Tag: China

  • اچھے مارکس وزن کم کرنے پرملیں گے: چینی یونی ورسٹی کا لالچ

    اچھے مارکس وزن کم کرنے پرملیں گے: چینی یونی ورسٹی کا لالچ

     بیجنگ: چین کے  نوجوانوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے ایک چینی یونیورسٹی نے امتحان میں اچھے مارکس کو طالب علموں کے ان کے وزن میں کمی سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صوبے ژنگ جو کی ایک یونیورسٹی نے شاگردوں کو متنبہ کردیا کہ اگر انہیں امتحان میں اچھےمارکس چاہئیں تو وہ اپنا وزن کم کریں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی نے ایک ایسا نظام مرتب کیا ہے جس سے طلبہ کے گریڈ کا 60 فیصد حصہ ان کے وزن میں کمی کے حساب سے جبکہ 40 فیصد نمبرز نصابی سرگرمیوں پر دیے جائیں گے۔

    طالب علم اگر مکمل نمبرز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مخصوص عرصے میں اپنا وزن 7 فیصد تک کم کر کے دکھانا ہوگا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تاکہ چین میں جنک فوڈ کے بے تحاشہ استعمال کے باعث ہونے والے موٹاپے کی شرح میں کمی کی جاسکے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے مطابق سنہ 2030 تک چین میں ہر 4 میں سے 1 بچہ موٹاپے کا شکار ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں ساحل سرخ ہوگیا

    چین میں ساحل سرخ ہوگیا

    بیجنگ : چین کا سُرخ ساحل سب کی توجہ سمیٹنے لگا، دلکش مناظر دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد رخ کرنے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں ساحل سرخ ہوگیا، سرخ رنگ نے ساحل کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیئے ہیں، ایسا ساحل جہاں شمال مشرقی چین کے شہر پنجن میں واقع یہ ساحل سرخ پودوں کی وجہ انتہائی دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

    ریڈ بیچ کے نام سے مشہور یہ ساحل اپریل میں سرخ چادر تان لیتا ہے اور یہ سرخی اکتوبر کے اختتام تک برقرار رہتی ہے اور آہستہ آہستہ جامنی رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

    یہ علاقہ 260 سے زیادہ پرندوں اور 399 قسم کے جنگلی جانوروں کا گھر بن گیا ہے، جہاں آپ معدومی کا شکار کونج اور سیاہ چونچ والے بگلے تلاش کرسکتے ہیں۔

    پنجن ریڈ بیچ نیشنل منظر کوریڈور میں دس مقامات میں شامل ہیں، دنیا بھر سےلاکھوں سیاح ہرسال اس قدرتی خوبصورتی کودیکھنےکیلئے آتے ہیں۔

    ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے علاقے میں 1988 میں ریاستی سطح پر تحفظ کی اجازت دی گئی تھی، اگرچہ ریڈ بیچ  کا زیادہ حصہ عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے لیکن سیاحوں کے لئے ایک چھوٹا سا حصہ کھلا ہوا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں تازہ ہوا فروخت کے لیے پیش

    چین میں تازہ ہوا فروخت کے لیے پیش

    کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ تازہ ہوا بھی فروخت کی جاسکتی ہے؟ لیکن یہ کام بھی اب ہونے لگا ہے اور اس کا آغاز فضائی آلودگی سے متاثر ترین ملک چین سے ہوا جہاں واقعی تازہ اور صاف ستھری ہوا کی شدید قلت ہے۔

    چین کے شہر ژنگ ژنگ میں 2 خواتین نے ایک انوکھے آن لائن کاروبار کا آغاز کیا ہے جس میں وہ تازہ ہوا کو پیکٹ میں بند کر کے فروخت کر رہی ہیں۔

    یہ تازہ ہوا مختلف اقسام میں دستیاب ہے۔ یہاں آپ کو پہاڑوں کی تازہ ہوا بھی ملے گی جبکہ کسی سرسبز وادی کی خوشبودار ہوا بھی دستیاب ہوگی۔

    تازہ ہوا کے ہر پیکٹ کی قیمت 15 یان (لگ بھگ237 پاکستانی روپے) ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک دونوں بہنیں 100 سے زائد پیکٹ فروخت کر چکی ہیں۔

    ایک چینی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ ان کے اس کاروبار کا مقصد پیسہ کمانا ہرگز نہیں، بلکہ عام لوگوں اور حکام کی توجہ فضائی آلودگی کی طرف دلانا ہے۔

    یاد رہے کہ چین کی فضائی آلودگی کا سب سے بڑا سبب توانائی کے لیے کوئلے کا استعمال ہے۔

    اس وقت دنیا بھر میں کوئلے کا سب سے بڑا استعمال کنندہ چین ہے جو اپنی توانائی کی تمام تر ضروریات کوئلے سے پوری کر رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں موجود کوئلے کا 49 فیصد حصہ چین کے زیر استعمال ہے۔

    کوئلے کا یہ استعمال چین کو آلودہ ترین ممالک میں سرفہرست بنا چکا ہے اور یہاں کی فضائی آلودگی اس قدر خطرناک ہوچکی ہے کہ یہ ہر روز 4 ہزار افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے جو آلودگی کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بغیر سہارے کے پہاڑوں پر چڑھنے والی ماہر چینی خاتون

    بغیر سہارے کے پہاڑوں پر چڑھنے والی ماہر چینی خاتون

    بیجنگ: چین میں ایک اسپائیڈر ویمن نے دھوم مچادی، بغیر کسی چیز اور حفاظتی اقدام کے بلندو بالا پہاڑوں پر چڑھنے کی مہارت حاصل کرلی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین میں محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو لطف اندوز کرنے کے لیے پہاڑوں پرچڑھنے والے افراد پر مشتمل افراد کا ایک گروہ تشکیل دیا ہے جو بغیر کسی حفاظتی اقدام اور سامان کے پہاڑوں پر چڑھنے کا شاندار مظاہرہ کرتا ہے۔


    پانچ رکنی اس گروہ کو فائیو اسپائیڈر مین کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جو بغیر کسی سہارے کے مہارت کے ساتھ صرف ہاتھ اور پاؤں کی مدد سے پہاڑوں کی چوٹی پر جاپہنچتی ہیں۔

  • چین کا پاکستانی پارلیمنٹ کوجدید ٹیکنالوجی کا تحفہ

    چین کا پاکستانی پارلیمنٹ کوجدید ٹیکنالوجی کا تحفہ

    اسلام آباد : چین نے پاکستانی پارلیمنٹ کو جدید ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا ہے جس میں کمپیوٹرز، اسکینرز، پرنٹرز سمیت دیگر آئی ٹی آلات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیے گئے آئی ٹی آلاٹ کی فراہمی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی اپنی ایک تاریخ ہے جو کہ محبت، باہمی اعتماد اور احترام کے جذبے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے چین کی سیاسی قیادت اور سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان آلات کی بدولت سینیٹ کی ان کاوشوں کو مزید تقویت ملے گی جو ای پارلیمنٹ کے لیے کی جارہی ہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی چین کی سیاسی قیادت کے اس تحفے پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعاون مثالی ہے۔

    واضح رہے کہ چینی سفیر سن وی ڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک میں باہمی تعاون کومزید فروغ دینے پرزوردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دادی پانڈا کی 35 ویں سالگرہ

    دادی پانڈا کی 35 ویں سالگرہ

    بیجنگ: چین میں 35 سالہ مادہ پانڈا کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔ اس مادہ پانڈا کے بچوں اور ان سے پیدا ہونے والے مزید بچوں کی تعداد 118 ہے۔

    جنوب مغربی چین کے شہر چونگ کنگ کے چڑیا گھر میں موجود اس مادہ پانڈا کی 35 ویں سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی گئی۔

    اس موقع پر پانڈا کی کیک اور اس کی پسندیدہ خوراک بمبوز یعنی بانس سے اس کی تواضع کی گئی۔ پس منظر میں ہیپی برتھ ڈے ٹو یو کا گانا بھی بجایا گیا۔

    سنہ 1982 میں پیدا ہونے والی زنگ زنگ دنیا کی طویل العمر مادہ پانڈا میں سے ایک ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔ اس کی اولادیں اور ان کی اولادیں امریکا، کینیڈا اور جاپان سمیت دنیا بھر کے 20 مختلف ممالک میں پرورش پا رہی ہیں۔

    سنہ 2002 میں زنگ زنگ نے 20 سال کی عمر میں حاملہ ہو کر پانڈا کی سب سے طویل العمری میں ہونے والے حمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس وقت اس نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پانڈا کو نہایت خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور باقاعدگی سے طبی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ تاحال اسے ایسا کوئی طبی مسئلہ نہیں جو اس کے لیے جان لیوا بن سکتا ہو۔

    یاد رہے کہ پانڈا کی مجموعی طبعی عمر 15 سے 20 سال تک ہوتی ہے۔ تاہم اگر انہیں دیکھ بھال کے ساتھ انسانی نگرانی میں رکھا جائے تو زیادہ سے زیادہ یہ 30 سال تک جی سکتے ہیں۔

    پانڈا کی یہ عمر انسانوں کی 90 سال کی عمر کے برابر ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہادر استاد نے ڈپریشن کی شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    بہادر استاد نے ڈپریشن کی شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

    بیجنگ : چین میں بہادر استاد نے ڈپریشن کی شکار طالبہ کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے گوزوہ میں ڈپریشن کی شکار طالبہ نے 17 منزلہ عمارت کی چھت سے کودنے کی کوشش کی، اس موقع پر فائر فائٹرز اور پولیس پہنچی تو لڑکی نے انہیں واپس جانے کا حکم دیا۔

    اسی دوران اس کے استاد نے باتوں میں لگایا اور پانی کی بوتل دینے کی کوشش کی اور اسی لمحے میں استاد نے لڑکی کی قمیض کو پکڑ لیا اور بحفاظت پیچھے دھکیل دیا۔

    خود کشی کرنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہے۔

    https://youtu.be/sIgEMMp6xCc

    یاد رہے اس قبل تائیوان میں حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس اہلکاروں نے ایک اسکول طلبہ کو عمارت سے چھلانگ لگانے سے پہلے بچا لیا تھا ۔

    خیال رہے کہ چین میں نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی خودکشی کی شرح کا الزام تعلیمی نظام کو ٹھہرایا جاتا ہے، جہاں طلبہ پر اچھے گریڈز لانے کا دباؤ ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چین کا پیڑول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    چین کا پیڑول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    بیجنگ : چین نے بھی پیڑول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے پیٹرول اورڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کرلیا، یہ اعلان چین کے آئی ٹی اور صنعتوں کے نائب وزیر ژن گیوبن کی جانب سے کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے خاتمے منصوبہ بندی شروع کردی ہے، جس کے مطابق مرحلہ وار انداز میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاروں کی تیاری اور ان کی فروخت کو ختم کیا جاسکے اور الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    چین کے نائب و زیر صنعت و اطلاعات ژن گئیوبن نے کہا کہ چین اس وقت گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، گزشتہ سال دوکروڑ اسی لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں، یہ منصوبہ فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ٹریفک رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل برطانیہ اور فرانس نے بھی 2040 تک پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں ختم کا اعلان کر رکھا ہے تاکہ پیرس ماحولیاتی معاہدہ کے تحت اس کے عہد کی پابندی ہوسکے جبکہ برطانوی حکومت نے بھی اسی طرح کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا آپ نے کسی بالی ووڈ گانے کو چینی لہجے میں سنا ہے؟

    کیا آپ نے کسی بالی ووڈ گانے کو چینی لہجے میں سنا ہے؟

    ویسے تو چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی آج کل عروج پر ہے لیکن فن اور ثقافت ان تمام تنازعوں اور سرحدوں سے بالاتر ہوتے ہیں۔ فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد، اور عام لوگ بھی جنگ نہیں چاہتے۔ وہ امن و سکون سے رہنا چاہتے ہیں اور اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک کوشش ایک چینی خاتون نے کی جب انہوں نے ایک بالی ووڈ گانا گا کر سب کو حیران کر دیا۔

    چند روز قبل جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی برکس کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچے تو ایک بھارتی صحافی نے ایک چینی خاتون سے حالیہ چین و بھارت کشیدگی کے متعلق سوالات کرنے شروع کردیے۔

    یہ خاتون خود بھی کوئی معمولی شخصیت نہیں تھیں بلکہ چین کے سرکاری ریڈیو کی صحافی تھیں اور جانتی تھیں کہ ان کا ایک بھی منفی یا مثبت لفظ حالات کو مزید کشیدہ کرسکتا ہے۔

    چنانچہ تانگ یونگائی نامی ان خاتون نے بھارتی صحافی سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی۔

    اس کے بعد انہوں نے ہندی میں ہی بتایا کہ انہیں ایک پرانی بالی ووڈ فلم کا گانا بہت پسند ہے، اور اس کے بعد انہوں نے بالکل درست الفاظ اور لہجے کے ساتھ وہ گانا گا کر سب کو دنگ کردیا۔

    سنہ 1979 میں بنائی گئی بالی ووڈ فلم نوری میں لتا منگیشکر کا گایا ہو گانا ’آجا رے او دلبر آجا‘ گا کر چینی صحافی نے ایک طرف تو جنگ اور طاقت کے نشے میں چور بھارتیوں کو امن کا پیغام دیا تو دوسری جانب بھارتی صحافی بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوہرا ہوگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین کے خام تیل کے ذخائر کا حجم 60کروڑ بیرل ہوگیا

    چین کے خام تیل کے ذخائر کا حجم 60کروڑ بیرل ہوگیا

    بیجنگ : چین کے اسٹریٹجک ذخائر قیمتوں میں ردوبدل کا باعث بن سکتے ہیں، اب چین بھی خام تیل کی قیمتیں کنٹرول کرسکتا ہے۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی شیل گیس خام تیل کی قیمتوں میں دروبدل کا باعث سمجھی جاتی ہے تاہم اب چین بھی اس میدان میں کود پڑا ہے۔

    خام تیل کے تجزیہ کاروں کے مطابق چین خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر بنا رہا ہے اور مسلسل عالمی منڈی سے بڑی مقدار میں خام تیل کی خریداری کررہا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق چین نے مئی دو ہزار سترہ تک ساٹھ کروڑ بیرل خام تیل جمع کرلیا ہے، چین کے خام تیل ذخائر رواں سال کے اختتام تک روس اور امریکہ کے ذخائر سے زیادہ ہوجانے کا امکان ہے۔

    اندازے کے مطابق چین اسی لاکھ بیرل یومیہ خام تیل درآمد کرتا ہے، چین کی تیل درآمدات میں رواں سال دس لاکھ بیرل یومیہ کی کمی متوقع ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں طلب سے زائد تیل موجود ہوگا جو قیمتوں میں کمی کی وجہ بنے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔