانستان کی نمائندگی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کررہے ہیں۔

    پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے، خواجہ آصف

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے، افغان عمل کیلئےہرممکن تعاون کریں گے، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتاہے، سی پیک کی کامیابی سےعلاقائی رابطےمضبوط ہونگے

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، تعلقات میں بہتری کی ہماری تجویز پر افغانستان کے جواب کا انتظار ہے، مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    پاکستان،افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ

    اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان،افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے، تمام ہمسائے ممالک سےتعاون جاری رکھیں گے، پاکستان اورافغان ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات بھی کی، اجلاس کا مقصد تینوں ممالک میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رکھیں گے، افغان وزیرخارجہ

    افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ خطےمیں دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے، اچھےاوربرےطالبان میں کوئی فرق نہیں، دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رکھیں گے۔

    چین کی دعوت پر ہونے والے مذاکرات میں خطے میں استحکام ، سہ طرفہ تعلقات اور معاشی و تجارتی تعاون پر بات ہوئی، مذاکرات میں اقتصادی راہداری،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ اقتصادی راہداری منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں افغان امن عمل اورتینوں ملکوں کےتعلقات پر بات چیت بھی کی گئی ۔ مذاکرات کامقصدتینوں ملکوں میں تعاون اورتعلقات مضبوط بنانا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان، چین اور افغانستان نے سیاسی مصالحتی عمل کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جب کہ سہ فریقی مذاکراتی عمل کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ، جس میں خطے میں استحکام اور پڑوسی ممالک میں تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے، دوطرفہ مذاکرات کا مقصد سہ فریقی مذاکرات سے قبل ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا اور چاہیں گے تاکہ مذاکرات کے اچھے نتائج نکلے۔

    اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،دفترخارجہ کی ڈی جی چین ڈیسک بھی موجود تھیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمدپرچینی وزیرخارجہ نے پاکستانی وفدکاپرجوش خیرمقدم کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • زمین اور پانی پر اترنے والے دنیا کے سب سے بڑا طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز

    زمین اور پانی پر اترنے والے دنیا کے سب سے بڑا طیارے کی پہلی آزمائشی پرواز

    بیجنگ : چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنا لیا ہے ، اس طیارے میں پچاس افراد سفر کر سکتے ہیں ۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کرلیا ، اے جی 600 نامی طیارے کا حجم بوئنگ سیون تھری سیون کے برابر ہے اور اس میں چار ٹربوپراپ انجن لگے ہیں۔ اس طیارے نے چین کے جنوبی صوبے گوآنگڈونگ کے ژوہوئی ایئرپورٹ سے پرواز کی۔

    طیارے میں پچاس افراد سوار ہو سکتے ہیں اور اس نے بارہ گھنٹے پرواز کی ، اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے۔

    چینی ہوائی کمپنی نے آٹھ برس کے عرصے میں یہ طیارے تیار کیا، یہ جہاز خشکی کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی لینڈنگ کرنے اور پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 37 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ تقریبا 39 میٹر (127 فٹ) ہے۔

    اس کی پہلی آزمائشی پرواز کو چینی ٹیلی وژن پر براہ راست دکھایا گیا۔


    مزید پڑھیں : دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی کامیاب پرواز


    یہ ہوائی جہاز جنگلات اور دیگر مقامات پر لگی آگ بجھانے اور سمندر میں ریسکیو کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

    چین میں اس طیارے کے سترہ آرڈرز دیے جاچکے ہیں۔ چین نے اس طیارے کو اپنی بحری سرحدو ں ک محافظ قرار دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شیروں کی زندہ گدھا کھلانے کی رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    شیروں کی زندہ گدھا کھلانے کی رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو

    چین میں بھوکے شیروں کو زندہ گدھا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ چڑیا گھر انتظامیہ کی سفاکی و سنگ دلی پر چیخ اٹھے۔

    مشرقی چین کے شہر شانگ ژو میں واقع چڑیا گھر سے منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سفاکی کی نئی مثال قائم کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برساتی اوڑھے ہوئے انتظامیہ کے 4 افراد ایک گدھے کو زبردستی پانی میں پھینک رہے ہیں۔ گدھے نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا۔

    جیسے ہی وہ پانی میں گرا ایک طرف سے ایک شیر نے جھپٹا مار کر اسے دبوچ لیا۔ بعد ازاں کنارے سے دوسرا شیر بھی گدھے کو اپنی خوراک بنانے آ پہنچا۔

    اس دوران گدھا اپنی جان بچانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے تاہم وہ بھوکے شیروں کے آگے بے بس ہے جو اس کا منہ اور گردن اپنے دانتوں میں دبوچے ہوئے ہیں۔

    آخری منظر میں 4 شیر گدھے کے گوشت کی دعوت اڑانے میں مصروف ہیں جبکہ ان کے آس پاس کا پانی گدھے کے خون سے سرخ نظر آرہا ہے۔

    یوٹیوب پر اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہوتے ہی تنقید کا ایک طوفان امڈ آیا۔ لوگوں نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو سخت سست کہتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین : چنگیزخان کی تصویرپیروں تلے روندنے پرنوجوان کو قید کی سزا

    چین : چنگیزخان کی تصویرپیروں تلے روندنے پرنوجوان کو قید کی سزا

    منگولیا : چین کی ایک عدالت نے تاریخ کے سفاک ترین حکمران چنگیز خان کی تصویر کو پیروں تلے روندنے کے جرم میں ایک چینی باشندے کو ایک سال قید کی سزا سنا دی، انیس سالہ نوجوان نے تصویر کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے تقریباً چار کروڑ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک منگول حکمران چنگیز خان کی تصویر کو روندنے کے الزام میں19سالہ نوجوان لؤو کو عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی ملزم کو یہ سزا نسلی منافرت پھیلانے کا مرتکب پائے جانے پر سنائی گئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چین کے خود مختارعلاقے منگولیا کی ایک عدالت کو بتایا گیا کہ لوؤ نامی شخص نے چنگیز خان کی تصویر کو روندنے ہوئے ویڈیو بنائی تھی جسے سوشل میڈیا پر بھی جاری کیا گیا۔

    ویڈیو کلپ دیکھنے کے بعد منگول قبیلے کے افراد میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور اس کے خلاف شدید رد عمل بھی سامنےآیا جس پر عدالت نے ملزم کو نسلی منافرت پھیلانے اور نسلی تعصبات کو ہوا دینے کا مجرم قرار دیا۔

    لوؤ نے سماعت کے دوران لوگوں کے جذبات مجروح ہونے پر ان سے معافی بھی مانگی۔ بعد ازاں حکام نے اس ویڈیو کو سائٹ سے ہٹا دیا۔ خیال رہے کہ منگول قبیلے میں چنگیز خان کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔


    مزید پڑھیں: منگول سلطنت کے بانی چنگیزخان کا مقبرہ دریافت


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ

    جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ

    بیجنگ : چین میں دیو قامت جنگلی ہاتھی نے بس اور ٹرک پر حملہ کردیا ، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔< /strong>

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے یو آن میں ایک جنگلی دیو قامت ہاتھی جنگل سے گھومتا پھرتا سڑک پرآ نکلا اور وہاں گزرتے بس اور ٹرک پر حملہ کر دیا۔

    ہاتھی بس اور ٹرک کو ٹکریں مارتا رہا ، جس سے ٹریفک بلاک ہو گیا اور وہاں سے گزرتے دوسرے لوگ بھی مشکل میں آگئے۔

    ہاتھی گھنٹوں روڈ پر مٹر گشت کرتا رہا،اس واقعے میں گاڑیوں کو تو نقصان پہنچا، مگرخوش قسمتی سے کسی انسان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    https://youtu.be/ukLzeozHtLs


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بیجنگ : چینی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ 

    چینی میڈیا کے مطابق ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کی ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ بھارت نے چینی سرحدی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

    زہنگ شوئلی نے کہا کہ بھارتی ڈرون چین میں جاسوسی کے مقصد سے داخل ہوا تھا۔

    تاہم بھارتی ڈرون نے کب اور کیسے چین کی حدود کی خلاف ورزی کی ، اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب بھارت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  متنازع سرحدی علاقہ: چین اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ


    خیال رہے کہ حال ہی میں ہمالیہ تنازع کے باعث بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں اپنی فوج اتار دی تھی، چینی فوج سرحد سے متصل جگہ پر سڑک تعمیر کر نا چاہتی ہے جبکہ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تو وہ خطے میں چین سے اسٹریٹیجک معاملات میں پیچے رہ جائے گا۔

    بعد ازاں اگست کے آخر میں بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا جبکہ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ریاست آروناچل پردیش کے معاملے پر 1962 میں ایک جنگ ہوچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آنکھوں کی صفائی کرنے والا حجام

    آنکھوں کی صفائی کرنے والا حجام

    بیجنگ: چین کے دارالحکومت میں آنکھوں کی صفائی کرنے والے نائی نے دھوم مچادی، تجربے کار شخص کے پاس آنے والے افراد کا ماننا ہے یہ آنکھوں کی اس طرح سے صفائی بصارت کو تیز بناتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہم نے چہرے یا جسم کے دیگر حصوں کے شیو کے بارے میں تو سُنا ہے مگر چین میں ایک ایسا نائی بھی موجود ہے جو آنکھوں کی حجامت (شیو) کرتا ہے۔

    آنکھوں کو جسم کا بہت ہی نازک حصہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ زرا سی چوٹ لگ جانے سے انسان بصارت سے محروم ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر شخص اس معاملے میں بہت محتاط رہتا ہے۔

    چین کے دارالحکومت کے فٹ پاتھ پر بیٹھا ’ژیونگ گوواؤ‘  بصارت تیز کرنے اور انہیں بیماریوں سے دور رکھنے کے لیے عطائی علاج اور آنکھ کے اندر کی صفائی کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کلہاڑی سے بال کاٹنے والا روسی حجام

    آنکھوں کی صفائی چین کی قدیم روایت ہے تاہم طبی ماہرین نے اس طرح سے صفائی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نقصان سے بچنے کے لیے اس عمل سے گریز کریں۔

    صفائی کروانے والے افراد کا ماننا ہے کہ اس عمل سے آنکھوں کے پپوٹوں میں جمنے والی گرد ختم ہوجاتی اور کسی بھی قسم کی بندش ختم ہوجاتی ہے اس وجہ سے یہ عمل کافی سکون دیتا ہے اور اس سے بینائی بھی تیز ہوتی ہے۔

    ژیونگ گوواؤ کی عمر اس وقت 62 سال ہے اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ کام سرانجام دے رہے ہیں، عطائی ڈاکٹر یا حجام کا کہنا ہے کہ وہ فی بندہ 10 یورو فیس لیتے ہیں اور سر کے بالوں کی طرح آنکھوں کی صفائی بھی کرتے ہیں۔

    اُن کا کہنا ہے کہ ابتدائی ایام میں تو بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا تھا کہ کہیں کسی کی آنکھ کو نقصان نہ پہنچے تاہم مسلسل کام کرنے سے اب مہارت حاصل ہوگئی ہے اور اب یہ کام کافی آسان بھی لگنے لگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔