Tag: chotu gang

  • چھوٹو گینگ نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، 24 یرغمالی پولیس اہلکاررہا

    چھوٹو گینگ نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، 24 یرغمالی پولیس اہلکاررہا

    راجن پور : چھوٹوگینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ چوبیس یرغمالی پولیس اہلکار وں کو بھی رہا کردیا گیا، جبکہ پاک فوج نے غلام رسول عرف چھوٹو کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو آپریشن آہن میں بڑی کامیابی مل گئی، چھوٹوگینگ نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ذرائع کے مطابق راجن پور کےعلاقے کچہ جمال میں چھوٹوگینگ نے گزشتہ شام فائربندی کردی تھی۔ جس کے بعد رات گئے ڈاکوؤں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور چوبیس یرغمالی پولیس اہلکاروں کوبھی رہا کردیا گیا۔

    ہتھیار ڈالنے کے بعد ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر پاک فوج کے بیس کیمپ سون میانی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بڑی تعداد میں ہتھکڑیاں اور قیدیوں کی گاڑیاں منگوالی گئی ہیں جبکہ نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔

    ڈاکو تاحال فوج کی حراست میں ہیں جنہیں پاک فوج اور پولیس حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔ جبکہ پاک فوج نے غلام رسول عرف چھوٹو کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    چھوٹو گینگ کے ہتھیار ڈالنے کے بعد بند کی گئی نہروں میں پانی چھوڑدیا گیا ہے، تاہم عسکری ذرائع نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے اس سے پہلے چھوٹو گینگ نے صرف پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاک فوج نے اب بھی علاقے کوگھیرے میں لے رکھا ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن تین ہفتے سے جاری تھا جس میں پولیس کے چھ اہلکار جاں بحق ہوئے جس کے بعد آپریشن میں پاک فوج کی مدد لی گئی تھی۔

     

  • چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری، علاقے میں کرفیو نافذ

    چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری، علاقے میں کرفیو نافذ

    راجن پور : چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن بائیسویں روز میں فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے۔ پاک فوج نےکچے کےعلاقے میں کرفیو نافذ کرکےگینگ کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ علاقےکے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کچےکےعلاقےمیں چھوٹوکی بڑوں سےٹکر آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی، چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن بائیسویں روزمیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔

    پاک فوج کےکمانڈوزنےچھوٹوگینگ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نےنو کلو میٹر لمبا اورڈھائی کلومیٹرچوڑا جزیرہ کچا جمال کےعلاوہ تمام علاقےکلئیرکراکرجزیرےمیں محصورچھوٹو گینگ کےگردگھیرا مزید تنگ کردیاہے۔

    کچےکےتمام داخلی اور خارجی علاقےمکمل سیل کرکےسونمیانی تک کرفیو نافذکردیاگیا۔ چھوٹو گینگ کےٹھکانوں کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاجارہا ہے۔

    علاقے میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی رہی ہیں۔ ڈی پی اوکےمطابق اگلےمورچوں پرفوج اورپیچھےپولیس بھی موجود ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردیاگیا ہے۔

    چھوٹوگینگ کےٹھکانوں پر فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ڈرون اور ہیلی کاپٹرکی مدد سے گینگ پر نظر رکھی جارہی ہے۔ آپریشن کےدوران کچےکےعلاقےمیں صبح آٹھ سےدوپہرایک بجےتک کرفیونافذ ہے۔

     

  • چھوٹو گینگ کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا، پاک فوج کا آپریشن خاتمے کے قریب

    چھوٹو گینگ کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا، پاک فوج کا آپریشن خاتمے کے قریب

    ڈی جی خان : راجن پور میں چھوٹو گینگ منطقی انجام کے قریب پاک فوج نے آپریشن کی کمانڈ سنبھال لی.

    تفصیلات کے مطابق چھوٹوگینگ پرعرصہ حیات تنگ کردیا گیا، پاک فوج نےکچی جمال کوچاروں طرف سے گھیرلیا۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یرغمال اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے, راجن پور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن ضرب آہن خاتمے کے قریب ہے۔

    چھوٹو گینگ کو نرغے میں لے لیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ بکتر بندگاڑیاں،گن شپ ہیلی کاپٹرز اورجدید اسلحہ سے لیس جوانوں نے شرپسندوں پر اپنا شکنجہ کس لیا۔

    پاک فوج نے یرغمالی پولیس اہلکاروں  کوبچانے کیلئے آپریشن میں محتاط حکمت عملی اختیار کی ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ ڈاکو ہتھیارڈال دیں اورمغویوں کو چھوڑدیں۔

    چھوٹوگینگ نےپنجاب پولیس پرعدم اعتماد ظاہرکرتےہوئےمطالبہ کیا ہےکہ یرغمالیوں کےبدلے بچوں اورساتھیوں کو محفوظ راستہ دیا جائے۔

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کو گھیرلیا گیا ہے، آپریشن ہر صورت کامیاب ہوگا۔

    پاک فوج کے آنے کی وجہ سے علاقے میں لوگوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ مقامی آبادی کو چھوٹوگینگ سےنجات کا یقین ہو چلا ہے۔

     

  • رحیم یارخان میں پولیس آپریشن، چھوٹوگینگ کے 3 دہشت گرد ہلاک

    رحیم یارخان میں پولیس آپریشن، چھوٹوگینگ کے 3 دہشت گرد ہلاک

    رحیم یار خان : رحیم یار خان اور روجھان کےکچےعلاقوں میں جاری آپریشن ضرب آہن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ چھوٹوگینگ کےدہشت گردوں کےگرد گھیراتنگ کر دیا گیا۔

    پولیس کا آپریشن ضرب آہن جاری ہے، رحیم یارخان کےکچےمیں پولیس نےمزیددوڈاکوماردیئے۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں اب تک پانچ ڈاکومارےگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

    دہشت گردوں کےٹھکانے پرمارٹرگولے داغے جارہے ہیں،جن کی زدمیں آکرمتعدد مورچے تباہ ہوئے, فورسزکشتیوں کےذریعےکچہ جمال کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔

    ضرب آہن میں پولیس کو رینجرز اور ایلیٹ فورس کی معاونت حاصل ہے۔