Tag: China

  • چین میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز

    چین میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز

    ہربن : چین کے سرد ترین شہر ہربن میں تینتسویں سالانہ آئس اینڈا سنو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے سیاح شرکت کررہے ہیں۔

    چین میں نئے سال کا استقبال منفرد انداز میں کیا گیا اور سالانہ آئس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جہاں سیاح برف سے بنا ہوا شہر دیکھ کر حیران رہ گئے، فیسٹیول میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، تمام مجسمے نہ صرف نہایت نفاست سے تراشے گئے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو حیران کر دینے کیلئے بھی کافی ہیں۔

    ice12

    ice11

    ice1

    یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے برف سے دیوہیکل ،دلچسپ اور منفرد مجسمے تخلیق کر نے کے لیے دنیا بھر سے بیس ٹیمیں آئیں، ماہر فنکاروں کے برف سے بنے شاہکار سیاح دیکھتے رہ گئے جبکہ  بچے جمی برف میں پھسلن کےمزے بھی لے رہے ہیں۔

    ساڑھے سات لاکھ اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے آئس اینڈ اسنو ورلڈ رات میں خاص طور پر زبردست نظر آتا ہے جب مجمسمے جگمگا اٹھتے ہیں۔

    ice4

    ice9
    ice13

    ice8

     

    یہ میلہ ہر سال سجایا جاتا ہے، جو پچیس فروری تک سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی تفریح کا باعث بنتا ہے۔

    ice5

    ice10

     

    ہربن میں ہونے والے اس آئس فیسٹیول کا آغاز 1985 میں ہوا تھا، اس کی خاص بات برف سے تراشنی ہوئی عمارتیں، گوتم بدھ کے مجسمے اور دوسری دیگر ڈیزائن کی بنی ہوئی اشیاء شامل ہیں۔

    ice2

    اس فیسٹیول کے انعقاد سے جہاں آئس سٹی کی آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے وہیں چین کی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

  • چین کے تعاون سے بڑے منصوبے تعمیر کیے جائیں گے، پرویزخٹک

    چین کے تعاون سے بڑے منصوبے تعمیر کیے جائیں گے، پرویزخٹک

    پشاور : وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں چین کے تعاون سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ جبکہ پرویز خٹک نے کام نہ کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان نمائندوں کا محاسبہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں چین کے دورے پر جانے والے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے صوبے کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی، ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پشاور تا کراچی فاسٹ ٹریک ڈبل لائن ریلوے بنائی جائے گی اوردیا میر بھاشا ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتا یا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پشاور تا ڈی آئی خان ڈبل ٹریک ہائی وے تعمیر کیا جائے گا، کوہاٹ کو جھنڈ کے ذریعے مغربی روٹ سے منسلک کیا جائے گا ،گلگت تا حویلیاں ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ ڈبل روڈ اور فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہتار انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی اس کے علاوہ خیبر پختواہ کو گلگت ،چترال ،دیر اور چکدرہ سے ملانے والا متبادل روڈ تعمیر کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ اگر منتخب نمائندے کام کرنے کے اہل نہیں تو ان کامحاسبہ کریں۔

    پشاورمیں گلونہ پخورصفائی مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پروزیراعلیٰ نے صفائی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اس موقع پرگفتگو میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کواربوں روپے کے فنڈز کے باوجود صفائی کی ناقص صورت حال کی شکایات مل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرمنتخب نمائندے کام نہیں کرتے توعوام ان سے پوچھنے کاحق رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں عوام کامعیار زندگی بہتربنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔

  • چین نے مسعود اظہرکیخلاف بھارتی درخواست ویٹو کردی

    چین نے مسعود اظہرکیخلاف بھارتی درخواست ویٹو کردی

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے کی بھارتی درخواست کو چین نے ویٹو کردیا۔ بھارت نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ مسعود اظہربھارتی سرزمین پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس بھارت کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست پیش کی گئی تو چین نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

    بھارت کی جانب سے درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسعود اظہر بھارتی سرزمین پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں، چین نے بھارتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ووٹ دیے۔

    دوسری جانب برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ تمام اراکین کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی درخواست دی گئی تھی۔

    بھارت کی جانب سے درخواست تقریباً نو ماہ قبل جمع کرائی گئی تھی۔ سوروپ کے مطابق نو ماہ قبل چین نے اس درخواست کو مزید ثبوتوں کی جانچ پڑتال کرنے پر رائے شماری کو ملتوی کرا دیا تھا اوراب چین نے بھارتی درخواست کو ویٹو کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : حافظ سعید اور مسعود اظہر کے خلاف ثبوت ہیں تو بات کی جائے، عبدالباسط

    درخواست کو ویٹو قرار دینے پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں اِسے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دہرا معیاراپنانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: مولانا مسعود اظہرکو ساتھیوں سمیت حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

    چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس باربھی مولانا مسعود سے متعلق قرارداد کو مسترد کردیا ہے۔

  • برف سے علاج ،قدیمی اور آسان طریقہ آج بھی آزمودہ

    برف سے علاج ،قدیمی اور آسان طریقہ آج بھی آزمودہ

    بیجنگ: دنیا میں جہاں جدید تقاضوں کے ساتھ بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے وہی چین میں دو ہزار سال سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ’’فینگ فو پوائنٹ‘‘ پر برف کا استعمال کے ساتھ علاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

    چین میں جاری دو ہزار سال پرانے طریقہ علاج سے اب تک دنیا بھر کے ہزاروں لوگ مستفید ہوچکے ہیں،  فینگ فوپوائنٹ کے ذریعے علاج کا طریقہ کار بہت آسان ہے جس میں برف کا ٹکڑا چند منٹوں کے لیے گردن کے پچھلے حصے پر رکھا جاتا ہے۔

    ریڑھ کی ہڈی شروع ہونے والے حصے یعنی جو مہرہ گردن اور کھوپڑی کو ملاتا ہے اس پوائنٹ کو فینگ فو پوائنٹ کہا جاتا ہے اس علاج کے تحت برف کا ٹکڑے کو تقریباً 20 منٹ کے لیے رکھا جاتا ہے اور یہی عمل دن میں دو سے تین بار درہرایا جاتا ہے۔

    ice-1

    اس طریقہ کار کے تحت کوئی بھی شخص اپنا علاج خود کرسکتاہے جس کے تحت وہ گردن جھکا کے بیٹھے یاپھر سینے کے بل زمین پر لیٹ جائے اور برف کو کسی کپڑے سے پکڑ کر اس پوائنٹ پر رکھ لیتا ہے۔

    ابتدائی طور پر 30 سے 60 سیکنڈ تک برف کی بہت زیادہ ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے تاہم یہ وقت گزرتے ہی حیرت انگیز طور پر علاج کرنے والے شخص کو اپنی گردن کے پچھلے حصے پر گرمی جسم میں داخل ہوتی محسوس ہوتی ہے۔

    ice-2

    فینگ فو پوائنٹ کے برف کا ٹکڑا رکھ کر اسے دبانے یا ہٹانے کی ضرورت نہیں تاہم علاج کرنے والے شخص کو اس بات کا دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ برف کا ٹکڑا اُس کی گردن کے صحیح پوائنٹ پر رکھا ہوا ہے۔


    پڑھیں: ’’ پتھر کے دور میں دانتوں کی تکلیف کا علاج کیسے؟ ‘‘


    فینگ فو پوائنٹ پر روزانہ دن میں ایک سے دو مرتبہ برف رکھنے سے کئی فائدے ہوتے ہیں جن میں سر کے درد سے چھٹکارا، نزلہ زکام کی علامات کا خاتمہ، نظامِ ہاضمہ میں بہتری، اچھی نیند اور الٹی/ متلی کی کیفیات کا خاتمہ شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ چھوٹی چھوٹی تکالیف کا آسان علاج ‘‘


    علاوہ ازیں یہ طریقے سے علاج سرچکرانے، یرقان، دل اور دورانِ خون کا نظام بہتر بنانے، دمے اور تھائیرائیڈ کے مسائل کو قابو کرنے میں مفید سمجھا جاتا ہے۔

  • دس ہزار گدھے چین بھیجنے  کی منظوری

    دس ہزار گدھے چین بھیجنے کی منظوری

    قاہرہ: چین کی درخواست اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد مصر نے چین کو 10 ہزار گدھے بھیجنے کی اجازت دے دی جبکہ آوارہ کتوں کو کوریا بھیجنے پر بھی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصری حکام نے چین کی درخواست اور معاہدے کی منظوری کے بعد 10 ہزار گدھے چین کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی جس کے تحت مصر سے 10 ہزار گدھے چین بھیجے جائیں گے۔


    ون وہیلر گدھا شہریوں‌ کی توجہ کا مرکز بن گیا


    مصری وزارت زراعت کے زیر انتظام جنرل اتھارٹی فار وٹرنری سروسز کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم محروس نے معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت چین کو گدھے برآمد کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے‘‘۔


    اسی سے متعلق: چین کو گدھوں کی ضرورت ہے


     انہوں نے کہا کہ گدھوں کی برآمد میں الازہر کے فتوے کی پاسداری کی جائے گی جس کے تحت گدھوں کو ذبح نہیں کیا جائے گا جب کہ چین کو گدھوں کا گوشت نہیں بلکہ صرف کھالوں کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب کوریا کی ایک کمپنی نے مصر سے کتوں کو درآمد کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر بات چیت جاری ہے، مصری حکومت کے مطابق کوریا کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست زیر غور ہے تاہم ابھی اس کی منظوری ہونا باقی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: کاسمیٹکس کریموں میں گدھے کی کھال کے استعمال ہونے کا انکشاف


    مصری حکام کے مطابق کتوں کی برآمد کا مقصد آوارہ کتوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے کیونکہ جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے انہیں زہر دے کر ہلاک کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔


    یہ بھی :مصرکا کتوں اورگدھوں کے شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ


    خیال رہے کہ چین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو دنیا بھر سے گدھے درآمد کرتا ہے، کئی ممالک چین سے گدھوں کی خریدوفروخت پر پابندی کرچکے ہیں جبکہ چینی حکام کا مؤقف ہے کہ وہ گدھوں کی کھال سے مختلف اقسام کی ادویات تیار کرتا ہے۔

  • بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف

    بیجنگ: جنوب مغربی چین میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، خبریں منظرعام پر آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نےغیر قانونی کام میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے مغربی علاقوں میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کیا جارہاہے، خبر منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر گھومنے والی آوراہ بلیوں کو پکڑ نے کے بعد انہیں ذبح کیا جاتا ہے اور کئی دکانوں پر وہ خرگوش کا گوشت کہہ کر فروخت کیا جاتا ہے۔


    پڑھیں: ’’گدھے کا گوشت فروخت کرنےوالاملزم گرفتار ‘‘


    مقامی انتظامیہ کے مطابق بلیاں پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے سے بتا کر سرعام بلیاں پکڑتے ہیں تاہم تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ پکڑی جانے والی بلیاں مذبح خانے منتقل کی جاتی ہیں۔

    خبر منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اس کام میں ملوث مذبح خانے کو بند کردیا ہے جبکہ بلیاں پکڑنے کر کاٹنے اور ان کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ’’ گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘‘


    چینی باشندوں کے مطابق بلیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کے گھر پر بلیوں کی بڑی تعداد موجود ہے کیونکہ وہ شخص سڑکوں اور گلیوں میں پھرنے والی بلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر گھر لے آتا ہے۔
  • روس نے گوادر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

    روس نے گوادر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

    اسلام آباد: روس نے گوادر کی بندرگاہ سے عالمی تجارت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے روسی حکام نے پاکستانی حکومت کو گرم پانی تک رسائی کی باقاعدہ درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر بندرگاہ کے افتتاح کے بعد روس کے حکام پورٹ کو عالمی تجارت کے لیے استعمال کرنے اور سی پیک میں شمولیت کے خواہش مند ہیں جس کے لیے انہوں نے پاکستانی حکومت کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

    پاکستانی حکام نے روس کی درخواست موصول ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی۔ اس ضمن میں آج روسی انٹیلی جنس کے حکام کو گوادر کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، پاکستان اور چین جلد معاملات کو حتمی شکل دے کر روس کو سی پیک میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔


    پڑھیں: ’’ گوادر پورٹ : کارگو کنٹینرز جہاز مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک روانہ ‘‘


    خیال رہے کہ گزشتہ روز عراقی سفیر نے وزیر بندرگاہ اور جہاز رانی میر حاصل بزنجو سے ملاقات کی اور گوادر پورٹ پر تیل صاف کرنے کے کاررخانہ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے لیے کشتی سروس بحال کرنے پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں، عراقی سفیر ‘‘


    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد حمزہ فاروق کے مطابق سی پیک منصوبے میں سب سے بڑا سرمایہ کار خود چین ہے اس لیے روسی درخواست پر سب سے پہلے چین کو اعتماد میں لیا جائے گااور اس کی اجازت کے بغیر روس منصوبے میں شمولیت اختیار نہیں کرسکتا۔

    اس حوالے سے تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے بتایا کہ دنیا میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں،برطانیہ اور فرانس نے بھی گرم پانیوں تک رسائی کے  کئی منصوبے بنائے تھے کہ بحیرہ عرب تک کیسے پہنچا جائے، روس جب گرم پانیوں کی خواہش لیے افغانستان تک آیا تو ہم نے امریکا کے ساتھ مل کر اس کےخلاف مزاحمت کی،اب روس کا یہ درخواست کرنا خطے میں بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روس یہاں سے اپنی تجارت دنیا کے دیگر ملکوں سے کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش ہیں، بجائے اس کے ہم امریکا کی طر ف دیکھیں ہمیں روس سے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں، ہمارے روس کے ساتھ تعلقات باہمی مفاد پر چلیں گے اسی بنیاد پر ہم رو س سے شراکت داری کرسکتے ہیں، ہمیں روس کی اس درخواست کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا پاکستان اور چین اس ضمن میں جلد معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

     واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے گوادر میں تعمیر کی گئی بندر گاہ  کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد یہاں سے مال خلیجی اور دنیا بھر کی عالمی منڈیوں میں بھیجا جارہا ہے۔
  • فضائی حادثے میں چینی فائٹر جیٹ پائلٹ ہلاک

    فضائی حادثے میں چینی فائٹر جیٹ پائلٹ ہلاک

    بیجنگ:چین میں فضائی حادثے میں جے ٹین فائٹر جیٹ کی پہلی خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئیں، پہلے خاتون اسکواڈ کا حصہ تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق فضائی حادثہ ہفتے کے روز چین کے یومِ فضائیہ کے اگلے ہی روز پیش آیا جس میں تیس سالہ پائلٹ فضائی حادثے کا نشانہ بننے والی پہلی چینی خاتون بن گئیں۔

    چین کے قصبے چنگ ڈو میں پیدا ہونے والی خوب رو ’یوژو‘، پیپلز لبریشن آرمی کے فضائیہ ڈیویژن کے فضائی کرتب دکھانے والی ٹیم کا حصہ تھیں اور ان گنی چنی خاتون پائلٹس میں سے ایک تھیں جو کہ چین میں تیار ہونے والے لڑاکا طیاروں کو اڑا نے کی اہلیت رکھتی تھیں۔

    39d49874-a98f-11e6-a836-75a661626cad_1280x720

    چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ژو کا جہاز ہبائی نامی صوبے میں کسی نامعلوم حادثے کا شکار ہوا اور زمین سے جا ٹکرایا۔ صورتحال کچھ ایسی ہوئی کہ یو ژو جہاز سے بروقت اخراج کی حالت میں نہ رہیں ۔ ان کے ساتھ جہا زمیں ایک مرد پائلٹ بھی تھے جو کہ زخمی ہوئے ہیں۔

    یو ژو نے 2005 میں چینی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور چارسال بعد وہ چین کے پہلے سولہ رکنی خاتون پائلٹ دستے کا حصہ تھیں جو کہ لڑاکا طیارے اڑانے کی استعداد رکھتا ہے۔

  • چین سے 83 لاکھ سال پرانے ٹائیگر کی کھوپڑی دریافت

    چین سے 83 لاکھ سال پرانے ٹائیگر کی کھوپڑی دریافت

    شنگھائی: چین میں معدوم ہوجانے والے خمیدہ دانتوں کے 83 لاکھ سال پرانے ٹائیگر ( سیبر ٹوتھڈ) کی بڑی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے جس کی لمبائی 40 سینٹی میٹر کے برابر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں معدوم ہوجانے والے خمیدہ دانتوں کے لاکھوں سال پرانے ٹائیگر کی کھوپڑی دریافت ہوئی جو 40 سینٹی میٹر لمبی ہے۔ ماہرین کے مطابق کھوپڑی کے حساب سے ٹائیگر کا وزن 892 پونڈ اور لمبائی 3 سے میٹر سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

    2

    اس دریافت پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹائیگر موجودہ دور کے برفانی علاقوں میں پائے جانے والے سفید ریچھ کے جتنا لمبا ہوسکتا ہے تاہم چیتے کے نوکیلے دانت جبڑے سے باہر تھے۔

    سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کے منہ کا دہانہ چھوٹا ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جسکتا ہے کہ یہ صرف چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ ڈھانچہ 83 لاکھ سال پرانا ہے تاہم اس کا سر اب تک کے پائے جانے والے سیبرٹوتھڈ ٹائیگر میں سب سے بڑا ہے بلکہ سب سے بڑے جانور برفانی ریچھ کے معاملے میں بھی یہ نمایاں ہے۔

    3

    سائنسی ماہرین نے کہاکہ ٹائیگر کے شانے 1.3 میٹر اونچے اور سر سے دم تک کی لمبائی میٹر سے زائد تھی جو ایک بالغ برفانی ریچھ کے برابر ہے تاہم یہ اپنے دانتوں کی وجہ سے دیگر تیندوؤں سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے مگر یہ آج کے شیروں کے مقابلے میں صرف 70 درجے تک ہی کھول سکتا ہے۔

    1

    انہوں نے اس دریافت ہو تحقیق کے لیے اہم دریافت قرار دیتے ہوئےٹائیگر کو ’’میکروؤڈس ہوریبلس‘‘ کا نام دیا ہے۔

  • انسانوں جیسا روبوٹ جسے پہچاننا مشکل

    انسانوں جیسا روبوٹ جسے پہچاننا مشکل

    بیجنگ: چین میں منعقدہ عالمی روبوٹ کانفرنس میں خاتون سے مماثلت رکھنے والا ایسا حیرت انگیز روبوٹ متعارف کرایا گیا جسے دیکھ کر خاتون اور روبوٹ میں تمیز کرنا مشکل ہے جسے خاتون روبوٹ کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ ’’ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2016ء‘‘ میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والا یہ روبوٹ ایک ادارے  نے تیار کیا ہےجسے ’’جیا جیا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو آپ سے بات کرسکتا ہے اور آپ کے چہرے کو پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    جیا جیا نامی روبوٹ خاتون سے منسوب ہے ، یہ خاتونی روبوٹ چہرے کی پہچان ، جنس کی امتیاز اور لوگوں کی عمر کے ساتھ ساتھ چہرے کے تاثرات بھی شناخت کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ اس میں ایسی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جو انسانی زبان اور چہرے کے تاثرات کو سمجھنے میں کافی حد تک مدد دیتی ہے۔

    robot-2

    ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں پیش کیے جانے والے جیا جیا نے لوگوں کے سوالات کے جواب دیے اور ان کے تاثرات سمجھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں سے باقاعدہ بات چیت بھی کی۔

    روبوٹ بنانے والی ٹیم کے سربراہ لوڈونگ چی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ  یہ رواں سال کے ابتداء میں مکمل ہوگیا تھا تاہم ابھی بھی ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

    robot-4

    انہوں نے کہا کہ جیا جیا کو جب نمائش میں پیش کیا گیا تو اُس وقت کئی مسائل درپیش آئے جن میں چہرے کے تاثرات کو دیکھ کر قدرتی ردعمل دیکھنے میں مشکلات پیش آئیں چونکہ یہ تاثرات انسان کی خامیوں یا خوبیوں کو بیان کرتے ہیں۔

    پڑھیں: چین میں روبوٹس کی سالانہ کانفرنس کا تصویری احوال

     نمائش میں متعدد انسانی روبوٹس پیش کیے گئے تھے جو مختلف اہمیت کے حامل تھے، جس میں ایک بیٹ منٹ تھا جو انسانوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلنے میں مصروف تھا جبکہ بائیونک پرندوں اور تتلیوں کو بھی کانفرنس کا حصہ رکھا گیا تھا۔

    robot-5

    اس موقع پر ایک ایسا روبوٹ بھی پیش کیا گیا جو خطاطی کی صلاحیتوں سے لوگوں کو حیران کررہا ہے، اسے تیار کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اگلے مرحلے میں یہ انسانوں کی نقل اتارنے اور آخری مرحلے پر یہ اُن کے متبادل کی صورت اختیار کرجائے گا۔

    robot-3

    یاد رہے کہ گزشتہ  برس بھی نمائش میں ایک خاتون روبوٹ کو پیش کیا گیا تھا جو اب ایک فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کررہی ہے۔