Tag: chinese president visit pakistan

  • اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے نعرے،  بھارت پاگل ہوگیا

    اسلام آباد میں پاک چین دوستی کے نعرے، بھارت پاگل ہوگیا

    اسلام آباد: پاک چین دوستی کے نعرے اسلام آباد میں گونجے تو پڑوسی ملک میں شور مچ گیا، چینی صدر نے پاکستان کو بھائی کہا اوراقتصادی معاہدے کئے جسے انڈین میڈیا نے ڈریگن کی چال قرار دیا۔

    چینی صدر گزشتہ دورہ پاکستان کی حسین یادیں لئے روانہ ہوگئے، پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے اسلام آباد میں گونجے تو پڑوس تک اس کی آواز گئی، بھارتی میڈیا نے اس دورے کو دوسرا رنگ دیتے ہوئے ڈریگن کی چال قراردیا۔

    چینی صدر کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا، پاکستان کی جانب سے اس شاندار میزبانی کو دیکھ کر بھارتی میڈیا کے تو گویا اوسان ہی خطا ہوگئے۔

    چینی صدر کا شاندار استقبال بھارتی میڈیا بریکنگ کے طور پر چلاتا رہا، پاک چین اقتصادی معاہدے انڈین میڈیا کو ہضم نہیں ہوئے، انڈیا میڈیا نے واویلا مچاتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو پاکستان میں زمین چاہیے اور پاکستان کو چین سے پیسے چاہئیں۔

  • چینی صدر کا دورۂ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    چینی صدر کا دورۂ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    اسلام آباد: چینی صدرشی چن پنگ کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    چینی صدر کا دورہ پاکستان دنیا بھر کے میڈیا کے لیے اہم اور بڑی خبر بن کر سامنے آیا، امریکا ، برطانیہ ، بھارت ، چین اور دیگر ممالک کے بڑے ٹی وی چینلز اور نیوز ویب سائیٹس پر چینی صدر کے دورہ پاکستان، پرتپاک استقبال، جے ایف طیاروں سے استقبال اور اکنامک کوریڈور اور اربوں ڈالر کے منصوبے کی شہ سرخیاں چلائی گئیں۔

    چین میں ٹی وی چینلوں پر دن بھر چینی صدر کے دورہ کے حوالے سے خصوصی نشریات جاری رہیں ۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتہائی تفصیلی خبریں اور تجزیے جاری کیے، بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات اور ویب سائیٹس پر بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کو غیر معمولی اہمیت دی گئی۔

    ٹائمز آف انڈیا نے اہم ترین خبروں میں چینی صدر کے دورہ پاکستان اور اربوں ڈالر کے منصوبوں کو اہمیت اور وسیع کوریج دی، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ، امریکی نشریاتی ادارے سی این این ، برطانوی اخبار گارجین، برطانوی اخبار ٹیلی گراف سمیت سوشل میڈیا پر بھی چینی صدر کا پاکستان دورے کی خبریں گرم رہیں۔

  • چینی صدر کے دورہ پاکستان سے بھارتی وزیرِاعظم بوکھلاہٹ کا شکار

    چینی صدر کے دورہ پاکستان سے بھارتی وزیرِاعظم بوکھلاہٹ کا شکار

    اسلام آباد: چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان سے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے جبکہ بھارتی میڈیا بھی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔

    چینی صد شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے وہیں بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، بھارتی وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

    بھارتی وزیراعظم کی جانب سے چینی صدر کے دورہ پاکستان پر چینی عوام کا دل جیتنے کیلئے ایک بار پھر ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی سخت مخالفت کے باوجود وزیرِاعظم نریندر مودی چینی شہریوں کیلئے بھارت آنے کا طریقہ کار آسان بنا رہے ہیں۔

    نریندر مودی آئندہ ماہ چینی شہریوں کیلئے ویزہ آن آرائیول کی سہولت کا اعلان کرنے والے ہیں۔

    بھارتی وزارتِ داخلہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے وزیرِاعظم کے اس فیصلے پر سرخ جھنڈا لگا دیا ہے جبکہ  سیکریٹری داخلہ ایل سی گوٹیل نے بھی نریندر مودی کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • چین کی پاکستان میں46ارب ڈالرکی سرمایا کاری کا منصوبہ

    چین کی پاکستان میں46ارب ڈالرکی سرمایا کاری کا منصوبہ

    اسلام آباد: چینی صدر ژی جن پنگ دورۂ پاکستان کے دوران چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایا کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کریں گے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صرف توانائی کے منصوبوں پر تینتیس ارب ڈالر کی سرمایا کاری کی جائے گی۔

    چین کے صدر شی جن پنگ دوروزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچ گئے، گزشتہ نو برس میں کسی بھی چینی صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اقتصادی اعتبارسے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے میں پاک چین اقتصادی راہداری کا افتتاح کیا جائے گا۔

    راہداری کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں تینیس ارب اناسی کروڑ ڈالر توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔

    پاکستان اور چین کی سرحد سے لے کر بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں اور ریل کے رابطوں کی تعمیر کیلئے نو ارب انسٹھ کروڑ ڈالرکی سرمایا کاری کی جائے گی۔

    لاہور میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس پر ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی جائے گی۔

    گوادرر پورٹ میں چین چھیاسٹھ ارب روپے کی سرمایا کاری کرے گا، پاک چین فائبر آپٹک منصوبے کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک فائبرآپٹک کا جال بھی بچھایا جائے گا، جس پر چار کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔

    اس کےعلاوہ چینی بینک پاکستان کوآسان شرائط پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے بھی دینگے اور یہ رقم انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔