Tag: Chinese Embassy

  • قونصلر سیکشن عارضی طور بند کیا گیا ہے، چینی سفارتخانہ

    اسلام آباد : پاکستان میں چینی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر صرف قونصلر ہال کو عارضی طور بند کیا ہے۔

    چینی سفارت خانہ کی جانب سے قونصلر سیکشن کی بندش کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سروس ہال تکنیکی وجہ سے مختصر مدت کے لیے عارضی طور بند ہے۔

    سفارت خانے کے مطابق قونصلر سروسز بشمول ویزا درخواست (جیری سینٹر) میں معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر معمول کے آپریشنز جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چینی حکومت نے مبینہ طور پر اپنے شہریوں کو پاکستان میں سکیورٹی خطرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور چینی سفارت خانے نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر قونصلر خدمات اچانک معطل کردی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رواں ماہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک اجلاس کے بعد ہدایت دی تھی کہ چینی باشندوں کو فُول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

  • گوادر میں دہشت گرد حملہ، چین کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    گوادر میں دہشت گرد حملہ، چین کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    بیجنگ : چینی سفارت خانے نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کا مناسب علاج اور حملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں سے ہمدردی اور بچوں کی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

    چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا مناسب علاج اورحملے کی مکمل تحقیقات کرانے کے ساتھ ساتھ واقعے میں ملوث قصور واروں کو سخت سزا دی جائے اور ایسے واقعات روکنے کے مضبوط حفاظتی اور موثر اقدامات کیے جائیں۔

    گذشتہ روز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے ، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا ‏ تھا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بےایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، ‏قافلہ 4گاڑیوں پرمشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں، کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں ‏نے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خود کو اڑا لیا۔

  • کوروناوائرس، چین نے 2 ٹن ماسک، کٹس اورحفاظتی لباس پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے

    کوروناوائرس، چین نے 2 ٹن ماسک، کٹس اورحفاظتی لباس پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے

    اسلام آباد : چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو2 ٹن ماسک، کٹس اور 6 کروڑ70لاکھ کا طبی حفاظتی لباس پاکستانی حکام کے حوالے کیا ، یہ وہ دوستی ہےجوکوہساروں سےبلند ترہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوطبی سامان کی حوالگی پرچینی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چین تندہی سےمتحرک اورسرگرم عمل ہے، 2 ٹن ماسک، کٹس خنجراب پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا اور 6 کروڑ70لاکھ کا طبی حفاظتی لباس بھی حکام کے سپرد کیا گیا، یہ وہ دوستی ہےجوکوہساروں سےبلندترہے۔

    یاد رہے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہیں ، کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

    اس سے قبل چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا تھا۔

  • شادی کے جھانسے میں انسانی اسمگلنگ ، چین میدان میں آگیا

    شادی کے جھانسے میں انسانی اسمگلنگ ، چین میدان میں آگیا

    بیجنگ : شادی کا جھانسہ دے کر انسانی سمگلنگ کا معاملے پر چین میدان میں آگیا ، ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستانی اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی سفارتخانے نے شادی کا جھانسہ دے کر انسانی سمگلنگ کا معاملے پر اپنے بیان میں کہا کسی کو بھی کراس بارڈر شادی کے لبادے میں جرائم کے ارتکاب کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پاکستانی اداروں کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔

    ترجمان چینی سفارتخانے کا کہنا تھا چین قانونی شادیوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کا حامی ہے، چینی وزارت پبلک سیکیورٹی نے پاکستانی حکام سے تعاون کیلئے ٹاسک فورس پاکستانی بھیجی ہے، چین دوطرفہ تعلقات اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں پاکستان کیساتھ تعاون کو مزید وسیع کرے گا۔

    ترجمان نے کہا چین میں ان خواتین میں سے کسی سے جبری غیر اخلاقی کام نہیں کروائے گئے۔ان خواتین کے جسمانی اعضا کی اسمگلنگ کی اطلاعات بھی غلط ہیں۔

    ان کا کہنا تھا میڈیا پر آنے والی ایسی تمام خبریں بے ننیاد ہیں، دونوں ممالک کے عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

    یاد رہے کہ کچھ ہفتے پہلے چینی شہریوں کی پاکستان کے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جعلی شادیوں کے بعد چین لے جا کر جسم فروشی اور اعضاءفروشی کروانے کا مبینہ اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ افراد کو گرفتار کیا تھا ، جس سے تفتیش جاری ہے۔

  • سی پیک میں12لاکھ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں، ترجمان چینی سفارت خانہ

    سی پیک میں12لاکھ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں، ترجمان چینی سفارت خانہ

    اسلام آباد : چین کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ5سال میں سی پیک کے11منصوبے مکمل کئے گئے، مزید بیس منصوبے پائپ لائن میں ہیں، سی پیک میں12لاکھ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے نے سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں جس کے مطابق گزشتہ5سال میں سی پیک کے11منصوبے مکمل کئے گئے جبکہ مزید11منصوبوں کی تکمیل کا کام جاری ہے۔

    سی پیک منصوبوں کی کل سرمایہ کاری18.9ارب ڈالر ہے، چینی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے20مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں، جس میں توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر پورٹ اور صنعتی تعاون شامل ہے، سی پیک سے پاکستانی عوام کو75ہزار نوکریوں کے مواقع ملے۔

    سی پیک2015سے2030تک7لاکھ نوکریاں پیدا کرےگا، پاکستانی منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک میں12لاکھ نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔

    ترجمان چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سی پیک کے منصوبے شارٹ ٹرم، مڈم ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے ہیں، شارٹ ٹرم2020، مڈم ٹرم 2025 تک مکمل ہوں گے، سی پیک کے تحت لانگ ٹرم منصوبے 2030تک مکمل ہوں گے، اب تک7توانائی منصوبے مکمل کئے، جن سے6900 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں: سی پیک ، پاکستان نے صرف چھ ارب ڈالر کا قرض اور سود واپس کرنا ہے، چینی حکام

    چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں صرف دو فیصد شرح سود پر5.87ارب ڈالرز کا قرض دیا گیا، گوادر فری زون کی تکمیل کاکام 2030 تک مکمل ہوگا، اس کے علاوہ چینی کمپنی گوادرپورٹ پر25کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔