Tag: chinese citizen

  • کراچی : سیاحت کا شوق چینی شہری کو "کٹی پہاڑی” لے گیا

    کراچی : سیاحت کا شوق چینی شہری کو "کٹی پہاڑی” لے گیا

    کراچی : چین سے آنے والا تاجر کٹی پہاڑی کو سیاحتی مقام سمجھ بیٹھا، اپنے سامان سمیت وہاں گھومتے ہوئے دیکھ کر کسی نے پولیس کو اطلاع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایسی جگہیں بھی ہیں جنہیں دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے یہ کوئی رہائشی علاقہ نہیں بلکہ تفریحی مقام ہو۔

    گزشتہ روز بزنس ویزے پر پاکستان آنے والا چینی شہری غلطی سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا، ایس ایچ او کو چینی شہری کی سامان سمیت پہاڑی پر گھومنے کی اطلاع ملی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ چینی شہری ممکنہ طور پر کٹی پہاڑی کو سیاحتی مقام سمجھا تھا، چینی شہری کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے وہاں اتار دیا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق پولیس پارٹی فوراً کٹی پہاڑی پر پہنچی اور چینی شہری کو ڈھونڈا اور پولیس پروٹیکشن میں ہوٹل روانہ کردیا گیا، چینی شہری آج ہی بزنس ویزے پر پاکستان آیاتھا۔

  • مسلسل 24 سال کی محنت : باپ نے اپنا مغوی بیٹا کیسے ڈھونڈا؟

    مسلسل 24 سال کی محنت : باپ نے اپنا مغوی بیٹا کیسے ڈھونڈا؟

    شنگھائی : چین میں ایک شہری کو 24 سال کی مسلسل تلاش کے بعد اپنا اغواء شدہ بیٹا دوبارہ مل گیا۔ بیٹے کی اطلاع ملنے پر گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، والدین فرط جذبات سے رو پڑے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پورے ملک میں بیٹے کو ڈھونڈنے کے لیے چینی شہری گوو گنگ تینگ نے پانچ لاکھ کلومیٹر کا سفر طےکیا، اس دوران ان کو مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

    گوو گنگ تینگ کا بیٹا دو سال اور پانچ ماہ کا تھا جب اس کو مشرقی صوبے شینڈونگ میں اپنے گھر کے سامنے سے اغواء کیا گیا جہاں وہ گھر کے کسی فرد کی عدم موجودگی میں کھیل رہا تھا۔

    پبلک سکیورٹی کی وزارت نے منگل کو بتایا کہ اسمگلروں نے گوو گنگ تینگ کے بیٹے کو اغواء کرنے کے بعد مرکزی چین میں ایک خاندان کو فروخت کردیا تھا۔

    برسوں کی تلاش کے بعد اتوار کو پولیس نے گوو گنگ تینگ کو بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ نے تصدیق کی ہے کہ ہنان صوبے میں رہنے والا 26 سالہ ٹیچر ان کا بیٹا ہے۔

    ریاستی نیوز سروس کے تحت جاری ایک ویڈیو میں گوو گنگ نے اپنے بیٹے کے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    سال 1997 میں بیٹے کے اغوا کے بعد گوو گنگ نے 27 برس کی عمر میں اپنے بیٹے کی تلاش کے لیے نوکری چھوڑی اور ملک بھر میں موٹر سائیکل پر اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے کے لیے نکل گئے۔

    موٹر سائیکل پر لگے ایک بڑے سے جھنڈے پر ان کے بیٹے کی تصویر تھی۔ پانچ لاکھ کلومیٹر طویل سفر میں ان کو سڑکوں پر ڈاکوؤں سے لڑنا پڑا، وہ پلوں کے نیچے سوتے اور جب ان کے پاس پیسے ختم ہو جاتے تووہ بھیک بھی مانگتے۔ ان کے بیٹے کے اغوا پر 2014 میں چینی بلاک بسٹر فلم "لاسٹ اینڈ لو” بھی بنائی گئی تھی۔

    گذشتہ برسوں کے دوران گوو نے سات خاندانوں کو ان کے گمشدہ بچوں کی تلاش میں مدد کی اور بچوں کی ٹریفکنگ کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ بھی کیا۔ بچوں کی ٹریفکنگ کا موضوع اب بھی چین میں ممنوع ہے۔

    گوو نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اس شہر کا سفر کیا تھا جہاں ان کا بیٹا پلا بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس شہر میں کسی اور والد کو اپنا بیٹا ڈھونڈنے میں مدد کر رہے تھے۔

    سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق اس کیس سے منسلک دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس خاندان کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں جس نے گوو کے بیٹے کو خریدا تھا۔

  • کراچی: چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹنے والے دو سیکیورٹی گارڈز گرفتار

    کراچی: چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹنے والے دو سیکیورٹی گارڈز گرفتار

    کراچی: پولیس نے گذشتہ روز چینی شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹےاور فرار ہوگئے ، ملزمان کو جامشورو ٹول پلازا سے گرفتار کیا گیا.

    ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈ چینی شہری کی ہی سیکیورٹی پرمامور تھے، ملزمان نےچینی شہری کو چھری مارکر زخمی کیا تھا، واقعے سے ظاہرہوتا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بے ضابطگیاں ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بھرتیاں سوالیہ نشان ہیں، سیکیورٹی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا ان مسائل کو حل کریں.

    شرجیل کھرل نے کہا کہ واقعے سےغیرملکی مہمانوں کو برا تاثرگیا ہے، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتیوں کا طریقہ کار ناقص ہے، سیکیورٹی گارڈزسےمتعلق قوانین محکمہ داخلہ بناتا ہے.


    مزید پڑھیں: چینی قونصلیٹ حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، را بھی ملوث ہے: ایڈیشنل آئی جی


    ڈی آئی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیکیورٹی کمپنیز سے بھی باز پرس کریں گے، ایک ہفتے پہلے گرفتار ملزمان چینی شہری کی سیکیورٹی پرمامور ہوئے تھے، ملزمان کاکرمنل ریکارڈبھی چیک کررہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل امیر شیخ نے اہم پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا تھا کہ چینی قونصلیٹ حملے کے ملزمان اور سہولت کار گرفتار کرلیے ہیں، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ بھارت نے حملے کو اسپانسر کیا۔

  • بھارتی ہاتھی نے چینی سیاح کو روند کرہلاک کردیا

    بھارتی ہاتھی نے چینی سیاح کو روند کرہلاک کردیا

    رائے پور: بھارت میں بھپرے ہوئے جنگلی ہاتھی نے چینی سیاح کو کچل پیروں تلے روند کرہلاک کردیا۔

    چتیش گڑھ کے مقامی پولیس چیف سنجیو شکلا کے مطابق 41 سالہ چینی سیاح گھرگھودا نامی جنگل میں علی الصبح سیرکررہا تھا کہ اس کے سامنا ایک جنگلی ہاتھی سے ہوگیا جس نے اسے بری طرح زخمی کردیا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔

    سیاح کی شناخت جونگ کیٹو کے نام سے ہوئی ہے اوروہ نزدیک ہی واقع پاور پراجیکٹ پرانجینئرکی حیثیت سے تعینات تھا اوراپنی ٹیم کے ہمراہ نزدیکی گیسٹ ہاوٗس میں مقیم تھا۔

    پولیس چیف کے مطابق حادثے کے وقت چینی انجینئرکے ساتھی بھی اسکے ساتھ موجود تھے جوکہ اپنی جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اورانہیں محض معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ہاتھی دیو ہیکل قد وقامت کے مالک ہوتے ہیں اورورلڈ والڈ لائف فنڈ کے مطابق ان کا وزن 5ٹن تک ہوسکتا ہے یعنی ان کی زد میں آنے والے کا بچ نکلا محال ہوتا ہے۔