Tag: chinese foreign ministry

  • کرونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، چین

    کرونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کوٹڈی دل پر قابو پانے کی اشیا فراہم کی ہیں ، کرونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے  کے لئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ کرونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، چین نے پاکستان کوٹڈی دل پرقابوپانے کی اشیا فراہم کی ہیں، جس میں کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس،جراثیم کش اسپرے،دیگرچیزیں شامل ہیں۔

    گزشتہ روز ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے چین سے بڑی تعداد میں امداد پاکستان پہنچی تھی، امداد میں 50ٹن ادویات اور 15اسپرے مشینیں شامل تھیں جبکہ چین سے کرونا کے ٹیسٹ کی 12ہزار خصوصی کٹس بھی آئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : چین نے وعدہ پورا کردیا، بڑی امداد پاکستان پہنچ گئی

    حالیہ دنوں پاکستان میں ٹڈی دل کے مسئلے پر چینی وفد نے دورہ کیا تھا، اس موقع پر چین نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ چینی سفیر نے پاکستان میں ٹڈی دل تلف کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا پہلے مرحلے میں 300ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔

  • پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں: چینی وزرات خارجہ

    پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں: چینی وزرات خارجہ

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں، مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، مذاکرات سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کریں، مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے۔

    ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت متنازعہ معاملات پر بات کریں گے، مذاکرات سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    چینی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ مذاکرات سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاک بھارت مذاکرات خطے اور عالمی برادری کے مفاد میں ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران ان کی چینی صدر شی جن پنگ ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان مستحکم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    چینی صدر نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغان مسئلے کے پر امن حل پر اتفاق کیا۔

  • پاکستان بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں ،چینی وزارت خارجہ

    پاکستان بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں ،چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امیدہے پاکستان اور بھارت تحمل کامظاہرہ کریں گے اور دونوں ممالک اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں ۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر اپنے بیان میں کہا پاکستان بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح تعلقات نبھائیں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کا تسلسل جاری رہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور مذاکرات کے لئے سازگار اقدامات کریں گے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے کام کریں گے۔

    یاد رہے 26 فروری کو بھارتی دراندازی پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں گے اور ایسے اقدامات کریں گے، جس سے خطے میں استحکام آئے اور باہمی تعلقات بہتر ہو۔

    مزید پڑھیں : توقع ہے پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

    اس قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے بریفنگ میں کہا تھا کہ چین کا علاقائی امن و سلامتی اور پاک بھارت مستحکم تعلقات پر بہت انحصار ہے، امید ہے دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے جلد از جلد اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں، دونوں ممالک کے درمیان قیام امن خطے کے استحکام کیلیے بہت ضروری ہے۔

    واضح رہے پاکستان نےبھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان امن خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے: چین

    پاکستان اور بھارت کے درمیان امن خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے: چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کا علاقائی امن و سلامتی اور پاک بھارت مستحکم تعلقات پر بہت انحصار ہے، امید ہے دونوں ممالک تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔

    یہ بات ترجمان چینی وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے منگل کو بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہی،  ترجمان چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے، دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے جلد از جلد اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قیام امن خطے کے استحکام کیلیے بہت ضروری ہے، چین پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پر خوش ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو پلواماحملے کی تحقیقات کی پیش کش

    پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق چینی وزارت خارجہ کا مؤقف ہے کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر پہلےہی فریم ورک طے پاچکا ہے، سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں علم بردارکی حیثیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین سی پیک پر تیسرے فریق کو شامل کرنے کیلئے ہرقسم کے مشاورتی عمل کیلئے تیار ہے۔

  • سی پیک منصوبہ : بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

    سی پیک منصوبہ : بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا، چینی وزارت خارجہ کی وضاحت

    اسلام آباد : چینی وزارت خارجہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ سی پیک کی جلد تکمیل پر پاکستان اور چین کا اتفاق ہے، بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔

    یہ بات جینی حکام نے اپنے تازہ بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کا عزم رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ پاکستان کا مقصد کئی عشروں پر محیط پاک چین دوستی کی تجدید تھا۔

    یاد رہے کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِثانی پر غور کر رہی ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق داؤد کے مطابق سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمے داری بخوبی نہیں نبھائی۔

    دوسری جانب اپنے ردعمل میں عبدالرزاق داؤد کا رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے متعلق حالیہ انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے ہیں،  پاکستان اور چین کی دوستی ناقابل تسخیر ہے، دونوں ممالک میں راہداری منصوبے کے مستقبل سے متعلق مکمل یکسوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: سی پیک سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: مشیرتجارت

    علاوہ ازیں پلاننگ کمیشن حکام نے سی پیک پر برطانوی اخبار کو دیئے گئے عبدالرزاق داؤد کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک معاہدوں پر ازسر ِنو بات کی جائے گی، کمیشن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سی پیک پر عملدرآمد گزشتہ چودہ ماہ سے سست روی کا شکار ہے ۔

  • چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی

    چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی

    بیجنگ: چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور اندازسے لڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد چین پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا، ترجمان چینی دفترخارجہ نے میڈیا بریفنگ میں امریکی صدر ٹرمپ کے جانب سے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے پاک امریکا کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔

    چینی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی،سفارتی تعلقات ہیں، توقع ہے امریکی پالیسیاں خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیں گی۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چینی وزارتِ خارجہ

    افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، چینی وزارتِ خارجہ

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مختلف دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی حمایت جاری رکھے گا، امید ہے تمام فریقین افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں امن کے لئے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، چین کے نمائندوں نے گزشتہ دنوں پاکستان مِیں افغانستان اور طالبان کے درمیان مزاکرات میں شرکت کی تھی۔