Tag: chinese-investors

  • صدر مملکت  کی چینی سرمایہ کاروں  کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    صدر مملکت کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکسٹائل فیکٹری کادورہ کرکے 150ملین ڈالر سے شروع ٹیکسٹائل فیکٹری کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سےملک صنعتی انقلاب کی طرف جا رہا ہے ، پاکستان کوسرمایہ کاری کی مزیدضرورت ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا۔

    کورونا کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کوبڑی حدتک روکنےمیں کامیاب رہا اور ویکسین بنانےوالےممالک میں شامل ہوگیاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی طورپر کسی بھی ملک کوتنہا نہیں کیاجاسکتا، دنیاکوپاکستان کی ضرورت ہے ، چینی سرمایہ کاروں کودعوت دیتے یہاں سرمایہ کاری کریں۔

    صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں اسپیشل اکنامک زون قائم کیےجائیں گے، آنےوالےدن پاکستان کےلیےاچھے ہوں گے، دنیا ابھرتے ہوئے نئے پاکستان کونہیں روک سکتی۔

  • ‘چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہاں’

    ‘چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنے کے خواہاں’

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار اپنی صنعتیں چین سے پاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں خصوصی اقتصادی زون کی ترقی سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزرا اور سینئرحکام نے شرکت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی اقتصادی زونزکی ترقی سےمنسلک ہے اور پاکستان کامستقبل بڑےپیمانےپرصنعت کاری میں مضمرہے، صنعت کاری سےنہ صرف روزگار کے مواقع پید ہوں گے بلکہ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل ،بہترانفرااسٹرکچراورسستی لیبرکےباعث چینی سرمایہ کاروں کوپنجاب پسندہے، چینی سرمایہ کاراپنی صنعتیں چین سےپاکستان منتقل کرنےکےخواہاں ہیں، ہمیں چینی سرمایہ کاروں کوصنعتیں منتقل کرنےمیں فوری سہولتیں دینی چاہییں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اقتصادی زونزکی ترقی کےلیےریگولیٹری قوانین میں سہولت دینی چاہیے۔

  • چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں گہری دلچسپی

    چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں گہری دلچسپی

    اسلام آباد : چینی حکومت کے ساتھ ساتھ چینی نجی کمپنیاں بھی پاکستان کی اہم انڈسٹریز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے سروے کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری پر ستاون ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس کے علاوہ چین کا کاروباری طبقہ بھی پاکستان میں سرمایہ کرنا چاہتا ہے۔

    چین کے تاجروں اور صنعت کاروں نے بھی پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری شروع کردی ہے، چینی سرمایہ کار سیمنٹ، فولاد، توانائی، ٹیکسٹائل اور ریئل اسٹیٹ جیسے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، یہ شعبے پاکستانی معیشت کااہم ترین حصہ ہیں۔


    مزید پڑھیں : چین کی بڑی کمپنی علی بابا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار


    چینی سر مایہ کاروں کی جانب سےپاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص اور کے الیکٹرک کی خریداری اس کی مثال ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کا باؤ اسٹیل گروپ، پاکستان اسٹیل ملز کو 30 سال کے لیے لیز پر لینے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم باؤ اسٹیل نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ چینی کنسورشیئم کمپنی نے حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ کیا جبکہ شنگھائی الیکٹرک پاور نے پاکستان کی بڑی توانائی تقسیم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا انتظام سنبھالا ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی اس دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمپنیاں بیجنگ کے ‘ایک خطے، ایک سڑک’ پروجیکٹ کو استعمال کر رہی ہیں، یہ ایک گلوبل پروجیکٹ ہے اور پاکستان اس کا اہم حصہ ہے۔