Tag: China

  • مزار قائد پر لگے فانونس کی مرمت کے لیے چین سے معاہدہ

    مزار قائد پر لگے فانونس کی مرمت کے لیے چین سے معاہدہ

    اسلام آباد : قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار  پر لگے فانوس کی مرمت کے لیے پاکستان اور چین نے معاہدے پر دستخط کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی تاریخ ثقافتی ورثے کے وزیر  اور وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور  چینی سفیر نے 13 صفحات کے معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ قومی تاریخ ورثے کے سیکریٹری ایس ایم حقانی اور دیگر  اعلیٰ افسران موجود تھے۔

    CHINA-POST-3

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ’’پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ملک میں سب سے بڑے پہلے فانونس کا تحفہ چین کی طرف سے دیا گیا جو اُن کے ماہرین کی طرف سے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستانی حکومت چینی دوستوں سے گزارش کرتی ہے کہ ایسے مزید نئے فانونس تیار کیے جائیں‘‘۔

    china-post-1

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سب سے بڑا فانونس چین کی طرف سے دیا گیا جو اُس کی والہانہ محبت کا مظہر ہے، یہ فانوس مزار قائد پر نصب کیا گیا ہے اور مزار کی انتظامیہ نے بھی اس کا بہت خیال رکھا، عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ فانونس کے مرمتی کام کے حوالے سے معاہدہ دونوں ممالک کی رضا مندی سے شروع کیا جارہا ہے۔

    CHINA-POST-2

    اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا ’’ یہ فانونس پاکستان اور چینی کی دوستی کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ فانونس 1971 میں چینی مسلم ایسو سی ایشن کی جانب سے پاکستان کو تحفہ میں دیا گیا تھا۔

     

  • پاکستان کی خود مختاری کااحترام کیا جائے، چین کا ڈرون حملوں‌ پر اظہار مذمت

    پاکستان کی خود مختاری کااحترام کیا جائے، چین کا ڈرون حملوں‌ پر اظہار مذمت

    بیجنگ:چین نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ کوششیں ہیں،عالمی برادری کو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    چینی وزارت خارجہ نے امریکی ڈرون حملوں کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ کردار ادا کیا، عالمی برادری پاکستان پر تنقید کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہے اور پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرے، عالمی برادری کا چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو۔

     چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مفاہتمی عمل کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا، چار رکنی افغان مصالحتی کمیٹی مفاہمتی عمل جاری رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی جس میں پاکستان کا کردار موثر رہا ہے  دیگر فریقین کو بھی افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہییے۔

    یاد رہے کہ چار رکنی مصالحتی کمیٹی میں چین، امریکا،پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔

  • چین میں برف کا شہرلوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    چین میں برف کا شہرلوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ہیربن : چین کے شہر ہیربن میں برف سے بنا شہر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ رنگ برنگی  عمارتیں  اورخوبصورت محلات جو لوگوں کی آنکھیں خیرہ کر رہے ہیں۔

    سب کے سب برف سے بنائے گئے ہیں۔ برف کا یہ شہر چین کے شہر ہاربن میں بنایا گیا ہے ۔ اس شہر کو بنانے میں تینلاکھ مربع میٹر سے زیادہ برف استعمال کی گئی ہے۔

    یہاں برف سے بنی دنیا کی بلند ترین عمارت بھی ہے جس کی اونچائی اکیاون میٹر ہے۔ بچوں اور خواتین سمیت ہر عمر سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح اس منفرد شہرکو دیکھنے آرہے ہیں۔

    یہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہےاور شرکاء کو محظوظ کرنے کیلئے رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھیپیش کئے جاتے ہیں ۔

    اس شاندار شہر میں دنیا بھر سے آئے ہوئے آرٹسٹ شریک ہیں جن کے فن پارے دیکھنے والوں کو حیران کئے ہوئے ہیں۔

  • چینی لڑکی ڈولی کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی،دفترخارجہ

    چینی لڑکی ڈولی کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی،دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی لڑکی ڈولی کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔ اور ڈولی کے ویزہ کی مدت بڑھانے کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

    دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق ڈولی کا ویزہ زائد المعیادہونے کے بعد چین نے ویزہ کی مدت بڑھانے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔اگرچین کی جانب سے کسی قسم کے تعاون کی درخواست کی گئی تو ہرطرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

    واضح رہے کہ چینی لڑکی ڈولی گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں مقیم ہے۔ ڈولی پاکستانی لڑکے امین کوڈھونڈنے پاکستان آئی تھی۔

  • چین نے ایک بچہ فی خاندان پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

    چین نے ایک بچہ فی خاندان پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

    بیجنگ: چین نے آبادی میں ہونے والے تیز ترین اجافے کی روک تھاک کے لئے گزشتہ کئی دہائیوں سے عائد ایک بچہ فی خاندان کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہرجوڑے کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

    چین میں فی خاندان ایک بچہ کا متنازع حکومتی فیصلہ سنہ 1979 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کی شرح پیدائش میں کمی کر کے آبادی پر قابو پانا تھا، تاہم اس پالیسی کے نتیجے میں ان خدشات میں اضافہ ہو گیا تھا کہ ملکی آبادی میں عمررسیدہ افراد کا تناسب بڑھ جائے گا۔

    محتاط اندازے کے مطابق چین میں اس پالیسی کے نفاذ سے اب تک تقریباً 40 کروڑ بچوں کی پیدائش کو روکا گیا ہے۔

    اس دوران وہ چینی جوڑے جنھوں نے حکومتی پالیسی سے روگردانی کی، انھیں مختلف سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا جن میں مالی جرمانے اور ملازمت سے برخواستگی سے لےکر زبردستی اسقاطِ حمل جیسی سخت سزائیں بھی شامل ہیں۔

    ماہرینِ آبادی اور معاشرتی علوم کے ماہرین کی جانب سے ان خدشات کے بعد کہ اس سے معاشرتی شعبے میں اخراجات میں اضافہ اور کام کرنے والے لوگوں کی کمی ہو رہی ہے، آہستہ آہستہ ملک کے کچھ صوبوں میں ایک بچے کی پالیسی میں نرمی کردی گئی تھی۔

    کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے اس پالیسی میں باقاعدہ نرمی دو سال قبل دیکھنے میں آئی تھی جب ایسے جوڑوں کو دو بچوں کی اجازت دے دی گئی تھی جن میں سے ایک فرد ایسا تھا جس کا کوئی بھائی بہن نہیں تھا۔

    ایک بچے کی پالیسی کے خاتمے کا اعلان چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے آخری روز کیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا مزید کہنا کہ اجلاس کے اختتام پر کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ملک کی شرحِ نمو کے اہداف اور آئندہ پانچ سالہ منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

  • چین کے اعلیٰ سطحی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان آمد

    چین کے اعلیٰ سطحی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کا معائنہ کرنے کے لئے پاکستان آمد

    اسلام آباد: چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج بروز بدھ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ سے ملاقات کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے اشتراک سے تعمیر ہونے والی پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لئے مزید معاونت فراہم کرنا بتایاگیا ہے۔

    دفترِخارجہ کے مطابق آج ہونے والی اس ملاقات میں چین کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے سفیر لیو گوانگ یان جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شریک تھے۔

    چینی سفیر لیو گوانگ یان بارہ رکنی وفد کی قیادت کررہے تھے جس میں چینی حکومت کی سینئر نمائندے شامل تھے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی وفد پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور گوادر کا بھی دورہ کرے گا تاکہ منصوبے کی تکمیل کے لئے بھرپورتعاون کیا جاسکے۔

    ملاقات کے دوران طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں غیر معمولی پاک چین دوستی کو بے پناہ حمایت حاصل ہے۔

    طارق فاطمی نے چینی وفد کو حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری اور اس پر کام کرنے والے چینی افراد کی حفاظت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    چینی سفیر نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ترقی کا یہ سفر دور تک جائے گا۔

    انہوں نے اس امید کا بھی اظہارکیا کہ اس اقتصادی منصوبے سےنا صرف پاکستان اور چین کو نقصان ہوگا بلکہ پورا خطہ اس منصوبے کے سبب ترقی کرے گا۔

  • چین میں بندروں کا پہلا اسکول کھل گیا

    چین میں بندروں کا پہلا اسکول کھل گیا

    بیجنگ : تعلیم ہر ایک کا حق ہے اور چین میں اس حق کو جانوروں کے لئے تسلیم کیا گیا، جہاں بندروں کا پہلا اسکول کھل گیا ہے.

    نقل کرنے والے بندر اب انسانوں کی طرح شرافت سے اسکول میں بیٹھ کر پڑھائی کریں گے، اس اسکول میں بندروں کو میتھامیٹکس بھی سکھائی جائے، دو جمع دو چار کرتے بندروں میں جاپان کے تیس خاص بندر بھی شامل ہیں۔

    منکی اسکول میں صرف پڑھائی نہیں سرکس کی ٹریننگ بھی کروائی جارہی ہے، جس کے بعد پڑھے لکھے بندر چین کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھیجے جائیں گے.

  • چینی شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ کرنگل لی

    چینی شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ کرنگل لی

    بیجنگ: چین میں ایک شخص نے محض فون کال کا جواب نہ دینے پرمبینہ طورپراپنی بیوی کی ناک کاٹ کرکھا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ جوڑے میں لڑائی ہوئی اورغصے میں آگ بگولہ شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ کرنگل لی۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون جن کی شناخت یانگ کے نام سے ہوئی ہے انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور تقریباً تین ماہ میں ان کی مصنوعی ناک لگائی جائے گی۔

    خاتون کی شوہرکی تاحال شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

    چینی نیوز ایجنسی کے مطابق خاتون نے حکام کو بتایا ہے کہ مرد نے اسکے سابقہ شوہر سے جو دو بچے تھے انہیں بھی بیچنے کی کوشش کی تھی تاہم خاتون کے انکار پر دونوں کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی تھی۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں کا فون پر رابطہ بر قرارتھا، پولیس کے مطابق مذکورہ مرد کی تلاش جاری ہے۔

  • صدرممنون حسین کل چین روانہ ہورہے ہیں

    صدرممنون حسین کل چین روانہ ہورہے ہیں

    اسلام آباد: صدرِ مملکت ممنون حسین آئندہ روزچینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پرچین روانہ ہورہے ہیں۔

    صدر مملکت کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت کا یہ سرکاری دورہ 1 ستمبر سے 4 ستمبر تک جاری رہےگا۔

    عوامی جمہوریہ چین کے دورے کے موقع پر چینی صدر اوردیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کے علاوہ جنگ عظیم دوئم کی یاد میں ہونے والی ملٹری پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔

    دونوں سربراہانِ مملکت کی جانب سے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر گفتگو کی جائے گی اور علاقائی امور سے متعلق عالمی تبدیلیوں کا جائزہ لیاجائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور چین دو طرفہ علاقائی تعاون اور دوستی کے رشتے سے بندھے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اعلیٰ سطح پر تعلقات قائم ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اپریل 2015 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

    صدر مملکت کے دورہ چین سے پاکستان اور چین کی صدا بہار دوستی کو مزید استحکام ملے گا اور سیاسی، تجارتی علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا۔

  • چین میں طالبات سے زیادتی کے جرم میں اسکول ٹیچرکوعمرقید

    چین میں طالبات سے زیادتی کے جرم میں اسکول ٹیچرکوعمرقید

    بیجنگ: چین میں ایک اسکول ٹیچرکو طالبات کے ساتھ جنسی چھیڑخانی جرم میں عمرقید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی عدالت نے کنڈر گارڈن اسکول ٹیچر کو 12 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں تاحیات قید کی سزا سنائی ہے۔

    چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق دیہات میں واقع اسکول کے ہوان زن شن نامی اسکول ٹیچرنے 12 طالبات کو جنسی بنیادوں پر ہراساں کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔


    قصورمیں بچوں سےزیادتی کے واقعات پرٹویٹرمیں غم وغصہ


    پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچرزیادتی کا نشانہ بنانے کے لئے ٹیوشن پڑھانے کی آفر دیا کرتا تھا۔

    اس سے قبل مئی میں چین کے ایک پرائمری اسکول ٹیچر کو سزائے موت دی گئی تھی جس نے 26 طالبات جن کی عمریں 4 سے 11 سال کے درمیان تھیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    عدالت کے مطابق چین میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، سال 2012-2014 کے درمیان 7،145 واقعات درج ہوئے ہیں۔