اسلام آباد : یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پریڈ میں پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پریڈ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا۔
Pak Day Parade 23rd Mar 2017. Chinese Army Troops and Turkish Military Band will participate in the Parade. pic.twitter.com/BzwfPXcgK6
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 13, 2017
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ 23 مارچ کو اسلام آباد ہوگی۔
خیال رہے کہ پریڈ کے دوران بری ، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے بھر پور قوت کا مظاہرہ کے ساتھ دفاعی آلات کی نمائش بھی کی جائے گی اس سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
یوم پاکستان پریڈ کا سات سال بعد انعقاد
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورِحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سالہا سال سے منعقد کی جانے والی یوم پاکستان کی پریڈ کا انعقاد روک دیا گیا تھا، جس کا دوبارہ آغاز سات سال بعد 23 مارچ 2015 سے ہوا تھا۔