Tag: Chinese military

  • امریکا عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ترجمان چینی فوج

    امریکا عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ترجمان چینی فوج

    بیجنگ : چینی وزارت دفاع نے اپنی فوج سے متعلق ایک متنازعہ امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کو دراصل سب سے بڑا خطرہ امریکا سے ہی ہے۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووشین نے امریکی وزارت دفاع کی اس رپورٹ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی سالانہ کانگریشنل رپورٹ میں چینی فوجی پالیسیوں کو مسخ کر کے پیش کیا ہے۔

    جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی خبر کے مطابق ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے فوجوں کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یکم ستمبر کو جاری کردہ ایک امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ چینی فوج کی ماڈرنائزیشن کو نظر انداز کیا گیا تو امریکی قومی مفادات کو شدید نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہو گا۔ اس رپورٹ میں بالخصوص چینی فوج میں ترقی اور اس کے عزائم پر بات کی گئی تھی۔

    اس رپورٹ کے جواب میں کرنل شین نے کہا کہ ” کئی برسوں کے شواہد بتاتے ہیں کہ یہ امریکا ہی ہے، جس نے علاقائی بدامنی پھیلائی، بین الاقوامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اور عالمی امن کو تباہ کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکی اعمال ہی کی وجہ سے عراق، شام، لیبیا اور دیگر ممالک میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک یا بے گھر ہوئے۔

    کرنل شین کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود احتسابی کے بجائے امریکا نے چینی فوج کے بارے میں غلط بیانات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ چینی قومی دفاع اور فوجی عزائم پر حقیقی بنیادوں پر غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی فوجی صلاحتیں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں۔

  • بھارت چینی فوج سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے،چین

    بھارت چینی فوج سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے،چین

    بیجنگ : چین نے بھارت کوخبردارکیا ہے کہ ملک کی سلامتی اورسرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں بھارت چینی فوج کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چینی فوج اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، پہاڑاپنی جگہ سے ہل سکتے ہیں لیکن چینی عوام کے عزم کوہلانا ناممکن ہے، چین کی خودمختاری اورسرحدوں کی حفاظت کو مستقل مضبوط کیا جارہا ہے۔

    ووکیان کا کہنا تھا کہ چینی فوج نے سکم بارڈر پر ہنگامی اقدامات مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد محاصرے اور مشقوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

    اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ جون میں سکم پر بھارتی فوج چینی سرحد کی حدود میں داخل ہوگئی تھی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہیں موجود ہے۔

    گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی گرم تھیں کہ سکم پر چینی فوج کے ہاتھوں 158 فوجی مارے گئے، تاہم چین نے اس کی بھی تردید کی تھی۔

    چین نے بھارت سے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر ۔واپس بلالے۔

    خیال رہے کہ سکم کے قریب علاقے ڈوکلا م کے علاقے میں بھارت اورچین کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے کشیدگی ہے اور دونوں ممالک نے ہزاروں فوجی سرحد پر تعینات ہیں۔

    چین کا الزام ہے کہ بھارتی فوج حال ہی میں اس کے ریاستی علاقے میں داخل ہو گئی تھی اور بھارت کے شمال مشرقی علاقے سکم کے حوالے سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین جو مفاہمت ہوئی تھی، بھارت اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔