Tag: chiniot

  • عمر حیات محل : محبت، فن تعمیر اور المیے کی ایک سچی داستان

    عمر حیات محل : محبت، فن تعمیر اور المیے کی ایک سچی داستان

    صوبہ پنجاب کا مشہور شہر چنیوٹ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چنیوٹ لکڑی کے خوبصورت فرنیچر، فن تعمیرات اور مساجد کے لیے مشہور تو ہے ہی ساتھ ہی یہاں پر قائم قدیمی عمر حیات محل بھی  اپنی مثال آپ ہے۔

    شہر کے مرکز میں واقع لکڑی کی بنی ایک اعلیٰ قسم کی عمارت ہے جسے چنیوٹ کا تاج محل بھی کہا جاتا ہے، اس عمارت کا نام عمرحیات محل ہے جبکہ اسے گلزار منزل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس عمارت کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں اب کئی فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگز بھی ہوچکی ہیں۔

    Omar Hayat Mahal

    اے آر وائی نیوز چنیوٹ کے نمائندے امیر امت چمن کی رپورٹ کے مطابق جیسے مغل بادشاہ نے اپنی اہلیہ کی یاد میں آگرہ میں تاج محل تعمیر کروایا تھا ویسے ہی شیخ عمر حیات نے چنیوٹ میں اپنی پسند کی شادی کے بعد بیوی کی محبت میں اس عظیم الشان محل تعمیر کروایا۔

    شادی کے فوری بعد اپنے خاندان کی شدید مخالفت کے بعد شیخ عمر حیات کلکتہ ہجرت کرگئے تھے، شیخ عمر کے بیٹے گلزار کی پیدائش 1920 میں ہوئی تھی، جب شیخ عمر نے کلکتہ سے واپس اپنے آبائی شہر واپس جانے کا فیصلہ کیا اوراپنی محبت کے خواب عمر حیات محل کو پورا کرنے کیلیے اس کی تعمیر شروع کروائی۔

    Shaikh Umar Hayat

    اینٹوں کی خوبصورت انداز میں چنائی لکڑی کے دروازوں اور کھڑکیوں پر نقش نگاری، م شیشے کا کام سے مزین محض یہ ایک عمارت نہیں بلکہ جذبات سے تراشا ہوا ایک خواب ہے۔ شیخ عمر حیات کے صاحبزادے شیخ گلزار کی شادی بھی اسی محل میں ہوئی تھی۔ لیکن یہ خوشی زیادہ دیر نہ رہ سکی اور اگلی صبح گلزار پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔

    شیخ عمر حیات

    شیخ عمر حیات کی اہلیہ اور گلزار شیخ کی والدہ فاطمہ نے اپنے بیٹے کی موت کو قتل قرار دے کر مقدمہ بھی درج کروایا، ان کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص قسم کے کوئلے پر زہر ڈال کر اسے جلایا گیا اور اس زہر سے اس کی موت واقع ہوئی۔ عمر حیات محل میں دونوں ماں بیٹے کی لاشیں بھی دفن ہیں۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محل کی حالت خستہ ہوتی گئی اور اس کا قیمتی سامان بھی چوری کرلیا گیا، اور یہ ایک کھنڈر کی صورت اختیار کرگیا۔

    Umar Hayat Palace

    بعد ازاں سال 1990 میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے عمر حیات محل کی تزئین و آرائش اور اسے عوامی لائبریری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے عمر حیات لائبریری کا نام دیا گیا۔

  • چنیوٹ میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے ثمرات سامنے آ گئے

    چنیوٹ میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے ثمرات سامنے آ گئے

    چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے ثمرات سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے لاہور روڈ پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی، جس کے بعد حادثات میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔

    چنیوٹ لاہور روڈ پر ہیوی ٹریفک، ہیوی لوڈرز، ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کے دور رس نتائج سامنے آنے لگے ہیں، ریسکیو کے مطابق پابندی کے بعد 20 روز کے دوران ایک بھی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔

    پابندی سے قبل روزانہ ڈمپرز کی ٹکڑ سے حادثات رونما ہوتے تھے، اہل علاقہ نے پابندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کہتے ہیں کہ نئی سڑک کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی، جس سے مثبت نتائج سامنے آئے۔

    کراچی : بس کی ٹکر سے زخمی خاتون اسپتال پہنچ کر چل بسی

    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اوور لوڈنگ کرنے والے ڈمپرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے، تاکہ انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث آئے روز افسوس ناک حادثات ہو رہے ہیں، اور رواں برس چالیس دن میں 100 شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں، لیکن سندھ کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال سخت اقدامات نہیں کیے۔

  • 3 روز سے لاپتہ لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    3 روز سے لاپتہ لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    چنیوٹ میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کی حدود مارو بھٹیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سے 3 روز سے لاپتہ لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، گزشتہ روز مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے ٹاوری برادری پر قتل کا الزام لگایا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکے کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے لاش برآمدگی کا مطالبہ کیا تھا۔

    گزشتہ سال بھی اسلام آباد میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تھی تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-orangi-town-husband-stabs-wife/

  • سرکاری اسپتال کی ایمبولینس کا ڈرائیور منشیات لے جاتے ہوئے پکڑا گیا

    سرکاری اسپتال کی ایمبولینس کا ڈرائیور منشیات لے جاتے ہوئے پکڑا گیا

    چنیوٹ: پنجاب کے ضلع میں سرکاری اسپتال کی ایمبولینس کا ڈرائیور منشیات لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں سرکاری اسپتال کی ایمبولینس کے ڈرائیور کو پولیس نے منشیات لے جاتے ہوئے پکڑ لیا، ایمبولینس ڈرائیور آصف کیخلاف کین میں شراب لے جانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    حکام  کا کہنا ہے کہ سرکاری ایمبولینس ڈرائیور کو دیہاتیوں نے شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، محکمانہ رپورٹ میں ڈرائیور آصف، وحید کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ایمبولنس بیسک ہیلتھ یونٹ سے مریضہ کو لینے نکلی تھی، واقعہ 30 اکتوبر کی رات ٹھٹہ فتح علی قبرستان کے قریب پیش آیا تھا۔

  • نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کی محکمہ پولیس کی جانب سے پذیرائی

    نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کی محکمہ پولیس کی جانب سے پذیرائی

    رپورٹر: امیر عمر چمن

    چنیوٹ: نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کی چنیوٹ کی ضلعی پولیس کی جانب سے پذیرائی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی تصور عباس نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ میں انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ میں چنیوٹ کے رائیڈر تصور عباس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ پاکستان کو دوسری پوزیشن بھی دلوائی۔

    اہل علاقہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے تصور لک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تصور عباس جب اپنے گاؤں پہنچے تو لوگوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے بھی اس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

    ٹینٹ پیگنگ کے اس ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تصور لک کہتے ہیں کہ حکومتی سطح پر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو وہ پہلے نمبر پر بھی آ سکتے ہیں۔

  • بلڈوزر کے نیچے آ کر 2 افراد جاں بحق

    بلڈوزر کے نیچے آ کر 2 افراد جاں بحق

    چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں بلڈوزر کے نیچے آ کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں حقانیہ روڈ پر ایک بلڈوزر کے نیچے دب کر دو افراد قیمتی جانوں سے محروم ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈوزر ایک ٹرالی پر لوڈ کر کے لے جایا جا رہا تھا، کہ اچانک ٹرالی کا وہیل ٹوٹ گیا، جس سے بلڈوزر دونوں افراد پر آ گرا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں آصف علی اور شاکر شامل ہیں، جو موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • چنیوٹ میں 2 ماہ کے دوران ایڈز کے 40 کیسز سامنے آگئے

    چنیوٹ میں 2 ماہ کے دوران ایڈز کے 40 کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 2 ماہ کے دوران ایڈز کے 40 کیسز سامنے آگئے، 62 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں 22 کا ایڈز پازیٹو آیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں 2 ماہ کے دوران ایڈز کے 40 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    کوآرڈینیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام اظہر عباس کا کہنا ہے کہ 3 سال کے دوران ایڈز کے 715 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اظہر عباس کے مطابق 62 افراد کی اسکریننگ میں 22 کا ایڈز پازیٹو آیا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ انتقال خون، جنسی عمل اور اتائیت ایڈز پھیلنے کی وجہ بن رہے ہیں، مسلسل بخار، وزن کم ہونا، پیٹ خراب رہنا ایڈز کی علامات ہیں۔

  • زمین خریدنے پر وڈیرے کا غریب ہاری اور اس کی بیوی پر تشدد، پولیس کا شرمناک کردار

    زمین خریدنے پر وڈیرے کا غریب ہاری اور اس کی بیوی پر تشدد، پولیس کا شرمناک کردار

    چنیوٹ: پنجاب کے شہر چنیوٹ میں زمین خریدنے پر وڈیرے نے ایک غریب ہاری اور اس کی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دوسری طرف مظلوموں کی داد رسی کرنے کی بجائے چنیوٹ پولیس نے شرمناک کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چنیوٹ کے علاقے متھرومہ میں پانچ کنال زمین خریدنے پر مقامی وڈیرے نے غریب کاشتکار خضر حیات اور ان کی بیوی نورین پر تشدد کیا، جس سے خضر کی ناک ٹوٹی اور خاتون کا بازو ٹوٹ گیا۔

    چنیوٹ پولیس نے واقعے پر شرم ناک کردار ادا کرتے ہوئے وڈیرے کے ظلم کے شکار ہاری اور ان کی بیوی کے خلاف ہی جھوٹا مقدمہ درج کر دیا، جس کے لیے وڈیرے نے پولیس کی ملی بھگت سے آسیہ نامی خاتون کا جعلی میڈیکل بھی بنوایا تاکہ غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج ہو سکے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وڈیرے اور اس کے ساتھیوں کے تشدد سے غریب ہاری کی ناک کی ہڈی اور ان کی بیوی کا بازو ٹوٹ گیا تھا، جب کہ کاشتکار کی بیوی کے بازو ٹوٹنے کا میڈیکل بھی ڈاکٹروں نے درست قرار دے دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خضر حیات نے اپنی جمع پونجی سے پانچ کنال کی زمین خریدی تھی، جس پر وہ ہل چلا رہا تھا کہ علاقے کے وڈیرے نے ساتھیوں سمیت ان پر حملہ کر دیا۔

    خضر کو بچانے کے لیے ان کی بیوی آئی تو حملہ آوروں نے انھیں تشدد کا نشانہ بنانے سے گریز نہ کیا، جس سے ان کا بازو ٹوٹ گیا، بعد ازاں ریسکیو 1122 کے عملے نے دونوں زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا۔

    اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں کاشت کار میاں بیوی کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں کاشت کار کی بیوی دہائی بھی دے رہی ہیں۔

  • چنیوٹ: دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا قتل

    چنیوٹ: دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کا قتل

    چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر وربھو کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو تلخ کلامی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، وہ اپنے آبائی گھر چک 237 میں آئے ہوئے تھے کہ رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اسسٹنٹ کمشنر کا اپنے چچازادبھائیوں سےسیوریج کا تنازعہ چل رہاتھا، عمران جعفر کو مبینہ طور پر ان کے کزن سہیل اور دیگر نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال بھوانہ منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سےاسسٹنٹ کمشنر جھنگ کےجاں بحق ہونےپر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گوادر: لاپتہ پائلٹ اجمل قاضی کی لاش مل گئی

    وزیراعلیٰ نے واقعے سے متعلق آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب چنیوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل پر ڈی پی او جھنگ موقع پرپہنچے، انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ اور جائے وقوع کا جائزہ لیا، ڈی پی او نے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور انہیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

  • چنیوٹ: بااثرشخص کی معذور لڑکی سے زیادتی

    چنیوٹ: بااثرشخص کی معذور لڑکی سے زیادتی

    چنیوٹ میں سفاکی کی انتہا، علاقہ زمیندار نے ذہنی معذور بچی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے حاملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ساڑ مراد والا کی رہائشی منظوراں بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر اور ذہنی معذور بیٹی سیما علاقہ زمیندار احسان اللہ کے پاس بطور مزارعے کام کرتے تھے اور ان کی دی ہوئی جگہ پر ہی رہائش اختیار کررکھی تھی۔

    درخواست گزار نے بتایا کہ جب میرا شوہر کام پر چلا جاتا تھا تو علاقہ زمیندار احسان اللہ گھر میں داخل ہوکر میری ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

    خاتون نے بتایا کہ میں اسلام آباد کام کرتی تھی جب واپس آئی اور بچی کی حالت خراب ہونے پر اسے اسپتال لائی جہاں الٹرا ساؤنڈ میں پتا چلا کہ وہ حاملہ ہوچکی ہے۔

    مقامی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں علاقہ زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کردی ہے۔