Tag: chinese-consulate attack

  • حملےان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم

    حملےان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ حملے ان عناصرکی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، کسی کوشبہ نہیں ہوناچاہیے ہم دہشت گردوں کومکمل طورپرختم کریں گے، دہشت گردکسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں، بہادرسیکیورٹی اورپولیس اہلکاروں کوسلیوٹ کرتا ہوں، اہلکاروں نےجان قربان کرکےچینی قونصلیٹ پرحملہ ناکام بنایا۔

    عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یقین ہےدونوں حملےمنصوبہ بندی کے تحت بدامنی پھیلانے کے لئے کئے گئے، یہ حملے ان عناصر کی جانب سے کیے گئے جو نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے ہم دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ ہمارے چین کے دورے میں غیرمعمولی تجارتی معاہدوں کا ردعمل ہے اور اس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ اور سی پیک کونقصان پہنچانا تھا، دہشت گرد کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ایسی مذموم کوششیں پاک چین دوستی کومتاثرنہیں کرسکتیں، صدر

    دوسری جانب صدرعارف علوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پردہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملےمیں شہیدہونےوالوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

    عارف علوی نے سیکیورٹی اداروں کی بہادری اورشجاعت کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا ایسی مذموم کوششیں پاک چین دوستی کومتاثرنہیں کرسکتیں۔

    واضح رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • نائن الیون کے بعد چینی شہریوں پرہونے والے حملے

    نائن الیون کے بعد چینی شہریوں پرہونے والے حملے

    کراچی میں آج چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی، اس سانحے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دیکھتے ہیں پاکستان میں چینی شہری کب کب دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

    آج ہونے والے اس حملے میں چینی قونصل خانے سے تعلق رکھنے والے تمام افراد محفوظ رہے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بنفس نفیس حملے کی اطلاع پر شروع کئے جانے والے رسپانس آپریشن کی نگرانی کی اور آپریشن ختم ہونے کےبعد قونصل خانے جاکر چینی قونصل جنرل وانگ یو سے ملاقات بھی کی ۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حملے کی مذمت کی اور اسے پاک چین دوستی او ر سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، تاہم دونوں ممالک کی دوستی بے مثال ہے ۔ا مریکا اور چین کی جانب سے بھی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    آئیے دیکھتے ہیں امن اور ترقی کے دشمنوں نے پاکستان میں کب کب چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

    3 مئی سنہ 2004

    3 مئی کو دہشت گردوں نے بلوچستان کے شہر گوادر کے جنوب مغربی علاقے میں ایک کار بم کے ذریعے چینی انجینئروں کو نشانہ بنایا، حملے میں تین چینی انجینئر مارے گئے جبکہ دس دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

    8 جولائی سنہ 2007

    8 جولائی کو پشاور کے نزدیک ایک مسلح شخص نے چینی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے تین چینی ورکرز ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ حکام کے مطابق یہ اسلام آباد میں لال مسجد پر کارروائی کا ردعمل تھا۔

    19 جولائی 2007

    19 جولائی کو ملک میں تین دہشت گرد حملے ہوئے حملے ہوئے جن میں سے ایک بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے حب میں چینی قافلے پر ہوا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ پچاس زخمی ہوئے تھے، یہ حملہ بھی چینی ورکرز کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا تاہم وہ ا س سانحے میں محفوظ رہے تھے ۔

    24 مئی 2017

    24 مئی کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں چائنیز لینگوئج سینٹر چلانے والے چینی جوڑے کو نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ 9 جون کو شدت پسندوں کی جانب سے انہیں قتل کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پاکستانی دفترِ خارجہ نے چینی جوڑے کے قتل کی تصدیق کی تھی۔

    5 فروری 2018

    5 فروری 2018 کو ملک کے صنعتی حب کراچی میں ایک مسلح شخص نے دو چینی نژاد باشندوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    11 اگست 2018

    پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے دالبدین میں میں ہونے والے خودکش حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین چینی انجینئر ز بھی تھے۔ حکام کے مطابق چینی انجینئر ایک پراجیکٹ سے واپس آرہے تھے خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو ان کی بس کے قریب تباہ کرلیا تھا۔

    23 نومبر 2018

    آج 23 نومبر 2018 کو کراچی میں واقع چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنایا۔ حملے میں د و پولیس اہلکار اور ویزہ کے حصول کے لیے آئے ہوئے شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گرد موقع پر ہلاک کردیے گئے ۔ چینی قونصل خانے کے اہلکار اس کارروائی میں محفوظ رہے۔

    مجموعی طور پر ملک میں چینیوں پر ہونے والے زیادہ تر حملے سیکیورٹی فورسز نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنائے ہیں۔ متعدد حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے مخبری کے نیٹ ورک کے ذریعے حملے کی منصوبہ بندی کے دوران ہی چھاپہ مار کارروائیوں میں گرفتار بھی کیا ہے۔

  • بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو کی چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت

    بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو کی چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت

    کراچی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملےکی مذمت کی اور حملے کو المناک قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی قونصلیٹ اوراورکزئی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اورکزئی میں 20سے زیادہ افراد کی موت اور چینی قونصلیٹ پرحملہ المناک ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی قونصلیٹ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالے بہادرآفیسرزکوسلام پیش کرتی ہوں۔

    دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اورکزئی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، ہنگو واقعہ پوری قوم کے لیئے سانحہ ہے، امتحان کی گھڑی میں پوری قوم متحد ہے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، جسے پولیس اور رینجرز نے ناکام بنادیا تھا، کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئیکے علاقے کلایا بازار میں بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • آج کا حملہ پاکستان اور چین کےتعلقات پرحملہ ہے، فواد چوہدری

    آج کا حملہ پاکستان اور چین کےتعلقات پرحملہ ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے کے پیچھے ایک بڑی سازش ہے، پاک چین دوستی مضبوط ہے، آج کا حملہ پاکستان اور چین کےتعلقات پرحملہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں اور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی پر قوم کو فخرہے۔

    [bs-quote quote=”چینی قونصلیٹ حملے کے پیچھے ایک بڑی سازش ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بڑی سازش کےتحت چینی قونصلیٹ پرحملےکی کوشش کی گئی، ایسے ہی نہیں کہ 3لوگوں نےسوچااورجاکرحملہ کردیا، حملےکےپیچھےایک بڑی سازش ہے۔

    وزیراطلاعات  نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط ہے، سی پیک سبوتاژکرنےاورپاک چین دوستی کیخلاف بزدلانہ کارروائی کی گئی، آج کا حملہ پاکستان اور چین کےتعلقات پرحملہ ہے۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی اداروں نےآج کراچی کوبڑی سازش سےبچالیا،وزیراطلاعات فوادچوہدری

    اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا سیکورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، تمام تین دہشت گردوں کو ہلاک ہوچکے ہیں، اس آپریشن میں پولیس کے دو اہلکاروں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں اور صورتحال پولیس اوررینجرز کے مکمل کنٹرول میں ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ  کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گردہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا

  • کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کوبرداشت نہیں کرسکتے،شاہ محمودقریشی

    کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کوبرداشت نہیں کرسکتے،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پرحملہ دہشت گردوں کابزدلانہ عمل تھا، کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کو برداشت نہیں کرسکتے، اس قسم کے عناصر چین اور پاکستان کی دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چینی قونصل خانےپرحملہ کرنیوالے دہشت گردانجام کو پہنچے، چینی قونصلیٹ پرحملہ دہشت گردوں کابزدلانہ عمل تھا، تینوں حملہ آورمارے گئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانون نافذکرنےوالےاداروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، سندھ پولیس کے سپاہی اور رینجرز نے چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنایا۔ 21افراد چینی قونصلیٹ میں موجود تھے، تمام محفوظ ہیں، معاملہ کنٹرول میں ہے،علاقے کو کلیئر کردیا گیا۔

    [bs-quote quote=”ہم باخبرہیں اور تیار ہیں ،معلوم ہےحملےمیں کون ملوث ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیرخارجہ نے کہا چینی سفیرسے رابطہ ہوا ہے،چینی سفیر پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم باخبرہیں اور تیار ہیں ،معلوم ہےحملےمیں کون ملوث ہے، کچھ عناصرچین اورپاکستان کی دوستی کوبرداشت نہیں کرسکتے، اس قسم کے عناصر چین اور پاکستان کی دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے باخبر ہیں اور منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے چین اور پاکستان نے مشترکہ فورس تیار کی ہے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ  کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گردہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا۔

  • سیکیورٹی اداروں نےآج کراچی کوبڑی سازش سےبچالیا،وزیراطلاعات فوادچوہدری

    سیکیورٹی اداروں نےآج کراچی کوبڑی سازش سےبچالیا،وزیراطلاعات فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، تمام تین دہشت گردوں کو ہلاک ہوچکے ہیں، اس آپریشن میں پولیس کے دو اہلکاروں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں اور صورتحال پولیس اوررینجرز کے مکمل کنٹرول میں ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ  کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا۔

  • چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کےداخلےکی کوشش ناکام بنادی گئی،آئی ایس پی آر

    چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کےداخلےکی کوشش ناکام بنادی گئی،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی،چینی عملہ محفوظ ہے، کارروائی  میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کے داخلےکی کوشش ناکام بنادی گئی، رینجرز اور پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے، علاقہ جلدکلیئرکردیاجائےگا،

    کارروائی میں 3دہشت گردمارے گئے جبکہ قونصلیٹ میں موجودتمام عملہ محفوظ ہے۔

    https://youtu.be/zPGewJ_7Vro