Tag: chinese company

  • پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر

    کراچی: سندھ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کرنے والی چینی گروپ کر ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی گروپ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اس اعلان پر سندھ حکومت نے چینی کمپنی کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار اگر رعایتی نرخوں پر الیکڑک گاڑیاں فروخت کرتی ہے تو مقامی طور پر بننے والی 20 فیصد گاڑیاں سندھ حکومت خرے گی۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت چارجنگ پلانٹس کے لئے جگہ اور ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی، یاد رہے کہ چینی کمپنی نے چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں، منی ٹرکس اور ایس یو ویز مقامی طور پر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او نے کہا کہ چینی کمپنی چارجنگ پلانٹس پر 90 ملین ڈالر، مینوفیچکرنگ پلانٹس پر 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر بھمبھانی نے کہا کہ ملک بھر میں 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں گے، سال کے اخر تک ملک بھر میں ایک ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگ جائیں گے جبکہ دسمبر تک پاکستان میں الیکڑک گاڑیاں بننا شروع ہوجائیں گی۔

    یاسر بھمبانی نے مزید کہا کہ پاکستان میں سالانہ 72 ہزار الیکڑک گاڑیاں تیار  کریں گے، پاکستان سے ان گاڑیوں کو مڈل ایسٹ، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی ایکسپورٹ کرینگے۔

     

  • انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول

    انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول

    سکھر: کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر کام کرنے والی چینی کنسٹرکشن کمپنی سے بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کر دیا۔

    خط کے متن مطابق بڈل نامی ڈاکو نے کنسٹرکشن منیجر کو فون کر کے 50 لاکھ روپے نقد، 2 موبائل فونز، اور ایک موٹر سائیکل دینے کا مطالبہ کیا ہے، ڈاکوؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کام کرنے والے مزدوروں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

    چینی کمپنی کے خط میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی کشمور اور ڈی سی کشمور کو بھی ملنے والی دھمکیوں سے آگاہ کیا گیا ہے، کمپنی نے الزام لگایا ہے کہ مقامی انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

    حکومتی اقدامات میں، چینی کمپنی کی جانب سے موصول خط پر محکمہ داخلہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو چینی کمپنی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق علاقے میں کام کرنے والی کمپنی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

  • کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے مابین اہم معاہدہ ہو گیا

    کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے مابین اہم معاہدہ ہو گیا

    کراچی: کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 1000 میگا واٹ قابل تجدید توانائی کا معاہدہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم لگانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

    سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ ایم او یو کراچی کے صارفین کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ہم ملکی جنریشن مکس میں صاف، پائیدار، اور سستی توانائی کا حصہ بڑھانے کے لیے پُر عزم ہیں۔

    مونس علوی نے کہا کہ ایم او یو کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔

    کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح، وزیر اعظم نے چینی بھائیوں سے بجلی کی قیمت میں کمی کی امید باندھ لی

    مونس علوی کے مطابق معاہدے کے تحت چائنا تھری گورجز کارپوریشن پاکستان میں 6 ارب مالیت سے 2.6 گیگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے گی۔

  • داسو واقعہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنےکا نوٹس واپس لے لیا

    داسو واقعہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنےکا نوٹس واپس لے لیا

    لاہور: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنےکا نوٹس واپس لےلیا ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق داسو واقعے کے بعد چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کونکالنےکا نوٹس واپس لے لیا ہے، چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پرتعمیراتی کام دوبارہ شروع کریگی، داسو واقعہ کےبعد باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چنددن کیلئےمعطل کیا گیا تھا۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ پرکام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کواز سرنومنظم کرنا تھا، افسوسناک واقعے کے بعد واپڈا چینی کمپنی کےحکام کےساتھ مسلسل رابطےمیں رہا۔

    واقعے پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ داسو واقعہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے داسو بس دھماکے سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قراقرم ہائی وےپرحادثےمیں13افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں چینی افراد، 2ایف سی اہلکار اور 2پاکستانی شہری شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: داسو بس دھماکے کی تحقیقات کیلئے چینی حکام پاکستان پہنچ گئے

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل وزیرخارجہ کوچین جانےکی ہدایت کی ہے جبکہ وزارت داخلہ نےچینی شہریوں کی سیکیورٹی مزیدمؤثربنانےکی ہدایت کی ہے۔

  • کورونا ویکسین : چین سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    کورونا ویکسین : چین سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    بیجنگ : چینی کمپنی سینویک بائیو ٹیک لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین انسانی آزمائش کے دوران مریض کی صحت اور مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    ماہرین کو اس اعلان سے یہ عندیہ ملا ہے کہ یہ ویکسین نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ 19 کے خلاف بھرپور دفاع ثابت ہوسکتی ہے۔

    کمپنی کے اعداد وشمار کے مطابق یہ ویکسین جسے کورونا ویک کا نام دیا گیا ہے، انسانی آزمائش کے دوران ویکسین کے مریض پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔

    جن افراد پر اسے آزمایا گیا ان لوگوں میں دوہفتے بعد کوویڈ 19 کیخلاف مضبوط اور مؤثر قوت مدافعت پیدا ہوئی جن میں ایسی اینٹی باڈیز بھی شامل تھیں جو وائرس کو ناکارہ بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

    بیجنگ میں قائم کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ویکسین کے انسانوں پر کیے جانے والے پہلے اور دوسرے مراحل

    کے ابتدائی نتائج جاری کیے گئے جن میں 18 سے 59 سال کی عمر کے 743 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 143 جبکہ دوسرے مرحلے میں 600 افراد کو شامل تھے۔

    جن افراد کو ویکسین کا استعمال کرایا گیا ان میں 14 دن بعد وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی سطح 90 فیصد سے زیادہ تھی جبکہ کسی قسم کے شدید مضر اثرات بھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

    کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایک اور گروپ پر ویکسین کے نتائج بھی جلد جاری کیے جائیں گے جن میں ٹرائل کا دورانیہ 28 دن کا تھا اور ان نتائج کو تدریسی جرائد میں شائع کیا جائے گا۔

  • چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

    چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک چینی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے گزشتہ روز پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برگیڈئیر (ر)خالد محمود کے ہمراہ ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔

    معاہدے کے تحت یہ کمپنی خوشاب کے قریب چار ارب روپے کی لاگت سے سوڈا ایش کا کارخانہ لگائے گی، ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران چینی کمپنی کے نمائندے اور پی ایم ڈی سی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔


    مزید پڑھیں: بینک آف چائنا، پاکستان کے بڑے شہروں میں برانچیں کھولے گا


    اس موقع پر ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے۔


    مزید پڑھیں: پاک چائنا تجارت، پاکستان کو دس ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا


    انہوں نے کہا کہ نہ صرف سرمایہ محفوظ ہے بلکہ منافع کی شرح بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہے جبکہ حکومت اور عوام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے جس سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد

    گدھوں کی کھالوں کے حصول کیلئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد

    لاہور : عدالت نے گدھوں کی کھالوں کے حصول کے لئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کنٹینر سے برآمد کی جانے والی گدھوں کی کھالوں کے حصول کے لئے چینی کمپنی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    عدالت میں کیس کی سماعت جسٹس ارم سجاد گل نے کی، چینی کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بیس سال سے پاکستان سے گدھے کی کھالیں درآمد کر رہے ہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ کمپنی نے قصور سے تین ہزار گدھے کی کھالیں خریدیں مگر پولیس نے چھاپہ مار کر ایک ہزار ایک سو پچاس کھالیں ضبط کر لیں۔

    چینی کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ قانون کے مطابق کاروبار کر رہے ہیں، لہٰذا کھالیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد چینی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔