Tag: Chohang

  • شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کا تیسرا ملزم بھی مار دیا گیا

    شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کا تیسرا ملزم بھی مار دیا گیا

    لاہور (03 اگست 2025): پولیس نے چوہنگ میں گینگ ریپ کے ایک اور ملزم کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کرنے والا تیسرا ملزم بھی سی سی ڈی کے ہاتھوں مارا گیا۔

    سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے گینگ ریپ کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں تیسرا مرکزی ملزم زاہد مارا گیا، جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد، اور علی بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہے۔

    سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور موبائل کو نقصان پہنچا ہے، سی سی ڈی کے مطابق ملزم زاہد کو گینگ ریپ کے وقت ساتھیوں نے فون پر بلایا تھا۔ کیس کے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جا چکے ہیں، اب گینگ ریپ میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔


    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک


    یکم اگست کو سی سی ڈی ترجمان نے بتایا تھا کہ کچھ عرصہ قبل 4 ملزمان نے چوہنگ میں شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے بار بار زیادتی کی تھی، اور شوہر کو بھی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی، گزشتہ ماہ کی آخری رات کو پولیس نے ایک ملزم اویس کو آخر کار گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کی نشان دہی پر نشتر کالونی کے علاقے بھیرہ گاؤں میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا، تو ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، جس سے ان کا اپنا ہی ساتھی اویس اور ارشاد مارا گیا۔ سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان دوران واردات لڑکیوں سے زیادتی کیا کرتے تھے۔ تاہم یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پنجاب میں پولیس اکثر اسی طرح ملزمان کو ریکوری یا نشان دہی کے لیے لے کر جاتی ہے اور اس دوران دیگر ملزمان سے ضرور مڈبھیڑ ہو جاتی ہے، اور فائرنگ میں زیر حراست ملزم ہمیشہ کی طرح ہلاک ہو جاتا ہے۔