Tag: chinese FM

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی، سیکیورٹی تعاون اور افغان امن سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔

    ایک ہفتے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی یہ دوسری ملاقات ہے، اس دوران سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستانی سفیر معین الحق بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، عالمی وبا، افغان امن اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کا عزم کیا اور ون چائنہ پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

    انہوں نے علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سی پیک کے اعلیٰ معیار اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے متعلق اجلاس کی میزبانی پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

    چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

    بشکک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں کہا چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ، علاقائی امن و استحکام اور قومی سلامتی کے معاملات پر چین کا کر دار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب مسٹر وانگ ژی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمارا عزیز ترین دوست اور انتہائی مضبوط شراکت دار ہے ، پاک چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہمیں قومی سلامتی کے معاملات درپیش ہوں یا علاقائی امن و استحکام کی بات ہو چین کا کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے ۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر اور چائینہ کے سترھویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا اس فورم کی کامیابی عالمی برادری کا چین کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس  میں شرکت کے لئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچے تھے ۔

    مزید پڑھیں : خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے: وزیر خارجہ

    بشکک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا۔ 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کروں گا، اس کے علاوہ 3 اہم دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے، چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے باالخصوص ملنا چاہوں گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ چاہوں گا کہ مستقل 5 ارکان سے مشاورت کروں، واپسی پر خصوصی اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ جائزے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کو واضح نقطہ نظر دے سکیں گے۔

  • پاکستان میں سفارتکاروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے: وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب کو یقین دہانی

    پاکستان میں سفارتکاروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے: وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب کو یقین دہانی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب سے گفتگو میں یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں تعینات سفارتکاروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ مذموم واقعے کی مکمل تحقیقات کروائیں گے اور گھناؤنے کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی کو ٹیلی فون کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کو قونصلیٹ پر دہشت گردی کے واقعے سے متعلق سے آگاہ کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بروقت کارروائی کر کے حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا، بزدلانہ کارروائیاں پاک چین دوستی پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔ پاکستان میں تعینات سفارتکاروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، پاک چین دوستی اور اقتصادی راہداری کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ایسی کوششوں کو مل کر کچل دیں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ ریاست مخالف عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

    انہوں نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کروائی کہ مذموم واقعے کی مکمل تحقیقات کروائیں گے، گھناؤنے کرداروں کو بے نقاب کریں گے۔

    چینی وزیر خارجہ نے فورسز کی بروقت کارروائی پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے واقعے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    خیال رہے کہ آج صبح پیش آنے والی بزدلانہ کارروائی میں 4 دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

    بعد ازاں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔

  • چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی شاہ محمود قریشی  سے ون آن ون ملاقات

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات

    اسلام آباد : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے عزم کا اظہار کیا جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کےدورے پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ون آن ون ملاقات کے بعد فریقین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا ، پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور چینی وفد کی قیادت وانگ ژی کررہے ہیں، مذاکرات میں سی پیک، معاشی تعاون ، ثقافتی، تعلیمی تبادلوں، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچپسی کے امورپربات چیت کی گئی۔

    فریقین نے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کو دہرایا جبکہ چین نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے حمایت جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک پاکستان کی سماجی اورمعاشی ترقی کے لیے اہم ہے، سی پیک موجودہ حکومت کے لیے اولین ترجیح ہے۔

    ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    گذشتہ روز چینی وزیرخارجہ وانگ ژی 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں اسلام آباد ایئر پورٹ پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    چینی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔

    خیال رہے نئی حکومت کےقیام کےبعد چینی حکام کی جانب سےاعلیٰ سطح کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

    یاد رہے رواں ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کی تھی۔

    امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رشتوں کو مزید استحکام دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

  • امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات

    بیجنگ: متنازع سمندری حدود پرچین اور ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔امریکی وزیر خارجہ نےمتنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین اور حریف ممالک میں کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا۔

     جس کے جواب میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نان شا جزائر اورمشرقی سمندرحدود چین کا حصہ ہیں،چین باہمی اتفاق رائے اور مزاکرات کے زریعے تنازعے کو حل کرنے پر زور دیتا ہے۔

    متنازعہ جزائر اور سمندری حدود پر چین ،فلپائن،ویتنام،جاپان اور ملائشیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔