Tag: Chinese ship

  • بھارت کی جانب سے چینی جہاز روکنے پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    بھارت کی جانب سے چینی جہاز روکنے پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جہاز میں دل کے علاج کیلئے ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے، تجارتی سامان فوجی استعمال کیلئے نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے چین سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے کی اطلاعات پر اس کا جائزہ لیا ہے۔

    سامان درآمد کرنے والے تاجر سے رابطے میں ہیں ہمارے علم میں آیا ہے کہ یہ چیز دل کے علاج کے لیے ایک ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے، فرنس شیل پاکستان میں کئی کمپنیاں استعمال کر رہی ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا کہ جہاز میں موجود تجارتی سامان فوجی استعمال کے لیے نہیں اور نہ ہی عالمی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ہے۔

    تجارتی جہاز اور اس کے مالکان نے پہلے ہی پوری سچائی سے بھارتی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا لہذا نہ کوئی غلط بیانی کی گئی نہ ہی کوئی بات چھپائی گئی۔

  • بیجنگ: دریائے ینگزی میں مسافربردار جہاز ڈوب گیا، 450سے زائد افراد لاپتہ

    بیجنگ: دریائے ینگزی میں مسافربردار جہاز ڈوب گیا، 450سے زائد افراد لاپتہ

    بیجنگ: چین کےصوبہ ہیوبی میں واقع دریائے یانگ ٹیز میں مسافر بردار بحری جہاز ڈوبنے سے چار سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت آٹھ افراد کو بچالیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔

    مسافر بردار بحری جہاز میں عملے کے سینتالیس ارکان سمیت چار سو اٹھاون افراد سوار تھے، بحری جہاز کی منزل مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نانجنگ سے جنوب مغرب میں واقع صوبہ ہیوبی میں واقع شہر چیانگنگ تھی کہ جہاز دریائے یانگزی میں طوفان کی زد میں آگیا۔

      شدید طوفانی بارش نے جہاز کو دریا بُرد کردیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت صرف آٹھ افراد کو ہی بچایا جاسکا، ریسکیوکا کام جاری ہے جبکہ چین کے وزیرِاعظم لی کی چیانگ نے جائےحادثہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹرن سٹار نامی چار منزلہ مسافر بردار تفریحی بحری جہاز میں 405 چینی شہری، ٹریول ایجنسی کے پانچ ملازمین اور عملے کے 47 ارکان سوار تھے۔

    واضح رہے  کہ رواں سال کے آغاز میں بھی چین میں کشتی کے ایک حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔