Tag: Chinese Media

  • پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا: بلاول بھٹو

    پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا، بھارتی حکومت اور مسلح افواج کو اسطرح جواب دیا گیا کہ ہم نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یواین چارٹر کے تحت پاکستان کو جارحانہ اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے، بھارت ہمیشہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اسطرح کی کارروائی کرتا ہے، بھارت دہشتگرد حملوں کو وجہ بنا کر سیکیورٹی معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اور بھارت توجہ ہٹانے کیلئے اپنے ملک کے مسلمانوں  یا پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے تربیتی کیمپوں اور دہشتگردوں کے بارے میں جھوٹ بولا ہے، بھارت پہلگام واقعہ پر اب تک کسی دہشتگرد کا نام سامنے نہیں لاسکا ہے جبکہ سچ یہ ہےکہ بھارت نے پاکستان میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے نے کسی طرح کے بھی ڈائیلاگ کا ہونا بہت مشکل بنا دیا، بھارت نے پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بین الاقوامی اداروں اور قوانین کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرے، پاک بھارت کشیدگی اب عالمی مسئلہ ہے، جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک میں جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے جس کا اثر پورے خطے پر پڑےگا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں مداخلت کرے، بھارت کو کارروائیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، دہشت گردی کے واقعے کی بین الاقوامی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور بین الاقوامی برادری کو خطے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

    آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ

  • مارکیٹ میں ایک اور "روبوٹ نیوز اینکر” نے انٹری دے دی

    مارکیٹ میں ایک اور "روبوٹ نیوز اینکر” نے انٹری دے دی

    بیجنگ : چینی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کی حامل ایک اور نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا ہے، جس نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں مصنوعی ذہانت اور اینی میشن سے تیار کردہ نیوز اینکر نے خبریں سنانی شروع کردی ہیں جو صرف کمپیوٹر میں ہی پائی جاتی ہے تاہم اس کا لب و لہجہ اور خبریں پڑھنے کا انداز ایک حقیقی نیوز کاسٹر سے نقل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے چین کے سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی نے بتایا ہے کہ اس نے اپنی نیوز اینکرز کی ٹیم میں ایک اور رکن کا اضافہ کردیا ہے جس کا نام رین شیارونگ ہے، لیکن یہ انسان حقیقت میں موجود ہی نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ مصنوعات ذہانت کی مدد سے کام کرنے والی نیوز اینکر ہے جو 24 گھنٹے نیوز کوریج فراہم کرسکتی ہے۔ ریان شیارونگ ویب سائٹ اور ٹیلی ویژن پر بھی نظر آسکتی ہے، یہ اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہی سوال پوچھے جانے پر معلومات فراہم کرسکتی ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ ایک ایپ کی مدد سے کوئی بھی شخص اس نیوز اینکر سے سوال پوچھ سکتا ہے جبکہ وہ مختلف موضوعات پر جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے جن میں تعلیم، وبا کی حفاظتی تدابیر، ہاؤسنگ، ایمپلائمنٹ، ماحولیاتی حفاظت سمیت کئی موضوعات شامل ہیں، تاہم وہ پوچھے گئے سوالات کا محدود الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ہی جواب دے سکتی ہے۔

    جب مصنوعی ذہانت کی حامل اس اینکر نے اپنے آپ کو متعارف کروایا تو بتایا کہ ’میرا نام رین شیارونگ ہے، میں ایک اے آئی ڈیجیٹل اینکر ہوں اور پیپلز ڈیلی چائنا سے منسلک ہوگئی ہوں۔‘

    یہ مزید کہتی ہے کہ ہزاروں نیوز اینکرز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت مجھے فراہم کی ہے جس کی مدد سے میں پورے سال 24 گھنٹے بغیر کسی آرام کے خبریں فراہم کرسکتی ہوں۔

    واضح رہے کہ چین میں ہی اس سے قبل سال 2018 میں مصنوعی ذہانت اور اینی میشن سے تیار کردہ دنیا کا پہلا نیوز اینکر متعارف کرایا تھا، اس نیوز اینکر کی تیاری میں چین کے مشہور سرچ انجن سوگو اور ژن ہوا ایجنسی نے مل کر کام کیا تھا۔

  • چین میں سرمائی اولمپکس دیکھنا باعث مسرت ہے: وزیر اعظم

    چین میں سرمائی اولمپکس دیکھنا باعث مسرت ہے: وزیر اعظم

    بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین میں سرمائی اولمپکس دیکھنا باعث مسرت ہے، امید ہے نیا سال چین اور دنیا بھر کے لیے امن اور خوشحالی لائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال عالمی سطح پر اسپورٹس میں حصہ لیا، جب سے وزیر اعظم بنا ہوں اسپورٹس دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین میں سرمائی اولمپکس دیکھنا باعث مسرت ہے۔

    انہوں نے نئے قمری سال کے آغاز پر چینی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کو ٹائیگر سے منسوب کیا گیا ہے جو میرا پسندیدہ جانور ہے، امید ہے نیا سال چین اور دنیا بھر کے لیے امن اور خوشحالی لائے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے بیجنگ میں 24 ویں ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔