Tag: China

  • چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے،جنرل راحیل شریف

    چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے،جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیاجائےگا، منصوبے کے راہ میں حائل ہر رکاوٹ ختم کردی جائے گی۔

    چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے دشمنوں کو انتباہ کر دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی فوج کی اٹھاسیویں سالانہ تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے، اُن کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیاجائےگا۔

    آرمی چیف نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ دشمنی پاکستان سے دشمنی کے مترادف سمجھی جائے گی اور منصوبے کی راہ میں حائل ہونے والی ہر رکاوٹ ختم کردیں گے۔

  • روبوکپ 2015 آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے جیت لیا

    روبوکپ 2015 آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے جیت لیا

    ہائی فی : آسٹریلین روبوٹ فٹبال ٹیم نے روبو کپ کاٹائٹل جیت لیا۔ چین کے شہر ہائی فی میں ہونے والے انیسویں روبو کپ گیمز میں آسٹریلین روبوٹس نے میدان مار لیا۔

    روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ میں سینتالیس ممالک کی تین سو ٹیموں کے روبوٹ نےصلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ میں انسانوں کی بجائے روبوٹس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

    شائقین کی بڑی تعداد نے روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کو انجوائے کیااورخوب داد بھی دی۔ جیتنے والے ٹیم کے ممبر شین ہیرس کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کے روبوٹ ایک جیسے تھے لیکن ان کے روبوٹ دوسری ٹیموں سے تیز تھے۔

    روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ کے علاوہ ایونٹ میں دوطرح کے روبوٹ توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جس میں تلاش اوربچاؤکے ساتھ انسانی معاشرے میں استعمال ہونے والے روبوٹس شامل تھے۔

  • ایران جوہری معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاو میں معاون ہوگا، چینی وزیر خاجہ

    ایران جوہری معاہدہ ایٹمی عدم پھیلاو میں معاون ہوگا، چینی وزیر خاجہ

    ویانا: چینی وزیر خاجہ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری معاہدہ دنیامیں جوہری پھیلاوکو روکنےمیں معاون ثابت ہوگا،بین الاقوامی تنازعات کو مذاکرات سےحل کیاجاسکتاہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد نیوز کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ بین الاقوامی تنازعات کو مشاورت اور مذاکرات سےحل کیا جاسکتا ہے، سب سے اہم کامیابی یہ ہے کہ ایران ایٹمی عدم پھیلاو کو روکنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا اور یران کا سیاسی وعدہ ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائےگا۔

    اس معا ہدے سے دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
    ۔

  • چین میں زلزلوں کی پیشن گوئی کے لئے جانوروں کااستعمال: رپورٹ

    چین میں زلزلوں کی پیشن گوئی کے لئے جانوروں کااستعمال: رپورٹ

    بیجنگ: چینی حکومت کے ماہرین موسمیات نے زلزلے کی پیشن گوئی کے لئے مرغیوں، مچھلیوں اورمینڈکوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

    چین کے مشرقی شہرنانجنگ کے زلزلہ پیما بیورو نے جانوروں کے سات فارمزکو زلزلہ پیما مرکزمیں تبدیل کردیاہے۔

    فارم پرموجود جانوروں کے نگہبانوں نے پابند کیا گیا ہے کہ وہ بیورو کو دن میں دو مرتبہ جانوروں کے رویوں کے بارے میں اطلاع دیں گے۔

    ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جانوروں کے رویے زلزلے کے پیشن گوئی کرسکتے ہیں جیسے مرغیاں درختوں کی چوٹیوں پرجانے لگیں، مچھلیاں پانی سے باہر اچھلنے لگیں یامینڈک گروہ میں گھومنے لگیں تو یہ ممکنہ طورپرزلزلے کی نشانی ہوسکتی ہے۔

    بیورو کی جانب سے 7 اور فارمز اس اسکیم میں شامل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کے لئے تین سے زیادہ جانوروں کو مزید اقسام کو اس ٹیسٹ میں شامل کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب جانوروں کے نگہبان اس صورتحال سے زیادہ خوش نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ‘’جانوروں کو جب تنگ کیا جاتا ہے تو وہ عجیب روہے اختیار کرتے ہیں اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے‘‘۔

    واضح رہے کہ چین میں جانوروں کے ذریعے زلزلے کی پیشن گوئی کوئی نئی چیز نہیں ہے اس سے قبل بھی نان چانگ نامی شہر میں کتوں کے ذریعے زلزلے کی پیشن گوئی کی جاسکتی ہے۔

  • چین کی بحری مشقیں عروج پر

    چین کی بحری مشقیں عروج پر

    بیجنگ: جنوبی چین میں بحری بیڑے پرجنگی مشقوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ریڈ آری اوربلیو آرمی کے درمیان پانیوں میں دشمن سے نمٹنے کے جوہر دکھائے گئے۔

    چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے بحری بیڑے پرریڈ آرمی اوربلیو آرمی کے درمیان بحری جنگ کی مشقیں کرائیں۔

    مشقوں میں دونوں جانب سے فرضی دشمن کے خلاف کمالِ مہارت کا مظارہ کیا گیا

    مشقوں کے دوران ریڈ آرمی کی جانب سے بلیو آرمی کی آبدوزوں کا پتہ لگانے کیلئے ہیلی کاپٹرزاستعمال کئے گئے۔

    سرچنگ کے بعد بلیو آرمی کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا، جس کا ریڈ آرمی نے بھرپوربمباری سے جواب دیا۔

    کھلے سمندروں میں ہونے والی ان مشقوں میں جیٹ طیاروں نے بھیحصہ لیتے ہوئے بھرپورمہارت کا اظہارکیا۔

  • نیپال زلزلہ: کوہِ ہمالیہ اپنی جگہ سے کھسک گیا

    نیپال زلزلہ: کوہِ ہمالیہ اپنی جگہ سے کھسک گیا

    بیجنگ: نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے جہاں ملک کے جنوب مغربی حصے کو تباہ کرکے کہ رکھ دیا وہیں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی اپنی جگہ سے تین سینٹی میٹرکھسک گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری جریدے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے نے قدرتی طور پرشمال مشرقی سمت میں حرکت کرتے ہوئے پہاڑوں کو واپس دکھیل دیا۔

    چین کے سرکاری محکمہ پیمائش کے مطابق کوہ ہمالیہ گزشتہ 10 سالوں میں اپنی جگہ سے 40 سینٹی میٹرشمال مشرق میں حرکت کرچکا ہے اوراس کی رفتار چارسینٹی میٹرسالانہ ہے۔ اسی اثناء میں یہ پہاڑتین سینٹی میٹربلند بھی ہوچکاہے۔

    واضح رہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے سے کوہ ہمالیہ پربھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس کے سبب 18 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سانحے کے بعد نیپال اور چین کی حکومتوں نے رواں سال کوہ ہمالیہ پر کی جانے والی تمام کوہ پیمائی کے مشن ملتوی کردئیے تھے۔ کوہ ہمالیہ چین اور نیپال کی مشترکہ سرحد کا کام بھی دیتا ہے ۔ اے ایف پی

  • چین میں سیلاب سے 35افرادہلاک،13لاپتہ ہوگئے

    چین میں سیلاب سے 35افرادہلاک،13لاپتہ ہوگئے

    بجینگ: چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پینتیس افراد لقمہ اجل بن گئےجبکہ تیرہ افراد لاپتہ ہیں۔

     چین کے چھ صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں، شدید باشوں اورسیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سےہلاک ہونےوالوںمیں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

    سیلاب سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے،رہائشی مکانات سیلاب میں بہہ گئے جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، گزشتہ چالیس سال کے دوران چین میں یہ بدترین سیلاب ہے۔

  • شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت قرار

    شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت قرار

    بیجنگ: چین میں بادلوں کو چھوتی ہوئی بلند وبالا عمارت شنگھائی ٹاور کو دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

    دنیا کی دوسری بلنددی شنگھائی ٹاور ترین عمارت آخرکار مکمل ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی اسے دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

    ایک سو بیس منزلہ شنگھائی ٹاور کا افتتاح اگلے سال کیا جائے گا، یہ عمارت دفاتر٬ دکانوں٬ عوامی مقامات کے علاوہ تین سو بیس کمروں کے حامل ایک ہوٹل پر مشتمل ہوگی اور یہ دنیا کا سب سے بلند ترین ہوٹل ہوگا، اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہے۔

  • بھارت اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کے معاہدے

    بھارت اور چین کے درمیان 10 ارب ڈالر کے معاہدے

    بیجنگ : بھارت اور چین کے درمیان دس ارب ڈالر کے چوبیس معاہدے طے پا گئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تین روزہ دورے  کے دوسرے روز بھارت اور چین کے درمیان اہم نوعیت کے چوبیس معاہدوں پر دستخط ہوئے۔جن کی مالیت دس ارب ڈالر ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے چین کے دورے کے دوسرے روز چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے ممالک کے درمیان اقتصادی اور معاشی شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بات چیت کی۔

    چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نے چین کے ساتھ اقتصادی اور معاشی تعاون سمیت دس بلین ڈالر مالیت کے چوبیس مختلف معاہدوں پر دستخط کئے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم اور چین کے ہم منصب لی کیچیانگ بھی موجود تھے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سرحدی امور، ویزا پالیسی اور سٹریٹجک تعلقات سمیت مختلف معاملات کو اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا ہے۔

    صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت چین کے ساتھ معاشی تعلاقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    چینی وزیراعظم لی کیانگ نے کہا کہ بھارت اور چین ایشیا کے لئے انجن کا کردار ادا کرے گے۔ چین کے صدر شی جی پنگ نے کہا کہ چین اور بھارت کو باہمی تعاون اور اختلافات پر قابو پا کر اعتماد مضبوط کرنا ہو گا۔

    دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں میں تجارت کا فروغ ،ریلوے کے نظام میں بہتری ،کان کنی اور معدنیات، سیاحت، بحری علوم میں تعاون سیمت دیگر معاہدے شامل تھے۔

  • چین میں ڈائنوسار کے انڈے برآمد

    چین میں ڈائنوسار کے انڈے برآمد

    بیجنگ: چین کے ایک شہر سے کھدائی کے دوران ڈائنو سار کے کئی درجن انڈے نکل آئے۔

    جنوبی چین کے شہر ہی یوآن سے ماضی میں بھی ڈائنو سار کے انڈے برآمد ہوتے رہے ہیں اور حالہ دنوں ایک عمارت کی تعمیر کے لئے کی گئی کھدائی کے دوران ڈائنو سار کا ایک گھونسلہ برآمد ہوا ہے جس میں 43 انڈے ہیں۔

    شہر کے ڈائنوسار میوزیم کے کیوریٹر چن ہوا کا کہنا ہے کہ ’’ان انڈوں میں 19 بالکل صحیح حالت میں ہیں لیکن یہ کس ڈائنوسار کے ہیں یہ بات ابھی تک صیغۂ راز ہے‘‘۔

    ان کاکہنا ہے کہ یہ انڈے حجم میں کافی بڑے ہیں اور ان میں سے ایک کا قطر تو 5.1 انچ ہے، تمام انڈوں کو محفوظ کرنے اور مزید تحقیق کرنے کے لئے میوزیم بھیج دیا گیا ہے۔

    ہی یوآن نامی شہر میں پہلی بار 1996 میں ڈائنوسار کے انڈے کچھ بچوں کو ایک زیرِ تعمیر عمارت کے قریب سے ملے تھے اور اب تک لگ بھگ 17 ہزار انڈے برآمد ہو چکے ہیں۔