Tag: Chinese Citizens

  • وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں میں دو چینی شہری لُٹ گئے

    وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں میں دو چینی شہری لُٹ گئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں دو چینی شہری لُٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چائینیز شہریوں کے ساتھ دو وارداتیں ہوئیں، 7 سے 8 افراد چائنیز کے آفس میں داخل ہوئے اور اپنا تعارف ایف آئی اے اہلکار کے طورپرکروایا اور وہاں موجود ملازم کو زدو کوب کرکے سامان اٹھا لیا۔

    تھانہ رمنا کے علاقے میں چائینیز کے دفتر میں ملزمان ملازم سے ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے رہے اور چائنیز کا رہائشی پتہ پوچھتے رہے، ملزمان نے شہری کو کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔

    دوسری واردات تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں پیش آیا ملزمان نے واردات کے دوران چائنیز شہری پر فائرنگ کی، ملزمان اسلح کی نوک پر چائنیز سے واردات کرنا چاہتے تھے واردات کے دوران فائرنگ سے چائنیز معمولی زخمی ہوگئے۔

    ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی۔

  • پاکستان میں چینی باشندوں کاسیکیورٹی پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں چینی باشندوں کاسیکیورٹی پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد پاکستان میں چینی باشندوں کا سیکیورٹی پلان تبدیل کرنے اور سیکیورٹی کے لیے پروجیکٹس کی نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کے بعد پاکستان میں چینی باشندوں کا سیکیورٹی پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سی پیک اور دیگر منصوبوں پرکام کرنے والوں کا سیکیورٹی پلان تبدیل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبوں پرکام کرنےوالےچینی باشندوں کی سیکیورٹی اسکریننگ کی جائےگی جبکہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے پروجیکٹس کی نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی پلان کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کےساتھ کوآرڈینیشن کرے گی۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے گذشتہ روز چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

    بعد ازاں بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    دوسری جانب چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوئی تھی، ایک حملہ آور کی شناخت خاران کے رہائشی رزاق کے نام سے دوسرے کی ازل خان مری عرف سنگت دادا کے نام سے جبکہ تیسرے حملہ آور کی شناخت رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی تھی۔

  • چینی جوڑے کی بازیابی کے لیے چین کا پاکستان سے رابطہ

    چینی جوڑے کی بازیابی کے لیے چین کا پاکستان سے رابطہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ تا حال نہ مل سکا۔ کیس میں پیشرفت جاننے کے لیے چین نے پاکستان سے رابطہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کی تلاش تاحال جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی کوئی مدد نہ مل سکی۔

    واقعہ کو 2 دن گزر گئے تاحال تفتیش ایف آئی آر سے آگے نہ بڑھ سکی۔

    آئی جی بلوچستان کہتے ہیں کہ صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔

    چین نے شہریوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود شہریوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل چینی جوڑے کو کوئٹہ میں ایک ریستوران کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔