Tag: Chinese delegation

  • وزیراعلیٰ سندھ  کی  چین کو کراچی یونیورسٹی واقعہ کی تفتیش میں مدد کی پیشکش

    وزیراعلیٰ سندھ کی چین کو کراچی یونیورسٹی واقعہ کی تفتیش میں مدد کی پیشکش

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین کو کراچی یونیورسٹی واقعہ کی تفتیش میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا چین کے ماہرین مدد کرنا چاہتے ہیں تو خوشی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبے میں کام کے حوالے سے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی وفد نے چین کے قومی دن کی سیکیورٹی کے حوالے اور کراچی یونیورسٹی خودکش حملے سے متعلق بات چیت کی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کراچی یونیورسٹی واقعہ نےبہت دکھ پہنچایا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے، تفتیش میں چین کےماہرین مددکرناچاہتےہیں توخوشی ہوگی۔

    چینی وفد نے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو مضبوط کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

    بعد ازاں ایک دہشت گرد گروپ نے خودکش حملہ آور لڑکی کی تصویر جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • چینی ملٹری میڈیکل ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

    چینی ملٹری میڈیکل ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

    اسلام آباد : چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کے پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کا دورہ کیا ، 10رکنی چینی میڈیکل ٹیم کی قیادت میجر جنرل ہو آنگ کنگ ژین نےکی، چینی ٹیم کو پاکستان میں کورونا کے اثرات اور اقدامات سمیت مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق چینی ملٹری میڈیکل ٹیم نے کورونا پر قابو پانے کیلئے تجربات کابھی تبادلہ کیا اور کوروناپرقابوپانےکیلئےاقدامات پربھی روشنی ڈالی گئی ، اس موقع پر چینی ٹیم کی کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    دورے پر آئے ہوئے وفد کو ٹی ٹی کیو حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ، جو کوویڈ 19 کے خلاف ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز اور قابو پانے کی کوششوں کے پیمانے اور وسعت میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    این سی او سی کے عہدیداروں نے چینی ٹیم کا پاکستان آنے اور تجربات شیئر کرنے پر شکریہ کرتے ہوئے کہا چین کی جانب سے وبائی امراض کے خلاف جنگ میں تعاون کے شگر گزار ہیں۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں چین میں وبا سے لڑنے والے ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں کرونا صورت حال کا جائزہ لیا تھا۔ اس اہم موقع سے پاکستان نے بہت فائدہ اٹھایا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی پر گھڑی میں پورا اترے ہیں ، چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا اور تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔

  • سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اتھارٹی قائم کردی ہے: وزیر خارجہ

    سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اتھارٹی قائم کردی ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ’سی پیک اتھارٹی‘ قائم کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین سے آئے وفد نے سفیر کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری اور ون بیلٹ ون روڈ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کامیابی کی عظیم مثال بن چکی ہے، باہمی قربت خطے کی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبوں سے رکاوٹیں ختم ہوں گی، دونوں ممالک کے عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جلد خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے جا رہے ہیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل پر ’سی پیک اتھارٹی‘ قائم کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ معاشی بہتری کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا کے لیے مثال ہے، مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک آگے بڑھیں گے۔ پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبوں کی شراکت ضروری ہے۔

  • چین کی پاکستانی اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

    چین کی پاکستانی اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد: چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

    چینی وفد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرے گا۔ چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کے لیے چین بھیجنے پر زور دیا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چین پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار کے مطابق قائم کرنے میں مدد کرے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا منیب الرحمٰن اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دے رہے ہیں، تشریف لائیں اور خود دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنسی طور پر چاند کے اصل مقام کا تعین کرنا بہت آسان ہے، چاند کے اصل مقام کے تعین کے لیے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

  • سی پیک منصوبوں پر پیش رفت: چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

    سی پیک منصوبوں پر پیش رفت: چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

    اسلام آباد: چین پاک اکانومی کاریڈور (سی پیک) کے تحت شروع منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے چینی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک پر جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے آنے والا وفد چینی توانائی اور صنعتی ماہرین سمیت آئل اینڈ گیس سیکٹر کے ماہرین پر مشتمل ہوگا۔

    وزارتِ منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطا بق ماہرین انڈسٹریل زونز اور توانائی منصوبوں پر کام کے آغاز کا جائزہ لیں گے۔ چینی وفد سے خیبر پختونخواہ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے سی پیک میں شمولیت پر بھی غور کیا جائےگا۔ صنعتی زون پر کام مراحل میں ہوگا اور پہلے مرحلے میں سندھ‘ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے زونز بنائے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک اجلاس میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ سی پیک کےابتدائی منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں‘ سی پیک منصوبوں کےتحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

    سی پیک کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں:‌ احسن اقبال

    اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ اچھی رفتارسے آگے بڑھ رہا ہے‘ کراچی سے پشاور، پشاورسے لنڈی کوتل تک ریلوے منصوبے پراتفاق ہوا ہے‘ قراقرم ہائی وے کے فیز 2 پربھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

    انھوں نے سی پیک کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مغر بی روٹ میں گوادرسے کوئٹہ کی سڑ ک مکمل ہوچکی ہے‘ ویسٹرن روٹ پر مستقبل میں سڑکوں کی توسیع بھی کی جائے گی۔

    کچھ عرصہ قبل پاکستان میں چین کے سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پیچھے کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، یہ ایک کھلی کتاب کی طرح ہے، تحفظات رکھنے والے ممالک پاکستان آئیں اور سی پیک کو سمجھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سی پیک میں چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔سی پیک کا مقصد خطے کےعوام کی حالت زار میں بہتری کرنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں