Tag: Chinese doctors

  • وزیراعلیٰ سندھ کی کورونا کیخلاف جنگ میں کامیابی پر چینی ڈاکٹروں کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ سندھ کی کورونا کیخلاف جنگ میں کامیابی پر چینی ڈاکٹروں کو مبارکباد

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی پر چینی ڈاکٹروں  کو مبارکباد دی اور درخواست کی کہ ہمیں چین سےریپڈ ٹیسٹنگ مشینن اور کٹس چاہییں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چین کے شعبہ طب کے9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین نے کورونا کے خلاف جنگ کر کےاس کو شکست دی ،میں چین کی کامیابی پر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ چین میں کوروناسے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کوروناکےخلاف جنگ میں چین کی رہنمائی کی ضرورت ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ کی گنجائش بڑھا رہے ہیں، ہمیں چین سےریپڈ ٹیسٹنگ مشینن اور کٹس چاہییں۔

    ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل ہیں،صرف2040 ٹیسٹ یومیہ کر سکتے ہیں، ہمیں چین کی مکمل مدداور رہنمائی کی ضرورت ہے۔

    چینی وفد نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا کہ لوگوں کوکہیں کھڑکیاں کھول کرتازہ ہوالیں، چین حکومت سندھ کی ہر ممکن مدد کرنا چاہتاہے۔

    چینی وفد نے کہا کہ بغیر علامت کےبھی کوروناوائرس کےمریض ظاہر ہوئے ، بغیرعلامات کے ظاہر کورونا کے مریضوں کی آئسولیشن ضروری ہے، راشن کی تقسیم میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہیے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چین سے کوروناختم کرنے میں وہاں کے ڈاکٹر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

  • چین میں کورونا وائرس سے لڑنے والی ٹیم پاکستان  پہنچ گئی

    چین میں کورونا وائرس سے لڑنے والی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد :کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، چین کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستانی ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے ، چین کی طبی ٹیم اور کورونا سے متعلق سامان لےکرطیارہ پاکستان پہنچ گیا، چینی ٹیم کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سیکریٹری خارجہ اور چینی سفیر نے استقبال کیا۔

    خصوصی طیارہ طبی سامان، ادویات اور سرجیکل ماسک لےکرپاکستان پہنچا ہے ، چین کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستان میں ڈاکٹرز کو تربیت دے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کو رونا کے خلاف چین نے بروقت مدد پہنچائی، آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ 5ہزار سے زائد کٹس ، 217 ونٹیلیٹرزاور50ہزار میڈیکل دستانے شامل ہیں جبکہ 20لاکھ سےزائدماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔

    چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔

    دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی تھی، جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1296 تک جا پہنچی ہے۔

  • کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے ڈاکٹروں کی  ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے ڈاکٹروں کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےبھرپور اقدامات کررہےہیں، چین سے ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، اس سلسلے چین سے کل 8ڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔

    چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔

    دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی تھی، جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1235 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 10افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • چینی ڈاکٹر پاکستان میں موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے

    چینی ڈاکٹر پاکستان میں موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے

    کراچی : چینی ماہرین امراض چشم پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں آئندہ سال موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم اے ہاوٴس پی ایم اے سینٹرکے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد، انٹرنیشنل ہیلتھ ایکسچینج کواپریشن سینٹرکی ڈپٹی, ڈائریکٹر ہو می چی ، پی ایم اے کراچی کے صدر ڈاکٹر شوکت ملک ، پی ایم اے سینٹر کے خازن ڈاکٹر قاضی ایم واثق اور پی ایم اے کراچی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر احمد بھیمانی نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہ کہ چینی ماہرین امراض چشم پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال میں آئندہ سال موتیے کے 500 مفت آپریشن کریں گے۔

    کراچی میں یہ آپریشن روشنی کا سفر پاکستان پراجیکٹ کا حصہ ہیں، جو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور چائینز میڈیکل ایسوسی ایشن کے اشتراک کا تسلسل ہے تاکہ پاک-چائنا میڈیکل کوریڈور کو مضبوط اور فعال بنا یا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن 10جنوری سے 24جنوری تک ہوں گے اس سلسلے میں انٹرنیشنل ہیلتھ ایکسچینج کواپریشن سینٹر ،چائنا کا ایک وفد پاکستان آیا ہے تاکہ آئی کیمپ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرگرمی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

    انہوں نے بتایا کہ چار افراد پر مشتمل اس وفد کی قیادت ہومی چی کررہی ہیں جو آئی ایچ ای سی سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، جنہوں نے پی ایم اے کے ساتھ ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں اور اس فری آئی کیمپ کے انعقاد کے لئے تمام مالی اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی ہے جو چین کی جانب سے پاکستان کے غریب اور ضرورت مند مریضوں کے لئے ایک تحفہ ہوگا۔

    چینی وفد نے پاکستان آئی بینک سوسائٹی اسپتال کا دورہ بھی کیا ہے اور وہاں فری آئی کیمپ کے لئے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اْمید کرتے ہیں کہ میڈیسن کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے بھی اسطرح کی سرگرمیاں پورے پاکستان میں منعقد کی جائیں گی۔

    پی ایم اے ، سی ایم اے ، آئی ایچ ای سی سی اور او ایس پی کراچی غریب مریضوں کے مفاد میں اس پروگرام کی کامیابی کے لئے ملکر کام کر رہی ہیں، مزید برآں دو ممالک کے ڈاکٹروں کے لئے شعبہ چشم میں اپنی مہارت اور علم ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرنے کا یہ بہترین موقع ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔