Tag: chinese ambassador

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی اہم ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام پر پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات


    یاد رہے کہ گذشتہ سال 17 مارچ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں پولیٹیکل صورتحال اور خطے کے امن و سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کی بھارت اور افغانستان سمیت ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں۔ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سی پیک کھلی کتاب ہے، تحفظات رکھنے والے پاکستان آکر جائزہ لیں، چینی سفیر

    سی پیک کھلی کتاب ہے، تحفظات رکھنے والے پاکستان آکر جائزہ لیں، چینی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے پیچھے کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، یہ ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، تحفظات رکھنے والے ممالک پاکستان آئیں اور سی پیک کو سمجھیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی، چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک میں چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں، اور نہ ہی اس کےپیچھے کوئی خفیہ ایجنڈا ہے، سی پیک کا مقصد خطے کےعوام کی حالت زار میں بہتری کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک اور شخصیات سی پیک سے متعلق متنازع بیانات دے رہے ہیں، ہم ایسے بیانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں، تحفظات رکھنے والے ممالک کے نمائندے پاکستان آئیں سی پیک کو سمجھیں۔

    چینی سفیر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے سیکیورٹی بنیادی شرط ہے، دس سال پہلے میں نے اسلام آباد میں بطور سفارت کار تعیناتی میں صورت حال کا تجربہ کیا، دوبارہ پاکستان میں تعیناتی پر یہاں بہترسیکیورٹی کا ماحول دیکھ سکتا ہوں، حکومت اور فوج کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے کوششوں کو سراہتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیس ہزارسے زائد چینی انجینئرز اور مزدور کام کررہے ہیں، چینی شہریوں کو پاکستان میں سیکیورٹی پرکوئی شک و شبہ نہیں، چینی انجینئرز اور مزدور سیکیورٹی کی بہتر صورتحال پر مطمئن ہیں۔

    ژاؤ جنگ نے کہا کہ چین سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پاکستان کا شکر گزار ہے، سیکیورٹی کے چیلنجز پاکستان نہیں پورے خطے کو درپیش ہیں، پاکستان چین کی حکومتیں قریبی تعاون سے چیلنجز کا سامنا کررہی ہیں۔

  • چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی  دوستی کاثبوت دیا، شہبازشریف

    چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، پاکستانی قوم چین کایہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے پہنچے اور پاکستان میں چین کے نئےسفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی تعلقات ، سی پیک کے منصوبوں اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی ریکارڈمدت میں تکمیل سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوا ، 1320میگا واٹ کا ساہیوال پلانٹ مقررہ مدت سے 6 ماہ قبل مکمل کیاگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین نےمشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھام کر سچی دوستی کاثبوت دیا، پاکستانی قوم چین کا یہ عظیم احسان کبھی نہیں اتار سکتی۔


    مزید پڑھیں :  سی پیک کے منصوبوں‌ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، شہباز شریف


    چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی اورمعاشی تعاون ہر لمحے فروغ پا رہا ہے، دوستی کےفروغ میں پنجاب کےوزیر اعلیٰ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، سی پیک سےپاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج کے سربراہ کی  چینی سفیر سن وی ڈونگ سے الوداعی ملاقات

    پاک فوج کے سربراہ کی چینی سفیر سن وی ڈونگ سے الوداعی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر سن وی ڈونگ سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چینی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے اسی انداز میں کام جاری رکھے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے پاک چین تعلقات میں چینی سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں سکیورٹی کی فضاء میں بہتر ی اور علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار کرتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ چینی سفیر آئندہ چند روز میں اپنے عہدہ سفارت کی معیاد مکمل ہونے پر سبکدوش ہو رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، چینی سفیر

    دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، چینی سفیر

    اسلام آباد : چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ جلد چین کا دورہ کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی چینی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، چین دہشتگردی کےخلاف پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف 8ستمبرکو چین کادورہ کریں گے، پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ بیجنگ امریکا کی نئی پالیسی کے تناطر میں ہے۔

    خواجہ آصف کے دورہ بیجنگ میں برکس اعلامیے پر بھی بات چیت ہوگی، علاقائی چیلنجز سے متعلق چین اور پاکستان رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ برکس اعلامیے میں پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا، برکس اعلامیے میں کالعدم قرار دی گئی تنظیموں سے متعلق بات کی گئی تھی۔

    خواجہ آصف کل چین کا یک روزہ دورہ کریں گے

    علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف 8ستمبرکو ایک روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے، خواجہ آصف چینی ہم منصب سےملاقات کریں گے۔

    اس کے علاوہ وہ چینی خارجہ امور کےاسٹیٹ قونصلر ودیگرحکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں خطےکی ترقی اورافغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیا جائے گا۔،

    ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف چین کے دورے کے بعد روس، ترکی اور ایران کا دورہ بھی کریں گے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف قمرجاوید باجوہ  نے آج آرمی ہیڈ کوارٹر میں چینی سفیر سے ملاقات کی‘ چینی سفیرنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورپاک افواج کی خدمات کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابقآج راولپنڈی میں چینی سفیرسن ویڈنگ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے  پاک چین اقتصادی راہداری پرمامورپاک افواج کی جانب سے تعینات کردہ سیکیورٹی کے امورپراطمینان کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر مینجر جنرل آصف غفور کے مطابق چینی سفیرسن ویڈنگ نے ملک میں قیام امن اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاک افواج کی خدمات پر ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی بھی کی۔

    یہاں پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی سفیرر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ جس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفیرر ڈیوڈ ہیل نے باہمی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا تھا۔