Tag: Chinese companies

  • وزیراعظم کا دورہ چین :  چینی کمپنیوں کا پاکستان میں  سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    وزیراعظم کا دورہ چین : چینی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    بیجنگ : چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا، وزیراعظم نے سرمایہ کاری کوخوش آئند قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چین کی سرکاری ونجی کمپنیوں کے وفود سے ملاقات کی ، ملاقات میں چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

    ملاقات میں کمپنیوں کے حکام نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی اور پاکستان میں جاری پروجیکٹ میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    چینی کمپنیوں نے پاکستان میں توانائی اور ٹیکسٹائل سمیت فائبرآپٹک،نیٹ ورکنگ،ہاؤسنگ ،ڈیری شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کردیا جبکہ معروف چینی کمپنی نے ٹیکنالوجی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم نےچینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان میں تجارت،سرمایہ کاری کےزبردست مواقع موجودہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئےسازگارماحول پیداکررہی ہے، کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کا زبردست موقع ہے۔

  • پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

    پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

    راولپنڈی:وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین میں تعاون وترقی کو دہشت گروں ہاتھوں یرغمال نہیں بننےدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پا کستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ آج وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ دیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤن نے افغانستان اورخطےکی صورتحال سےمتعلق بات چیت کی، ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

    اس موقع پروزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔

  • چینی کمپنیز کا پاکستان کو رواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا فیصلہ، ذرائع

    چینی کمپنیز کا پاکستان کو رواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا فیصلہ، ذرائع

    اسلام آباد : چینی کمپنیز نے پاکستان کو رواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے رواں ماہ ویکسین کی دو بڑی کھیپ پاکستان لائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق چینی کورونا ویکسین کی کھیپ23 جولائی کے بعد ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان کو ویکسین فراہمی میں خصوصی ترجیح دے رہی ہیں۔

    ادارہ برائے تحفظ ٹیکہ جات (ای پی آئی) ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی دو ملین خوراکیں پاکستان لائی جائیں گی، چین سے رواں ماہ سائنو ویک ویکسین کی 30لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ چین سے رواں ماہ 40 لاکھ کورونا ویکسین خوراکیں پاکستان لائی جا چکی ہیں، کوویکس نے پاکستان کو رواں ماہ 25 لاکھ موڈرنا ویکسین فراہم کی ہیں۔

    اس کے علاوہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 65 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جا چکی ہیں، جبکہ اسی مہینے چینی کین سائینو ویکسین کے خام مال کی کھیپ ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ پاکستان کو خریدی ہوئی ایک لاکھ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ ملے گی، پاکستان کو کوویکس سے آسٹرازنیکا کی دوسری کھیپ بھی ملے گی اور کورونا ویکسین کی تقریباً ڈیڑھ کروڑ خوراکیں بھی اسی ماہ پاکستان پہنچیں گی۔

  • شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار، چینی کمپنیوں سے بڑا معاہدہ

    شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار، چینی کمپنیوں سے بڑا معاہدہ

    اسلام آباد : شمسی توانائی سے 700 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے سے ملک میں سستی اور صاف بجلی صنعتوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے چینی کمپنیوں سے مفاہمت کا معاہدہ پاگیا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاور چائنا اور ایف آئی ای ڈی ایم میں معاہدہ طے ہوگیا ، ایم3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سولر یونٹ قائم ہوں گے۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا سولریونٹس سے 700 میگاواٹ سولرانرجی کی پیداوارہوگی، ملک میں سستی،صاف بجلی صنعتوں کیلئےدستیاب ہوگی، سستی بجلی سےمصنوعات کی لاگت کم،عالمی منڈی میں کھپت بڑھےگی۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ سی پیک کے تحت خصوصی صنعتی و اقتصادی زونز کو فروغ ملے گا، صنعتوں کیلئے توانائی کی پائیدار ضرورت پوری کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں بجلی کی پیداوار کے ایک اور منصوبے  پر کام شروع ہوا تھااور  چائنا پاور حب جنریشن کے کوئلے سے چلنے والے 2 یونٹس فعال ہو گئی تھی، دونوں پاور پلانٹس سے 660 میگا واٹ بجلی حاصل ہوتی ہے۔

    اس منصوبے کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے، دو بلین ڈالر کے اس منصوبے میں دو پاور پلانٹ اور ایک کوئلے کی جیٹی شامل ہیں۔

    چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (ایس پی آئی سی) چائنا کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھر مل پاور پراجیکٹ ہے جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

  • دوستی کا نیا باب ، پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ

    دوستی کا نیا باب ، پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ

    ٹیکسلا: ہیوی مکینیکل کمپلیکس اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت توانائی، گھروں کی تعمیر،برآمدات کے فروغ، باہمی  تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا، چینی سفیر نے کہا ایچ ایم سی،چینی کمپنیوں میں بزنس تعاون پاک چین دوستی کا نیا باب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی بحالی کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایچ ایم سی ٹیکسلا اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان میں چین کےسفیرژاوجنگ بھی تقریب میں موجود تھے اور چین میں پاکستان کی سفیر ویڈیولنک کے ذریعے بیجنگ سے تقریب میں شریک ہوئے۔

    چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ اور چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن کی موجودگی میں دستخط ہوئے، ایم ڈی ایچ ایم سی نےچینی نیشنل الیکٹرک کمپنی ، چائنا کنسٹرکشن کمپنی،شنگ لنگ ایکسپورٹ کمپنی ودیگرکمپنیوں سے معاہدے پر دستخط کئے، جس سے توانائی،گھروں کی تعمیر،برآمدات کےفروغ،باہمی تجربات کاتبادلہ کیا جائے گا۔

    اس موقع چینی سفیر نے کہا ایچ ایم سی، چینی کمپنیوں میں بزنس تعاون پاک چین دوستی کا نیا باب ہے، معاہدے سے باہمی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ اور استحکام ملے گا، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون کے بے پناہ مواقع ہیں۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی دوستی اورتعاون 7 دہائیوں پر محیط ہے،سی پیک باہمی تعاون کو نئی جہت تک لے جارہا ہے، پہلے مرحلے میں متعدد انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر توجہ دی گئی، اب دوسراتاریخی مرحلہ شروع ہوچکا ہے، جو نئی راہیں کھولے گا۔

    انھوں نے مزید کہا چین 4دہائیوں سے مینوفیکچرنگ کی بنیاد پر اقتصادی ترقی کی راہیں طے کررہا، زیادہ سے زیادہ مصنوعات کی تیاری کی صلاحیت نے صورتحال بدل دی، سی پیک خطے میں ترقی اوراستحکام کی نئی داستانیں رقم کرے گا۔

  • چینی کمپنیوں کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50لاکھ روپے کا عطیہ

    چینی کمپنیوں کا وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 50لاکھ روپے کا عطیہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چینی کمپنیوں نے کوروناریلیف فنڈمیں50لاکھ روپے کا عطیہ دیا اور پاکستان  میں شمسی توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہارکیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےچین کی2 کمپنیوں کےسربراہان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل بھی شریک تھے۔

    چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ میں50لاکھ روپے اور این ڈی ایم اےکو30لاکھ روپےکاحفاظتی سامان عطیہ کیا، جس پر وزیراعظم نےکوروناسےنمٹنےکےلیےچینی کمپنیوں کی مددپرشکریہ اداکیا۔

    چینی انجینئرنگ کمپنی کے سربراہ نےکپاس کی جدیدطریقےسےپیداوار سےآگاہ کیا ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ چینی کمپنی نے وزیراعظم کوکپاس پیداواربڑھانےکیلئےتکنیکی مددکی پیشکش کی۔

    اعلامیے کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستان میں شمسی توانائی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا اور وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر چینی کمپنیوں کاشکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔

  • چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ

    چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد : چینی کمپنیوں نے اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ دیاہے، یہ کمپنیاں درمیانے اورچھوٹے درجے کی ہیں اور 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ، پاکستان میں بنائی گئی اشیاء مقامی استعمال اور برآمدات کے لئے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کھلونوں اورالیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی صنعتیں منتقل کرنے کا پلان بنالیا، یہ کمپنیاں پاکستان میں دس کروڑ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

    پاکستان میں سستی لاگت سے مصنوعات تیار کرکے نا صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ ان مصنوعات کو برآمد بھی کیاجائے گا، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چین کے مقابلے میں ورکرزکی اجرت کئی گنا کم ہے، اس لیے چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کو جدید ٹیکناکوجی کے ساتھ منتقل کرناچاہتی ہیں۔

    اس کے علاوہ حال ہی میں ٹائر بنانے والی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

    گذشتہ روز پاکستانی ٹائر ساز مقبول کمپنی سروس انڈسٹریز لمیٹیڈ اور چین کی کمپنی چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائرکمپنی لمیٹیڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدے پر دستخط کئے تھے، کمپنیوں کے معاہدے کے مطابق نئی کمپنی کی پیداوار کا 30 فیصد پاکستان میں فروخت جبکہ 70 فیصد برآمد کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو مواقع دے رہی ہے جبکہ وزیر مملکت و چیرمین فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ صنعت کو سہولت فراہم کر کے ہی ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔