Tag: Chinese president

  • وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر سے اہم ملاقات کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر سے اہم ملاقات کریں گے

    بیجنگ : وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر شی جین پنگ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک چین تعلقات،علاقائی امن و استحکام،معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی دورہ چین میں اہم ترین ملاقاتیں آج ہوگی، وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر شی جین پنگ سے ملاقات کریں گے، ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگی، جس میں پاک چین تعلقات،علاقائی امن و استحکام اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

    دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس میں اسٹریٹیجک تعلقات کی بہتری کیلئے باہمی شراکت داری کے فروغ کے آمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور معاشی ترقی پر بات چیت ہو گی جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل وزیر سے بھی آج ہی ملاقات ہوگی۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے بیجنگ پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، پاکستان میں چینی سفیراورچینی وزیرٹرانسپورٹ نے ان کا استقبال کیا۔

    وفاقی وزرا شاہ محمود، اسد عمر، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم عمران خان 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    دورہ چین میں وزیراعظم 3 نومبرکو بیجنگ میں پیپلزہیرومونومنٹ کا دورہ کریں گے اور چیئرمین این پی سے ملاقات کریں گے جبکہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم کے اعزاز میں گریٹ ہال میں خیرمقدمی تقریب ہوگی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    اسی روز مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ چین کے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی ضیافت میں جائیں گے۔

    دورے کے دوران 4 نومبرکوعمران خان چین میں اسکول کی تقریب میں شرکت کریں گے اور بیجنگ میں مختلف تقاریب سےخطاب کرنے کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے۔

    وزیراعظم 5نومبرکو پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے اور میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

    چین کے دورے میں وزیراعظم عمران خان چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورے کے دوران ملاقاتوں میں سی پیک سمیت چینی قیادت سے دوطرفہ امورپر مذاکرات ہوں گے اور مذاکرات میں علاقائی امن اورترقی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔+

    خیال رہے وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا پہلا دورہ چین ہے۔

  • پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

    پاکستان آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں‌ کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے: چینی صدر

    راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی صدر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں‌ علاقائی سیکیورٹی اور درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات  خصوصی دعوت پر ہوئی، اس اہم ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور  آئندہ کے لائحہ عمل پرگفتگو ہوئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا آہنی بھائی ہے، دونوں ملکوں کے مثالی تعلقات میں پاک فوج کا اہم کردارہے.

    چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک شعبوں میں بھرپورحمایت جاری رکھیں گے.

    چینی صدرنے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرآزمائش پرپورا اترنے والا دوست ملک ہے.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک پارٹنرکےطورپرحمایت جاری رکھیں گے، سی پیک منصوبے چین، خطے اور دنیا کے امن وسلامتی کے لئے اہم ہیں.

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کی اہمیت سمجھتا ہے، سی پیک کی کامیابی کے لئے تمام وسائل استعمال کریں گے.

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی سیکیورٹی ہرقیمت پر یقینی بنائے گی. مشکلات کے باوجود سی پیک ،بی آرآئی کوکامیاب بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نےامن کیے لئےبہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہمیں امن مخالف قوتوں کیخلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا، امن کےحصول کے لئےدشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنادیں گے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ چین کی حمایت کوخصوصی اہمیت دیتےہیں،  آرمی چیف نےخصوصی دعوت پرچینی صدرکاشکریہ اداکیا۔

  • وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات، تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کے عزم کا اعادہ

    وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات، تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کے عزم کا اعادہ

    سان یا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم شاہدخاقان اورچینی صدرشی چن پنگ کی ملاقات ہوئی، جس میں‌ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیے لئے تمام امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

    [bs-quote quote=”پاکستان خطے میں امن واستحکام کی علامت ہے، چین پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چینی صدر”][/bs-quote]

    اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے، ایشیا کی ترقی و استحکام کے لئے چینی صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔ عالمی امن و سلامتی میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی امور میں چین کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کے متعرف ہیں، پاکستان میں سی پیک منصوبوں پرکامیابی سے عمل درآمد ہورہا ہے.

    اس موقع پر چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کی علامت ہے، چین پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا.صدرشی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے.

    ملاقات میں‌ وزیراعظم شاہد خاقان نے چینی صدرکو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.

    وزیراعظم کی شی چن پنگ کوچین کا دوبارہ صدرمنتخب ہونے پرمبارک باد دی، ملاقات میں وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرداخلہ احسن اقبال موجود تھے.

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کا گہرا دوست ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔


    جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے میں کردار ادا کریں: وزیر اعظم


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین: کانگریس نے شی جن پنگ کو ملک کا تاحیات صدر منتخب کرلیا

    چین: کانگریس نے شی جن پنگ کو ملک کا تاحیات صدر منتخب کرلیا

    بیجنگ: چین کی کانگریس نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے شی جن پنگ کو ملک کا تاحیات صدر منتخب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی کانگریس نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے شی جن پنگ کو ملک کا تاحیات صدر منتخب کرلیا، آئینی ترمیم میں تبدیلی کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس نے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کی۔

    ترمیم ایوان میں پیش کی گئی تو 2964 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور مخالفت میں صرف تین ووٹ آئے جبکہ تین نے اس معاملے پر کوئی رائے دینے سے اجتناب برتا، تاہم موجودہ صدر شی جن پنگ نے روایت کے برخلاف کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے جانشین کا اعلان نہیں کیا تھا۔

    چینی صدر نے اپنی سیاسی قوت کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز رکھی،  پارٹی نے ان کے نام اور سیاسی نظریہ کو آئین کا حصہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد شی جنگ پنگ کا مرتبہ پارٹی کے بانی ماؤزے تنگ کے برابر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری کے آخر میں کانگریس کی جانب سے صدر کے عہدے سے متعلق مقررہ حد ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی جس کی بنیاد پر یہ بل ایوان میں پیش کیا گیا ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی صدر کی نواسی نے  چینی صدر کا دل جیت لیا

    امریکی صدر کی نواسی نے چینی صدر کا دل جیت لیا

    بیجنگ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی نے چینی نظم پڑھ کر چینی صدر کا دل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں ، چین کے صدر ژی جن پنگ اور ان کی اہلیہ سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو نواسی ارابیلا کشنر کی چینی زبان میں گائی ہوئی نظم کی ویڈیو دکھائی۔

    جسے دیکھ کر چینی صدر بے حد متاثر ہوئے اور ٹرمپ کی نواسی کی اس کوشش کو خوب سراہا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ تین روزہ دورے پر چین پہنچے، مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی، جس میں ان کی بیٹی سرخ ڈریگن کے ساتھ چینی گانا گا کر چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد دے رہی تھی۔

    ایوانکا نے اپنی ٹویٹ کے آخر پر چار چینی خصوصیات بھی شامل کیں جن کا مطلب ہے ’’ہیبی نیو ایئر ‘‘ ۔

    خیال رہے کہ ایوانکا کی پانچ سالہ بیٹی آربیلا چینی زبان سیکھ رہی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چینی صدر شی جن پنگ کا برطانیہ پہنچنے پر شاندار استقبال

    چینی صدر شی جن پنگ کا برطانیہ پہنچنے پر شاندار استقبال

    لندن : چین کے صدر شی جن پنگ کا برطانیہ پہچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چینی صدر نے اپنے دورے کے پہلے روز ہی برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کیا.


    چین کے صدر شی جن پنگ جو دنیا بھر کے ساتھ چین کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مصروف ہیں، ایک اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں، چینی صدرنے اپنے دورے کے پہلے روز ہی برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔


    چینی صدر کی یہ تقریر پانچ سو سے زائد لوگوں نے سنی، جن میں اسپیکر فرانس ڈی سوزا، اسپیکرجان برکوؤ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، لیبررہنما جیریمی کوربین شامل تھے۔

    چینی صدر نے کہا کہ چین اور برطانیہ اپنے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کیلئے چین اوربرطانیہ ایک کمیونٹی بن سکتےہیں۔

    ایک برطانوی رپورٹ کے مطابق،چین یورپی ملک میں غیرملکی طالب علموں کاسب سے بڑاذریعہ بن گیا ہے.

  • چینی صدر کواعلیٰ سول اعزاز "نشان پاکستان” سے نواز دیا گیا

    چینی صدر کواعلیٰ سول اعزاز "نشان پاکستان” سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد:  چینی صدرشی چن پنگ کواعلیٰ سول اعزاز نشان پاکستان سے نواز دیا گیا، صدر ممنون حسین نے چین کے صدر کو ”نشان پاکستان ” کا اعزاز دیا۔

    پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ایوان صدر میں چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں صدر ممنون حسین کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا ، جس میں چینی صدرشی چن پنگ کو اعلی سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

    چینی صدرشی چن پنگ روایتی شاہی بگھی میں ایوان صدر پہنچے، وزیرِاعظم بھی انکے ہمراہ تھے، صدرممنون نے ویلکم کہا اور بچوں نے گل دستے پیش کئے۔

    ایوان صدر میں چینی صدر کو نشان پاکستان دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے ترانے بجا کر کیا گیا۔

    چین کی خاتون اول بھی ایوان صدر میں شرکت کررہی ہے۔

       آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی ایوانِ صدر میں موجود تھے جبکہ وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی ظہرانے میں شریک تھے۔

  • چینی صدر کے دورے پر صرف شہباز شریف کیوں؟ الطاف حسین

    چینی صدر کے دورے پر صرف شہباز شریف کیوں؟ الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر چین کے صدر پاکستان کےدورے پر آئے تھے تو شہبازشریف کے سوا دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کدھر تھے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے یا صرف پنجاب کا؟

    انہوں نے سوال کیا کہ ان استقبال کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کس حیثیت سے موجود تھیں؟اس موقع پر دیگر تین صوبوں کے وزراء اعلیٰ کیوں موجود نہیں تھے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے کہ جس سے چھوٹے صبوں میں احساس محرومی پیدا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کا استقبال جس شاندار انداز میں کیا گیا وہ لائق تحسین ہے۔

  • چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ سے ملک کے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ، جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    ملک کی سیاسی قیادت نے چین کےصدرشی چن پنگ سے ملاقاتیں کیں،جن میں سابق صدر آصف زرداری ،عمران خان ، مولانا فضل الرحمان،چوہدری شجاعت ،پرویزالٰہی،فاروق ستار،شاہ محمودقریشی ، شیری رحمان ، رحمان ملک ،لیاقت بلوچ اور دیگر شامل ہیں ۔

     سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس سے قبل چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

  • چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    چینی صدر کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات

    اسلام آباد: چینی صدر نے پاکستان کی عسکری قیادت کو ہر قسم کے چیلنجز سے نبر دآزما ہونے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ اور ائر چیف مارشل سہیل امان نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں چینی صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ ہر گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہوسکے ۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب امن کے قیام کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔