Tag: CHINESE

  • پختونخواہ میں چینی زبان سکھانے کے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ

    پختونخواہ میں چینی زبان سکھانے کے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے صوبے میں چینی زبان سکھانے کے ادارے قائم کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

    یہ ادارے پختونخواہ کے 4 ضلعوں پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں قائم کیے جائیں گے اور ان کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں یہاں آںے والے چینی شہریوں سے روابط قائم کرنا ہے۔

    فرنٹیئر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں اس نوعیت کے ادارے صوبے کے جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ صوبے کے نوجوان سی پیک سے فوائد حاصل کر سکیں اور اس کے تحت ہونے والی صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ان میں سے 3 پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں قائم کیے جانے والے ادارے 10 اگست تک فعال کردیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے مختلف تعلیمی فنڈز اور وظائف کے لیے 28.4 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔

    دوران اجلاس وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ مختلف چینی یونیورسٹیوں کی جانب سے پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت شنگ ڈونگ یونیورسٹی ایک سو طلبا کو تعلیمی وظائف دے رہی ہے جو ستمبر میں چین کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

    ان طلبا کو فیسوں اور رہائش کے اخراجات میں 50 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔

    اسی طرز پر ہربیئن انجینئرنگ یونیورسٹی اور شنگھائی یونیورسٹی بھی 100، 100 طلبا کو وظائف دے رہی ہیں۔

    دوسری جانب تیانجن ماڈرن ووکیشنل ٹیکنالوجی کالج میں 40 طلبا اپنی تربیت مکمل کر کے ڈپلومہ حاصل کرنے والے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین کا 5 سالہ ماہر ٹریکٹر ڈرائیور، ویڈیو دیکھیں

    چین کا 5 سالہ ماہر ٹریکٹر ڈرائیور، ویڈیو دیکھیں

    بیجنگ: چین کے والدین بچوں کو چھوٹی عمر سے ہنرمندی کی تعلیم دلوانے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج چینی انجینئرز دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

    چین کی بڑھتی ہوئی ترقی اور اس کی معیشت کے مستحکم ہونے کی ایک وجہ وہاں پر دی جانے والی ہنرمندی کی تعلیم ہے، حکومت کی جانب سے چین میں ہنر مندی کی تعلیم کے فروغ کے بعد والدین اس کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ چھوٹے بچوں کو  ٹیکنیکل فیلڈ سے بخوشی وابستہ کرتے ہیں۔

    چین کی جدید ٹیکنالوجی نے بلند معیار اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اس لیے آج وہاں بننے  والی ہر چیز مختصر وقت میں عوامی سطح پر مقبولیت حاصل کرلیتی ہیں، انٹرنیٹ پر دو سال قبل شیئر ہونے والی ویڈیو ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی کیونکہ اب اس ویڈیو میں نظر آنے والے  ننھے ڈرائیور کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

    ویڈیو میں دکھائے جانے والے بچے کا نام لان ژنگ ہے اور اب وہ باقاعدہ تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کررہا ہے، بچے کو مہارت کے ساتھ ٹریکٹر (کرین) کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھ کر ایک تعمیراتی کمپنی اُسے نوکری کی پیش کش کی جہاں اب وہ بجری اور دیگر سامان کو ایک جگہ سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا کام کررہا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    ننھا چینی اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے گاڑی کو کھڑے ہوکر چلانے پر مجبور ہے تاہم اس دوران کہیں محسوس ہوتا کہ اُسے کسی جگہ مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہو۔

  • لائیو نشریات کے دوران رپورٹر پر آسمانی بجلی گر پڑی

    لائیو نشریات کے دوران رپورٹر پر آسمانی بجلی گر پڑی

    بیجنگ : صحافیوں کا کام ہوتا ہے دنیا کے واقعات اور حالات کی تازہ ترین صورتحال سے عوام کو واقف کروانا لیکن بعض دفعہ یہ کام انجام دیتے ہوئے خبر دینے والا خود بھی خبر بن جاتا ہے، ایسا ہی واقعہ چین میں پیش آیا جب رپورٹر پر لائیو ٹی وی شو کے دوران آسمانی بجلی گر پڑی۔

    چینی ٹی وی چینل کا رپورٹرلیو زیاؤڈونگ براہ راست نشریات کے دوران طوفانی بارشوں اور موسم کی خراب صورتحال بتانے میں مصروف تھا اور علاقے میں شدید موسلا دھار بارش جاری تھی کہ  اچانک اُس پر آسمانی بجلی آگری۔

    بجلی  اس قدر زور سے گرجی کہ رپورٹر بھی ڈر گیا اور اس کے ہاتھ سے چھتری گر گئی۔

    واقعہ کے بعد کچھ لمحوں کے لئے ٹی وی چینل کو اپنی نشریات بھی روکنا پڑ گئیں تاہم اس واقعے میں رپورٹر اور کیمرہ مین دونوں محفوظ رہے۔

    لیو کی بجلی گرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچا دی اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    چینی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ریلیز کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے  ٹی وی کے رپورٹر لیو زیاؤڈونگ اس وقت دلچسپ صورت حال کا شکار ہوگیا، جب لائیو ٹی وی شو کے دوران موسم کا حال بتاتے ہوئے لیو پر آسمانی بجلی گر پڑی۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • محبت کی ماری چین کی ڈولی محبوب کی تلاش میں علی پور پہنچ گئی

    محبت کی ماری چین کی ڈولی محبوب کی تلاش میں علی پور پہنچ گئی

    علی پور: چینی لڑکی ڈولی محبوب کی تلاش میں علی پور پہنچ گئی اور سڑکوں پر زار وقطار روتی سیکیورٹی رسک بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی لڑکی ٹین ڈو می عرف ڈولی نے اپنے ملک چین اپنے محبوب کے بغیر جانے سے انکار کر دیا اور دوبارہ گذشتہ روز علی پور پہنچ گئی، بتایا جاتا ہے کہ ڈولی کا چین کے میڈیکل کالج میں داخل ایک پاکستانی لڑکے محمد امین جتوئی سے یارانہ ہوا جبکہ ڈولی اس کالج میں بطور کلرک کام کرتی تھی۔ دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔ اور دونوں میں قربتیں پیار و محبت میں بدل گئی۔

    گذشتہ روز ڈولی نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں بتایا کہ وہ دو بہنیں ہیں، ماں باپ مر چکے ہیں، محمد امین کی محبت میں اندھی ہوئی اور اپنا گھر بار اور زمین بھی فروخت کر کے شادی کے سہانے سپنے دیکھے اور رقم بھی اپنے محبوب کو دی لیکن وہ اچانک غائب ہو گیا۔

    ڈولی نے بتایا کہ وہ امین جتوئی کی تلاش میں پاکستان آئی لیکن تاحال اسے اپنا محبوب نہ مل سکا ہے، ڈولی کو سخت سیکیورٹی میں بیس رو قبل علی پور سے لاہور پہنچا دیا گیا تھا،جہاں سے اسے واپس چین بھجوانے کا بندوبت کیا گیا لیکن اس نے جانے سے انکار کر دیا۔ اور اب دوبارہ علی پور اپنے محبوب کی تلاش میں آ گئی۔

    گذشتہ روز سارا دن ڈولی شہر بھر کی سڑکوں پر روتی پھرتی رہی اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی، ستم یہ ہے کہ اسے پولیس یا کسی اور ادارہ نے تاحال کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی ہے، جس سے کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے، رات گئے مقامی این جی او کی خاتون زرینہ بی بی اسے اپنے ساتھ گھر لے گئی ہے۔

  • تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی ٹیکنالوجی مصنوعی اعضاء کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی

    تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سےخودساختہانسانی اعضا کی تیاری میں سائنسدانوں کواہم پیش رفت میں ہوئی ہے،مستقبل میں اس سےانسانی مدافعتی نظام کےمطابق اعضاء تیار کیےجاسکیں گے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی وچینی سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سےخودساختہ انسانی کی اعضاء کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ اگر بائیوفیبریکشن کا تجربہ کامیاب رہا تو بائیلوجیکل انک کو نوزل سے تھری ڈی پرنٹر میں استعمال کرکے خود ساختہ انسانی اعضاء تشکیل دیئے جاسکیں گے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان کا مدافعتی نظام کسی ڈونرکےعطا کردہ اعضا کو مسترد کرسکتا ہے،لیکن تھری ڈی پرنٹنگ سے تیارکردہ خودساختہ اعضا انسان کےمدافعتی نظام کےعین مطابق ہوگا۔