Tag: Chinese Vaccines

  • این سی او سی کی 12سال سے زائد کے بچوں کو سائنو ویک اور سائنو فارم لگانے کی منظوری

    این سی او سی کی 12سال سے زائد کے بچوں کو سائنو ویک اور سائنو فارم لگانے کی منظوری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کوسائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

    اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگادی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں گلگت بلتستان 68 فیصد طالب علموں کے ساتھ پہلے اور پنجاب 62 فیصد طالب علموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

  • پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان، برطانوی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کی بڑی مشکل آسان، برطانوی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے چینی کورونا ویکسیز سائنوفارم ،سائینویک ،کویکسین کو بھی منظورشدہ فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے برطانیہ نے سائنوفارم ،سائینویک ،کویکسین کوبھی منظورشدہ فہرست میں شامل کرلیا ، ،22 نومبر سے سائینویک ،سائنو فارم ،کوویکسین کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔

    خیال رہے اس سے قبل برطانیہ کی منظور شدہ ویکسینز میں برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین ایسٹرازینیکا، جونسنز اینڈ جونسنز، امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین موڈرنا اور فائزر شامل تھیں۔

    یاد رہے برطانیہ کی جانب سے چائنیز ویکسین سے انکار پر اسدعمر نے یورپ اور امریکا میں جعلی سرٹیفکیٹ کی خبریں شیئرکیں تھیں۔

    اسد عمر نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ کامانناہے گورا سرٹیفکیٹ ، ویکسین ٹھیک اور چائنیز ٹھیک نہیں، امریکا اور یورپ میں فیک سرٹیفکیٹ کی بھر مار کےباوجود فیصلہ سمجھ سے بالا ہے، چینی ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہیں۔

  • چینی ویکسینز ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف کتنی مؤثر؟

    چینی ویکسینز ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف کتنی مؤثر؟

    کرونا وائرس کی قسم ڈیلٹا اب تک کی خطرناک ترین قسم ثابت ہورہی ہے اور حال ہی میں چینی ویکسین کی افادیت کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹس کے مطابق چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ چین کی کمپنیوں کی تیار کردہ کووڈ ویکسینز کرونا کی قسم ڈیلٹا کی روک تھام میں کافی مؤثر ہوتی ہیں۔

    چین کے صوبے گوانگزو میں ڈیلٹا کی روک تھام کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز علامات والی بیماری سے بچاؤ کے لیے 59 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی ویکسین کی 2 خوراکوں سے بیماری کی معتدل علامات سے 70.2 فیصد تحفظ ملا جبکہ سنگین علامات کی روک تھام میں ان کی افادیت 100 فیصد رہی۔

    یہ کرونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف چینی کمپنیوں کی ویکسینز کی افادیت کا پہلا ڈیٹا قرار دیا جارہا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کمپنیوں کی ویکسینز ڈیلٹا قسم کی روک تھام کے لیے اب بھی مؤثر ہیں۔

    تحقیق میں جن کیسز کا ڈیٹا دیکھا گیا ان میں سے 105 میں علامات کی شدت معتدل تھی جبکہ 16 کو سنگین علامات کا سامنا ہوا۔ تاہم جن مریضوں کو سنگین علامات کا سامنا ہوا ان کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔

    تحقیق میں شامل افراد میں 61.3 فیصد نے سائنوویک ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کی تھیں جبکہ 27.5 فیصد نے سائنو فارم ویکسین استعمال کی تھی۔ 10.4 فیصد افراد نے دونوں کمپنیوں کی ویکسینز کے امتزاج کو استعمال کیا تھا۔

    تحقیق میں محدود نمونوں کی بنیاد پر یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سنگل شاٹ ویکسینز کی افادیت کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے محض 14 فیصد تھی۔ تحقیق کے مطابق 2 خوراکوں والی چینی ویکسینز مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بیماری کے خلاف زیادہ مؤثر ہیں۔