Tag: cholistan Jeep Rally

  • چولستان جیپ ریلی : فیصل شادی خیل اور ماہم فیروز کامیاب قرار

    چولستان جیپ ریلی : فیصل شادی خیل اور ماہم فیروز کامیاب قرار

    بہاولپور : صحرائے چولستان میں 18 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کی اے کیٹگری میں فیصل شادی خیل کامیاب قرار پائے، نادرمگسی اور جعفرمگسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹھارہویں چولستان جیپ ریلی میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، ریلی پریپئرڈ کیٹگری اے میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا، جبکہ نادر مگسی اور جعفر مگسی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

    فیصل شادی خیل نے3گھنٹے59منٹ میں ریس مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زین محمود نے دوسری اور آصف فضل چوہدری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اس کے علاوہ خواتین کی خصوصی کیٹگری میں ماہم فیروز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، راشدہ انور نے دوسری اور ام رباب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق خواتین کی کیٹیگری میں کل چار ریسرز نے حصہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ اس بار نادرمگسی اور جعفرمگسی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

    قبل ازیں چولستان کے صحرا میں جیپ ریلی کے دوران دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق چولستان جیپ ریلی میں حادثے کے شکار بولان گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، جنہیں شدید چوٹیں آئیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • چولستان جیپ ریلی: وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکا کو بڑا سرپرائز دے دیا

    چولستان جیپ ریلی: وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکا کو بڑا سرپرائز دے دیا

    بہاولپور: سولہویں چولستان جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے اپنے نام کرلی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرار پائیں، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے صحرائی علاقے چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری، اسٹاک کیٹیگری اور خواتین کے مقابلے ہوئے،جیپ ریس میں ملک بھر سے آئے ماہر ڈرائیوز نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

    پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں صاحبزادہ سلطان نے گذشتہ سال کے فاتح میرنادرمگسی کوشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کیا، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی خصوصی شرکت کی، شرکا کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وزیراعلیٰ پنجاب نے مہارت کے ساتھ ٹریک پر گاڑی چلائی اور سب کو حیران کردیا،شرکانے مہارت کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو داد دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  صاحبزادہ سلطان” چولستان جیپ ریلی” کے نئے فاتح

    اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے،آج ریلی کے ٹریک پر گاڑی چلا کر بہت انجوائے کیا، دل کرتا ہے میں خود بھی ریلی کے مقابلے میں شرکت کروں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ آئندہ ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو بھی مدعو کیاجائے گا، کیونکہ چولستان ڈیزرٹ ریلی سے سیاحت کو فروغ مل رہاہے، ساتھ ہی انہوں نے ریلی کے کامیاب انعقاد منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں عوام کی دلچسپی خوش آئند ہے۔

  • صاحبزادہ سلطان” چولستان جیپ ریلی” کے نئے فاتح

    صاحبزادہ سلطان” چولستان جیپ ریلی” کے نئے فاتح

    بہاولپور: سولہویں چولستان جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان نے اپنے نام کرلی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرار پائیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے صحرائی علاقے چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں پری پیئرڈ کیٹیگری، اسٹاک کیٹیگری اور خواتین کے مقابلے ہوئے،جیپ ریس میں ملک بھر سے آئے ماہر ڈرائیوز نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

    پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں صاحبزادہ سلطان نے گذشتہ سال کے فاتح میرنادرمگسی کوشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کرلیا، صاحبزادہ سلطان نے تین گھنٹے 11منٹ میں ٹریک کوعبور کیا جبکہ نادرمگسی نے تین گھنٹے 22منٹ میں ٹریک عبور کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، جعفر عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی،انہوں نے 3گھنٹے 24منٹ میں ٹریک عبور کیا۔خواتین کی کیٹیگری میں تشنا پٹیل فاتح قرارپائیں، سلمیٰ خان مروت نے دوسری اور ماہم قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تشناپاٹیل نے ٹائٹل دفاع کرتےہوئے 165کلومیٹر ٹریک عبور کیا۔

    اس سے قبل گزشتہ سال گوادر میں 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی تھی ، اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا۔

  • چولستان جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ

    چولستان جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ

    بہاولپور: چولستان جیپ ریلی کافائنل اورسنسنی خیزراؤنڈ آج ہورہا ہے، جیپ ریلی 14 فروری سے 17 فروری تک منعقد کیا جارہا ہے، نادر مگسی ٹائٹل کادفاع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چولستان میں منعقد ہونے والی اس جیپ ریلی کا انعقاد ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرارہی ہے۔ یہ جیپ ریلی گزشتہ 14 سال سے مسلسل منعقد ہورہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرمگسی،صاحبزادہ سلطان اورزین محمودکےدرمیان آج کانٹےکامقابلہ ہے، 246کلومیٹر طویل اس ٹریک پر 9سال تک نادرمگسی چیمپئن رہے ہیں۔پریپئرڈگاڑیوں کےپہلےراؤنڈمیں نادرمگسی پہلےنمبرپررہےتھے۔

    پاکستان کے پانچ خوبصورت ریگستانی علاقے

    اسٹاک کیٹگری اورخواتین کیٹگری کی ریس گزشتہ روزمکمل ہوچکی ہے ، خواتین کیٹگری کی چیمپئن تشنا پٹیل نےاپنےٹائٹل کادفاع کیا، عاصمہ صدیقی گاڑی خراب ہونےکی وجہ سےریس سے باہرہوگئیں۔

    اسٹاک کیٹگری کےچیمپئن منصورکنوررہے، اسٹاک کیٹگری میں دوسرانمبرڈاکٹرندیم اور تیسرا نمبر شہزادماجدکارہا۔

    اس سے قبل گزشتہ سال گوادر میں 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی تھی ، اے آر وائی نیوز آف روڈ ریلی کا آفیشل میڈیا پارٹنر تھا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ لے رہے تھے۔