Tag: Chinese woman

  • ضدی خاتون کو جہاز سے زبردستی اتار دیا گیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

    ضدی خاتون کو جہاز سے زبردستی اتار دیا گیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

    بیجنگ : خواتین چاہے کسی بھی ملک کی ہوں اپنے سامان خصوصاً ہینڈ بیگ اور سینڈل وغیرہ کیلئے بہت حساس ہوتی ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں۔

    چین کے شہر چونگ چِنگ کے ہوائی اڈے پر 10 اگست کو پیش آنے والا دلچسپ واقعہ بھی اسی بات کا ثبوت ہے۔

    چینی خاتون کو ہوائی جہاز سے اس لیے باہر نکال دیا گیا جب انہوں نے اپنے 3ہزار ڈالر مالیت کے مہنگے ترین لوئس ویٹن بیگ کو سیٹ کے نیچے رکھنے سے انکار کر دیا جو کہ تقریباً ہر پرواز میں لازم ہوتا ہے۔

    جہاز کے عملے کی جانب سے بحث ومباحثے کے باجود خاتون کسی صورت نہ مانی جس کی وجہ سے پرواز میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور دیگر مسافروں نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جب اس خاتون کو ہوائی اڈے کے حکام نے جہاز سے باہر نکالا تو دیگر مسافروں نے تالیاں بجائیں۔

    بعد ازاں یہ عجیب و غریب واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک مسافر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر کی، جس کو چار ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جس نے ہوائی جہاز کی اکانومی کلاس میں سیٹ لی، جب فلائٹ کے عملے نے اسے کہا کہ وہ اپنا لوئس ویٹن بیگ اگلی سیٹ کے نیچے رکھے تو اس نے انکار کر دیا اور اپنے بیگ کو ساتھ ہی سیٹ پر رکھنے پر اصرار کیا۔

    خاتون کی اس ضد کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی اور دیگر مسافر اس وقت سکون میں آئے جب اسے زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا۔

  • چینی خاتون کا مسلسل 40 سال جاگنے کا دعویٰ، ڈاکٹرز بھی حیران

    چینی خاتون کا مسلسل 40 سال جاگنے کا دعویٰ، ڈاکٹرز بھی حیران

    سونا فطری عمل ہے، ہم میں سے اکثر لوگ مسلسل چوبی گھنٹے نہیں جاگ سکتے کیونکہ مسلسل جاگنے کے نیتجے میں نیند کے باعث آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں۔

    چین میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلسل چالیس سال سے جاگ رہی ہے جبکہ اس دوران وہ ذرا بھی نہیں سوئی، خاتون کا تعلق چین کے صوبے ہینان سے ہے، جین ہیہی کا کہنا ہے کہ وہ دس یا پندرہ دن نہیں بلکہ مسلسل چالیس سال سے جاگ رہی ہیں۔

    لی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ آخری بار چار یا پانچ سال کی عمر میں سوئی تھیں، لی جین ہیہی کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لی کے جاگنے سے متعلق باقاعدہ مشاہدہ بھی کیا ہے۔

    اس حیرت انگیز خاصیت سے متعلق ان کے شوہر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو نیند کی دوائیں بھی لاکر دیں لیکن وہ بھی ان پر اثر نہیں کرتیں، اپنی اس منفرد خاصیت سے تنگ لی متعدد ڈاکٹرز سے رائے بھی لے چکی ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز نے نیند کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہیں اڑتالیس گھنٹوں کے لیے مشاہدے میں رکھا، تو انہیں مانیٹرنگ سینسر پر چونکا دینے والی معلومات ملیں، ڈاکٹرز نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ لی جین سوتی ضرور ہیں لیکن وہ عام انسانوں کی طرح نہیں سوتیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون جب سوتی ہیں تو ان کی نہ صرف آنکھیں کھلی رہتی ہیں، بلکہ وہ اس دوران اپنے شوہر سے باتیں بھی کرتی رہتی ہیں، ڈاکٹرز نے ان کی اس خاصیت کو ’جاگتے ہوئے سونا‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح کہ لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں اور حتیٰ کہ چل پھر بھی لیتے ہیں۔