Tag: chishtiyan

  • چشتیاں : پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں لڑکی کا اغواء

    چشتیاں : پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں لڑکی کا اغواء

    چشتیاں : مسلح افراد نے دن دہاڑے لڑکی کو اغواء کرلیا، پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مسلح افراد لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

    پنجاب کے شہر چشتیاں میں دن دہاڑے لڑکی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا، ڈی ایس پی آفس کے قریب مسلح افراد ایک لڑکی کو گاڑی سے اتار کر گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

    ذرائع کے مطابق درجن سے زائد افراد نے دیدہ دلیری سے گاڑی پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر  لڑکی کو اغواء کرلیا لیکن پاس کھڑے پولیس اہلکار ان کا منہ دیکھتے رہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز محمد علی کے مطابق مذکورہ لڑکی نواحی گاؤں بخشے خان کی رہنے والی ہے، عدالت میں پیشی کیلئے آنے والی کو غلط فہمی کی بنا پر اغواء کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چشتیاں پولیس نے ایک کسی اور کیس میں ایک لڑکی کو بیان کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا، مسلح افراد نے غلط فہمی پر اسے اغواء کیا اور شناخت کے بعد راستے میں چھؤر کر فرار ہوگئے۔

    اس حوالے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کی تعداد اہلکاروں سے بہت زیادہ تھی اس لیے ہم کوئی کارروائی نہ کرسکے۔

  • چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں :حاصل پور روڈ پر زائرین کی بس الٹ گئی حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حضرت خواجہ نور محمد کے سالانہ عرس سے زائرین کو واپس علی پور لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈھرنوالہ اسٹاپ کے قریب الٹ گئی۔

    بس حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس نے زخمی افراد کو چشتیاں ہسپتال منتقل کردیا عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے وقت الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔