ی نئی دہلی : بھارتی کی نام نہاد جنگی تیاریوں کا پول کھل گیا، سرکاری رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت دس دن بھی نہیں لڑسکتا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑدیا، بات پر بات پر جنگ کرنے کی گیدڑ ببھکیاں دینے والا بھارت جنگ کی صورت میں دس دن بھی نہیں لڑسکتا۔
کومپٹرولراینڈ آڈیٹر جنرل کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کے ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دوچار ہیں، جنگ ہوئی تو دس دن کے اندر ہی بھارت کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو گولہ بارود کی مد میں چالیس فیصد کمی کاسامنا ہے جبکہ بھارتی فوج کے زخائر میں گولہ بارود سمیت ہتھیاروں کی بھی کمی ہے، ایسے حالت میں بھارتی فوج کو سامنا کرنا پڑگیا تو اسے منہ کی کھانی پڑ جائے گی۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور پاکستان کیساتھ بھارت کی سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے۔
یاد رہے 2015 میں بھی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج کوگولہ بارود کی شدیدکمی کا سامنا ہے اور کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں بھارت صرف 15 سے 20 دن تک جنگ کر سکتا ہے۔ چالیس دن کیلئے گولہ بارود کا ذخیرہ رکھنے کی بھارتی دفاعی پالیسی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ اس کمی کو پورا کرنے میں چار سال کا عرصہ لگے گا۔
بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر کم از کم چالیس دن کیلئے ہونے چاہئیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
چین میں مون سون کی بارشوں نے گھوڑے کے نعل جیسی انوکھی آبشار تشکیل دے ڈالی۔ منفرد آبشار کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
چین کے صوبہ ہیلوزی آنگ میں جگ پو جھیل کی آبشار طوفانی بارشوں کے باعث الگ ہی انداز سے بہنے لگی۔
پانی کی بہتات اور تیز رفتاری کے باعث اب یہ آبشار کسی گھوڑے کے نعل جیسی دکھائی دیتی ہے۔
بلند و بالا پہاڑوں پر موجود اس آبشار کا یہ خوبصورت قدرتی نظارہ سنہ 2013 میں بھی دکھائی دیا تھا جب بارشوں کے بعد یہاں سیلاب آگیا اور پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی۔
عموماً یہ آبشار سارا سال عام سے انداز میں بہتی ہے۔
اس خوبصورت آبشار کو دیکھنے کے لیے ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں جو اس قدر منفرد نظارہ دیکھ سکے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
بیجنگ: چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس نے متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوج واپس نہ بلائی تو اُسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چینی میڈیا کے مطابق سکم کے سرحدی علاقے پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بیجنگ حکام نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ہمالیہ میں موجود متنازع سرحدی علاقے میں تعینات بھارتی فوج کو واپس نہیں بلائے گا تو شرمندگی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت مذاکرات کا خواہش مند ہے تو وہ ڈوکلام سے اپنی فوجیں واپس بلائے، جب تک فوج واپس نہیں جائے گی مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس سے پہلے بھی ڈوکلام سے فوجیں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم اُس نے نظر انداز کیا اور سرحدی علاقے میں کشیدگی کو ہوا دی، اگر بھارت نے اب بھی ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو اُسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے بھارت نے متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں اپنی فوج اتار رکھی ہے، چینی فوج سرحد سے متصل جگہ پر سڑک تعمیر کر نا چاہتی ہے، بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تو وہ خطے میں چین سے اسٹریٹیجک معاملات میں پیچے رہ جائے گا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔
نیند کی کمی کا شکار اور ہر وقت غنودگی میں رہنے والے ملازمین دفاتر کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں جو ایک طرف تو کام پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں، تو دوسری جانب نیند پوری نہ ہونے اور موڈ خراب ہونے کے باعث لڑائی جھگڑوں سے دفتر کا ماحول بھی خراب کرسکتے ہیں۔
ایسے ہی ملازمین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چین میں کیپسول ہوٹل کھول دیے گئے ہیں جہاں جا کر مختصر وقت کےلیے قیلولہ کیا جاسکتا ہے۔
بیجنگ میں کھلنے والے یہ کیپسول ہوٹل خلائی جہاز کے کیبن کی طرح کیپسول کی طرز پر بنائے گئے ہیں اور مختلف دفاتر کے ملازمین دن کے اوقات میں صرف 10 یو آن (چینی کرنسی) دے کر نصف گھنٹے کے لیے یہاں آرام کرسکتے ہیں۔
یہ قیمت دن کے اوقات کی ہے جب مختلف دفاتر کے ملازمین یہاں آ کر سونا چاہتے ہیں۔ شام میں یہ قیمت مزید کم ہو کر 6 یوآن ہوجاتی ہے۔
اس منصوبے کے خالق ہان یو کا کہنا ہے کہ اکثر دفاتر اس بات کو سمجھتے ہیں کہ دن کے درمیان میں ملازمین کو آرام کے لیے 1 گھنٹے کا وقفہ دیا جانا ضروری ہے، تاہم اس مقصد کے لیے وہ انہیں پرسکون جگہ فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
ان کے مطابق ان کا یہ باکفایت ہوٹل دفتر مالکان اور ملازمین دونوں کی پریشانی کا حل ہے۔
ہان یو کا ارادہ ہے کہ وہ مزید دیگر شہروں میں بھی اسی طرز کے ہوٹل قائم کریں۔
یاد رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق دن کے درمیان میں 1 گھنٹے کا قیلولہ دماغ کو سکون پہنچا کر پھر سے تازہ دم کرتا ہے جس کے بعد ہم دن کے بقیہ حصے میں بھی اس مستعدی سے کام کرسکتے ہیں جیسے صبح کے اوقات میں۔
ماہرین کے مطابق دوپہر کے کھانے کے بعد ہمارا دماغ سست اور تھکن کا شکار ہوجاتا ہے اور ایسے میں اسے آرام پہنچانے کے لیے قیلولہ بہترین عمل ہے۔
روزانہ دوپہر میں 1 گھنٹے کا قیلولہ یادداشت اور دماغی کارکردگی میں بہتری کرتا ہے جبکہ یہ الزائمر اور دیگر دماغی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
دنیا کے کچھ ممالک جیسے اسپین اور پرتگال وغیرہ میں دوپہر کے کھانے کے بعد سرکاری طور پر ملازمین کو 1 گھنٹہ آرام کا وقفہ دیا جاتا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
بیجنگ: چین کے شہر ڈٹونگ میں دنیا کے سب سے خوبصورت پانڈا پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ ایک بڑے پانڈا کی شکل میں یہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا ایک اہم مرکز بن جائے گا۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کی معاونت سے بنایا گیا یہ سولر پارک چین کے قومی جانوروں میں سے ایک پانڈا کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔
پانڈا سولر فارم چین کے چند بڑے ماحول دوست توانائی حاصل کرنے والے منصوبوں میں شامل ہے جو 250 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔
فارم میں شمسی توانائی حاصل کرنے کے پینلز اس طرح سے لگائے گئے ہیں کہ فضا سے یہ ایک جائنٹ پانڈا معلوم ہوتا ہے۔
چین میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مذکورہ چینی کمپنی پانڈا کی شکل کے مزید سولر فارم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فارم کی تعمیر مکمل ہوجانے کے بعد یہاں سے بجلی کی ترسیل بھی شروع ہوجائے گی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پانڈا کی شکل کا سولر فارم نئی نسل کو ماحولیاتی بہتری کے لیے ماحول دوست توانائی کے ذرائع اور معدومی کے خطرے کا شکار جانور پانڈا کے تحفظ کی طرف متوجہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ چین اپنی توانائی کی تمام ضروریات کوئلے سے پوری کرتا ہے جس کے باعث چین دنیا کے فضائی طور پر آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔
چین کی فضائی آلودگی اس قدر خطرناک ہوچکی ہے کہ یہ ہرروز 4 ہزار افراد کی موت کا سبببن رہی ہے جو آلودگی کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
چین سمیت دنیا بھر میں اب کوئلے اور دیگر فاسل فیولز کا استعمال کم کر کے آہستہ آہستہ توانائی کی ضروریات قابل تجدید ذرائع سے پوری کی جارہی ہیں جن میں سرفہرست شمسی توانائی کا استعمال ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور: ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کا آج افتتاح کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے دیے جانے والے اشتہار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
آج ملک بھر کے مختلف اخبارات میں پنجاب حکومت کی جانب سے شائع شدہ اشتہار میں کوئلے کو معیشت کی غذا قرار دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں چین کے اشتراک کو ظاہر کرنے کے لیے پیالے میں چوپ اسٹکس دکھائی گئی ہیں جو چین میں نہایت عام ہے۔
مذکورہ اشتہار نہ صرف اخبارات میں شائع کروایا گیا ہے بلکہ لاہور میں مختلف مقامات پر اس کے تشہیری بورڈز بھی لگائے گئے ہیں۔
تصویر بشکریہ: ٹوئٹر
کوئلے سے چلنے والے اس بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کا آج افتتاح کیا جائے گا جس میں خصوصی دعوت پر چینی حکام بھی شرکت کریں گے جن میں چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین اور چین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین شامل ہیں۔
دوسری جانب افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 2 یونٹس پر مشتمل ہے جو 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
اس کےپہلے یونٹ کا افتتاح مئی میں وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا جو 660 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین کے تحفظات
ملک بھر میں چین کے اشتراک سے بنائے جانے والے کوئلے کے بجلی گھر پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں اور اب اس اشتہار نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئلہ صرف معیشت ہی نہیں، بلکہ لوگوں کی غذا بھی بننے جارہا ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کو اس قدر زہریلی غذا کھلانا چاہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئلے کی پیداوار اور اس کا استعمال کسی ملک کی فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ کرسکتا ہے جس کا مطلب سیدھا سیدھا عوام کو مختلف جان لیوا بیماریوں کا شکار بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کوئلے کا سب سے بڑا استعمال کنندہ چین ہے جو اپنی توانائی کی تمام تر ضروریات کوئلے سے پوری کر رہا ہے۔ چین اس وقت دنیا بھر میں موجود کوئلے کا 49 فیصد حصہ استعمال کر رہا ہے۔
کوئلے کا یہ استعمال چین کو آلودہ ترین ممالک میں سرفہرست بنا چکا ہے اور یہاں کی فضائی آلودگی اس قدر خطرناک ہوچکی ہے کہ یہ ہرروز 4 ہزار افراد کی موت کا سبب بن رہی ہے جو آلودگی کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
دنیا بھر میں اب کوئلے اور دیگر فاسل فیولز کا استعمال کم کر کے آہستہ آہستہ توانائی کی ضروریات قابل تجدید ذرائع سے پوری کی جارہی ہیں جن میں سرفہرست شمسی توانائی کا استعمال ہے۔
کئی مغربی ممالک قابل تجدید اور ماحول دوست توانائی کے ذرائعوں اور ان کے استعمال کو اپنی معاشی پالیسیوں کا حصہ بنا چکے ہیں تاکہ دنیا بھر کو تیزی سے اپنا شکار کرتی فضائی آلودگی میں کمی کی جاسکے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہےکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔
تفصیلات کےمطابق چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے حوالے سے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اورعالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کا اعتراف کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ بیجنگ سمجھتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عالمی تعاون کو بڑھانا چاہیے۔
بھارت امریکہ تعلقات کے حوالے سے لو کانگ نے کہا کہ چین ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کو سراہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسے تعلقات خطے کے امن واستحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت اور تعمیری کردارادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ خان کی فلم ابتدائی دو روز میں فلموں بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کو دو روز پہلے بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تاہم پہلے دن فلم صرف 21 کروڑ 15 لاکھ کا بزنس کرسکی۔
یہی نہیں نمائش کے دوسرے روز بھی ٹیوب لائٹ کی کمائی میں پہلے دن کی نسبت صرف دو لاکھ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہفتے کے روز 21 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔
مجموعی طور پر فلم نے ریلیز کے ابتدائی دو روز میں بیالیس کروڑ بتیس لاکھ روپے کمائے ہیں۔
اس سے قبل سلمان اسٹارر دبنگ نے پہلے دن باکس افس پر سب سے کم چودہ کروڑ پچاس لاکھ کمائے تھے، جبکہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلطان نے پہلے دن چھتیس کروڑ اور ایک تھا ٹائیگر نے تینتیس کروڑ کمائے تھے۔
بھارتی میڈیا کا اس موقع پر کنا ہے کہ فلم کو ریلیز ہوئے دو دن ہوئے ہیں رمضان المبارک میں لوگ سنیما کا رخ کم ہی کرتے ہیں امید ہے کہ عید کے پہلے دن لوگ بڑی تعداد میں سنیما گھروں کا رخ کریں گے اور فلم کے بزنس میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تیوب لائٹ میں سلمان خان اور چینی اداکارہ ژوژو نے مرکزی کردار نبھائے ہیں جبکہ فلم میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور اداکار شاہ رخ خان بھی نمایاں ہیں۔
اسلام آباد: دہشت گردی عالمی امن و استحکام کے لیے چیلنج ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہیں۔ دہشت گردی دونوں ملکوں کا مشترکہ چیلنج ہے۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے تعلقات بڑھانے کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
عالمی برادریوں کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔ چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بیجنگ: چین کےمشرقی صوبے شان ڈونگ کےکیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے نے چین کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکومت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکہ رات گئےکیمیکل کپمنی کے پلانٹ میں ہوا جس کے بعد پلانٹ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔
چینی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئےجبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ رواں برس 26مارچ کوچین میں ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں