Tag: chinese ambassador

  • پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا، چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات

    پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا، چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کیخلاف چینی ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا۔

    چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دفاعی تعاون، خطے کی صورتحال اور مشترکہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیربابرسدھو نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری خطے میں امن واستحکام کی ضامن ہے۔

    پاک فضائیہ کی مشرقی محاذ پر کارکردگی کو چینی سفیرکی جانب سے سراہا گیا، چینی سفیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کا مقامی ٹیکنالوجی پر انحصار قابل تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت متاثر کن ہے، پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک فضائیہ اور چین کے درمیان دفاعی اشتراک میں وسعت پر اتفاق کیا گیا۔

    چینی سفیر نے پاک فضائیہ کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا اعادہ کیا، پاک فضائیہ اور چین کے درمیان تحقیق، تربیت اور ٹیکنالوجی میں اشتراک جاری ہے، ملاقات میں رابطے اور مشترکہ مشقیں بڑھانے کا عزم کیا گیا۔

     

  • چین کے صدر، وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: محسن نقوی

    چین کے صدر، وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا: محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کےحالیہ دورۂ چین سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات کے فروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کے صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    محسن نقوی نے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا جس پر چینی سفیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے جامع اور موثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پرذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے، پاک چین دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دینگے۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

  • کرونا کا پھیلاؤ: چین نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    کرونا کا پھیلاؤ: چین نے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

    جنیوا: چین نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کا ماخذ کی کھوج لگانے کے لئے اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    کرونا وبا کے آغاز سے ہی چین اور امریکا کے درمیان سرد مہری جاری ہے، امریکا کئی مواقع پر برملا اظہار کرچکا ہے کہ چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری سے ممکنہ طور پر یہ وائرس پھیلا ہے۔

    اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم ووہان لیبارٹری کا دورہ کرچکی ہے اور اپنے نتائج سے دنیا کو آگاہ کرچکی۔

    تاہم اس بار کرونا وائرس کو لیکر چین نے امریکا میں جوابی حملہ کیا ہے، ایک سینئرچینی سفارت کارنے کہا کہ کہ کووڈ نائنٹین کے ماخذ کی کھوج کی شفاف تحقیقات کے لئے امریکا میں فورٹ ڈیٹریک اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کی لیبارٹریوں تک مکمل رسائی ہونی چاہئے۔

    اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے بھی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹرجنرل ٹیڈروس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انسانوں میں کووڈ-19 کا باعث بننے والے سارس-کووی ٹو کے بارے میں یہ مفروضہ ہے کہ وہ ووہان کے انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی لیب سے خارج ہوا، انتہائی غیرمتوقع ہے۔

    چین کے مستقل نمائندے نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام گلوبل اسٹڈی آف او ریجنز آف سارس-کوو ٹو چائنہ پارٹ، جوائنٹ ڈبلیو ایچ او،چائنہ اسٹڈی ٹیم رپورٹ میں اخذ کردہ حتمی نتیجہ ہے۔

  • دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں خطے کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات، سی پیک اور کورونا ویکسین سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد دی، جس پر وزیراعظم نے کورونا میں چینی تعاون اور ویکسین کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    سی پیک کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کے لیے بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اور چین سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔

    افغانستان کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے۔

  • چینی شہریوں  کیلئے ویزا پالیسی:  پاکستان نے چین سے دوستی کا حق ادا کردیا

    چینی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی: پاکستان نے چین سے دوستی کا حق ادا کردیا

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے چینی سفیر سے ملاقات میں بتایا کہ چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر 2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے، جس پر چینی سفیر نے ویزا میں سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سےپاکستان میں چین کےسفیرنونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پربات چیت کی گئی جبکہ چینی شہریوں کےلئےویزاسہولیات،سی پیک منصوبوں سمیت معاہدوں پربات چیت ہوئی۔

    وزیر داخلہ نے کہا چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظورکی ہے، چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کےلئےسی پیک کےتحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی، اس سلسلے میں چینی شہریوں کی سہولت کیلئےایئرپورٹس پرڈیسک قائم کیےجارہےہیں۔

    چینی سفیر نے کہا چینی شہریوں کیلئےویزامیں سہولیات پرحکومت کےبہت مشکورہیں، ویزا سہولت سے تعلقات میں مزیداعتماداور وسعت آئے گی اور منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت روزگارکےنئےمواقع پیدا ہوں گے۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوروناویکسی نیشن مہیاکرنےپرچینی حکومت کاشکریہ ادا کیا، جس پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکورونا کنڑول کرنےکے لئے بہت اچھے انتظامات کیے ، چینی یونیورسٹی کےطالب علموں کی واپسی کےانتظامات کیے جائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، پاکستانی طلبا کی جلد سے جلد چین واپسی کے لیے پوری کوشش کریں گے ، پاکستان اورچین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد پرقائم ہے، پاکستان کوچین کی دوستی پرفخرہے،اسے مزید مضبوط کریں گے۔

    چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کاآئرن برادرہے اور باہمی تعلقات پرنازہے۔

  • کورونا کیخلاف  حکمت عملی،  چینی سفیر کا این سی او سی کو زبردست خراجِ تحسین پیش

    کورونا کیخلاف حکمت عملی، چینی سفیر کا این سی او سی کو زبردست خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد:چینی سفیر نونگ رونگ نے کورونا کے خلاف حکمت عملی پر این سی او سی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ، سائینوفارم کو ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ دینے پر پاکستان کے مشکور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کورونا کے خلاف این سی او سی کی حکمت عملی قابل ستائش ہے، این سی او سی کی عوام کی جانیں بچانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پاک چین دوستی زندہ باد۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کین سائینو کے کلینیکل ٹرائلز کی منظوری پر پاکستان کے مشکور ہیں، سائینوفارم کو ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ دینے پر پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان چین کا قریبی دوست ملک ہے۔

    اس سے قبل چینی سفیرنونگ رونگ نے نور خان ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین سےکوروناویکسین کاعطیہ لینےوالاپہلاملک ہے، ویکسین کی فراہمی پاکستان چین لازوال دوستی کی مثال ہے۔

    نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کےسفارتی تعلقات کو70سال ہوچکےہیں، چین کوپاکستان کےساتھ دوستی پرفخرہے، پاکستان چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سےگہری ہے، چین پاکستان کوہرشعبہ زندگی میں تعاون فراہم کرےگا، خوشی ہےپاکستان صحت کےشعبےمیں تیزی سےآگے بڑھ رہاہے۔

    کوروناکےخلاف مشترکہ جنگ میں پاک چین تعلقات گہرے اور سی پیک منصوبےسےپاک چین دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہوئے، چین پاکستان کی سماجی ترقی اور معاشی بحالی اور کوروناوبا سے نمٹنےکیلئے تعاون کو تیارہے اور چین دونوں ممالک کےعوام کےروشن مستقبل کےتعاون کیلئےپرعزم ہے۔

  • چیئرمین سی پیک سے چینی سفیر کی ملاقات

    چیئرمین سی پیک سے چینی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سےچین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں سی پیک پر تعاون سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ ملاقات میں سی پیک کے تحت مستقبل میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ہے، میں عاصم باجوہ کی سربراہی میں سی پیک اتھارٹی کے کام سےبہت متاثرہوا ہوں۔

    اس سے قبل سترہ نومبر کو پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی تھی۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین کے نئے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے نئے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اقدامات کی تعریف کی، اس موقع پر فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • چین کے نئے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    چین کے نئے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    کراچی : پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیول چیف نے اپنی گفتگو میں خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، امیرالبحر نے چینی سفیر کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے نئے سفیر نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اقدامات کی تعریف کی۔

    اس موقع پر فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

  • پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار

    پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے ، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چین کے نئے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے اور چین پاکستان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر کوعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا چین اور پاکستان کی دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگی، اقتصادی راہداری پاکستان کی تقدیربدلنے کیلئےاہم منصوبہ ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ون اسٹاپ ونڈسروس کی فراہمی کیلئےپرعزم ہے، پاکستان چین کیساتھ تعاون کو مزید تقویت دینےکیلئےتیار ہے۔

    چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی چیئرمین کےتعاون اورحمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےتعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے، 10صنعتی پارکس،سماجی شعبوں میں تعاون کووسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

    یادرہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئے چینی سفیر کو پاکستان آمد اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے معاونت پرچینی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • وزیر خارجہ کی چینی سفیر کو  ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد ، یادگاری شیلڈ پیش

    وزیر خارجہ کی چینی سفیر کو ‘ہلال پاکستان’ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد ، یادگاری شیلڈ پیش

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر یاؤژنگ کی الوداعی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی آج دنیامیں مثال بن چکی ہے، پاکستان،چینی قیادت سی پیک کےدوسرےمرحلےکوجلدمکمل کرے گی۔

    وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو ان کی خدمات پرہلال پاکستان ایوارڈملنے پر مبارکباد دی، چینی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران معاونت پر وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    یاد رہے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر یاؤ جینگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا تھا، جس کے بعد صدرعارف علوی سےسبکدوش چینی سفیر نے ملاقات بھی کی جس میں صدر نےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکیلئےچینی سفیرکی کوششوں کوسراہا۔

    صدر مملکت نے کہا تھا کہ چین ایک قریبی دوست ہے، چین نےقومی مفادکےامورپرہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، چین پاکستان اقتصادی راہداری سےعلاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔