Tag: chitral flood

  • چترال : سیلاب سے 32 افراد جان کی بازی ہار گئے

    چترال : سیلاب سے 32 افراد جان کی بازی ہار گئے

    چترال: سیلاب نے گاؤں کے گاؤں اجاڑ دیئے، کئی روز گزرنے کے بعد بھی وادی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا، سیلاب سے بتیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    سیلاب کی بپھری موجوں نے چترال میں زندگی کو خاموش کردیا، کئی روز گزر گئے لیکن وادی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا، صوبائی وزیرِ اطلاعات مشتاق غنی کے مطابق سیلاب بتیس افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

    جمعے اور ہفتے کے شب آنے والے سیلابی ریلے سے سب ڈویژن مستوج کے علاقے مور کہو میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، سیلاب میں سات دیہات بہہ گئے، جن میں وریجون، کشوم، موشگول، استروو اور اتھول شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے مطابق سیلاب شدید بارشوں اور گلیشئیر پگھلنے سے آیا، تباہ کن سیلاب ساڑھے تین سو گھر بہالے گیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے پندرہ ٹن راشن اور پانی متاثرہ علاقوں میں پہنچایا گیا ہے،  پاک فوج کے جوان بھی ہر دم امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

  • چترال: سیلاب نے قیامت ڈھادی، ریلوں میں بہہ کر30افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

    چترال: سیلاب نے قیامت ڈھادی، ریلوں میں بہہ کر30افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

    چترال:  سیلاب نے قیامت ڈھادی، رات بھرموسلا دھار بارش سے بپھرے ندی نالے آپے سے باہر ہوگئے، ریلوں میں بہہ کر تیس افراد جاں بحق جبکہ متعددلاپتہ ہوگئے۔

    چترال میں سیلاب نے ہر سو تباہی مچارکھی ہے، سیکڑوں مکانات ملیا میٹ، عوام بے یارو مددگار بیٹھے ہیں، درجنوں رابطہ پل بہہ گئے،  پہلے سے بپھرے نالے گزشتہ رات بارش کے بعد آپے سے باہر ہوگئے، متعدد افراد سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے ، تیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

      سیلابی موجیں تین سو تین مکانات کو ساتھ بہالے گئیں، چار سڑکیں مکمل طور پر تباہ جبکہ چالیس رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہوئے، وادی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا۔

    ضلع میں گیارہ اریگیشن چینلز اور ساٹھ سے زائد واٹر سپلائی کی اسکیمیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں جبکہ بارہ سوایکڑ پر کھڑی فصلوں کو سیلاب بہالے گیا۔

  • وزیراعظم چترال پہنچ گئے،سیلاب متاثرہ علاقوں پر بریفنگ

    وزیراعظم چترال پہنچ گئے،سیلاب متاثرہ علاقوں پر بریفنگ

    چترال : وزیراعظم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے چترال پہنچ گئے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کو چترال میں امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور گورنز خیبر پختون خوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا بھی چترال کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

  • چترال:پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری،سیلاب میں پھنسے 60افراد محفوظ مقام پرمنتقل

    چترال:پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری،سیلاب میں پھنسے 60افراد محفوظ مقام پرمنتقل

    چترال : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پرچترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا امدادی کام جاری ہے، سیلاب میں پھنسے ساٹھ افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے سیلاب سے متاثرعلاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، کراغ اور بونی میں پھنسے ساٹھ افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا، ان میں سیاح، بیمار اور بزرگ شامل ہیں۔

    سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز مسلسل پرواز کر رہے ہیں، چترال میں سیلابی ریلوں سے درجنوں گاؤں ملیا میٹ ہوگئے ہیں اور پانچ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    مون سون بارشوں کےبعد چترال کو سیلابی پانی نے چاروں سے گھیرے میں لیا ہوا ہے، سیلاب کی منہ زورموجوں نےگرم چشمہ، کیلاش، بمبورت، رمبور،حسن آباد اور مستونج سمیت دیگرعلاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، اب تک تین درجن سے زائدپُل،متعددرابطہ سڑکیں اور کئی مکانات سلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چترال کے چھبیس سے زائد دیہات میں تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

  • وادی چترال میں 5لاکھ سے زائدشہریوں کو خوارک کی شدید کمی کا سامنا

    وادی چترال میں 5لاکھ سے زائدشہریوں کو خوارک کی شدید کمی کا سامنا

    چترال : وادی چترال کا زمینی رابطہ تاحال ملک کے دیگر حصوں سے بحال نہ ہوسکا، پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو خوارک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وادی چترال کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے اب تک بحال نہ ہوسکا ہے اور پانچ لاکھ افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، مون سون بارشوں کے بعد چترال کو سیلابی پانی نے چاروں سے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

    سیلاب کی منہ زور موجوں نے گرم چشمہ، کیلاش، بمبورت، رمبور، حسن آباد اور مستونج سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، اب تک تین درجن سے زائد پُل،متعدد رابطہ سڑکیں اور کئی مکانات سلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چترال کے چھبیس سے زائد دیہات میں تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چترال میں مون سون بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑکوں اور پلوں کی فوری مرمت کی ہدایت کی ہے۔

  • چترال میں سیلابی پانی سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی، این ڈی ایم اے

    چترال میں سیلابی پانی سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی، این ڈی ایم اے

    لاہور : چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل اصغر نواز کا کہنا ہے کہ اس سال نارمل مون سون کی پیش گوئی کی گئی تھی، سیلابی پانی سے چترال میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل اصغر نواز نے کہا کہ اس سال نارمل مون سون بارشوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی گئی، انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی سے کچے کے مزید علاقے زیرِ آب آئیں گے۔

    چئیرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جولائی کےآخری ہفتے سے اگست کےآخر تک جاری رہے گا۔

    جنرل اصغر نواز نے تصدیق کی کہ چترال میں سیلابی پانی سے تباہی ہوئی اور زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ساٹ چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید گرمی سے برف پگھلی اور سیلاب آیا۔