Tag: Chinese diplomat

  • کینیڈا نے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

    کینیڈا نے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

    اوٹاوا: کینیڈا نے چینی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا نے چینی سفارت کار ژاؤ وی کو مبینہ طور پر اندرونی معاملات میں مداخلت اور قانون ساز ممبر کو نشانہ بنانے کے الزام میں ملک بدر کر دیا ہے۔

    کینیڈا کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

    چینی حکومت نے کینیڈا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اقدام مذمت کی ہے، چینی سفارت خانے نے کینیڈین حکومت سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چین کینیڈا کے اس عمل کا سختی سے جواب دے گا۔

    کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے پیر کے روز ایک بیان میں سفارت کار ژاؤ وی کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ چین پر الزام ہے کہ اس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگائے جانے کے بعد ہانگ کانگ میں قانون ساز 51 سالہ مائیکل چونگ اور ان کے رشتہ داروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سفارت کار ژاؤ وی قانون ساز چونگ کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں ملوث تھے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سائینوفارم ویکسین کی خریداری کے خواہاں ، چین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ سندھ سائینوفارم ویکسین کی خریداری کے خواہاں ، چین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

    کراچی : چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سائینوفارم ویکسین کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل مسٹر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سائینوفارم ویکسین کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے ، سندھ حکومت ویکسین خریدنا چاہتی ہے ، جس پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کے سی آر کی تعمیر کیلئے چائنیزحکومت کی ضرورت ہے، جس پر چینی قونصل جنرل نے کہا چین کےسی آرپراجیکٹ کیلئےسندھ حکومت کی مدد کرے گی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے چین کا تھر میں مائننگ اور پاور پراجیکٹ پر کام کو سراہا۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسی نیشن کاآغازکیا تھا ، اس موقع پرمرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا دیریہ تعلق رہا ہے ، چین پہلا ملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلئے مدد کی اور حکومت پاکستان کو 5لاکھ ویکسین تحفہ میں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا معاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، وفاق کی جانب سےہمیں کل ویکسین فراہم کی گئی ہیں ،کوروناکی 83 ہزار ویکسین سندھ پہنچی ہیں، کراچی،حیدرآبادسمیت دیگرشہروں میں ویکسین سینٹربنائے ہیں۔

  • چین نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عدالتی فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا

    چین نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عدالتی فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا

    بیجنگ : چین نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا، چینی وزارت خارجہ کےڈپٹی ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن نے کہا لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند اور ضرورت تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈی جی انفارمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہورہائی کورٹ فیصلے پر کہا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا عدالتی فیصلہ خوش آئندہے، لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ ضرورت تھا۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

    خیال رہے نواز شریف کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔