Tag: choudhri nisar

  • چوہدری نثار کو امن و امان کی بجائے پی ٹی آئی کے الیکشن کی فکر ہے، ترجمان پی ٹی آئی

    چوہدری نثار کو امن و امان کی بجائے پی ٹی آئی کے الیکشن کی فکر ہے، ترجمان پی ٹی آئی

    لاہور : پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں شہریوں کا قتل عام ہورہا ہے اور چوہدری نثار کو پی ٹی آئی کے الیکشن کی فکرہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کا چوہدری نثار کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔

    کراچی میں روز شہری مررہے ہیں اورچوہدری نثارکوپی ٹی آئی کے الیکشن کی فکر لگی ہے، ان کا کہنا تھا چوہدری نثار کی جماعت نواز لیگ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی۔

    کراچی میں رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں اویس شاہ کا اغواء اور معروف قوال امجد صابری کا قتل چوہدری نثار کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اگرجھوٹ بولنے کی ذمہ داری پرویز رشید کی ہی ہے تو چوہدری نثارانہیں ہی جھوٹ بولنے دیں۔ چوہدری نثار قوم کو گمراہ کرکے شرمندگی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے پرویز رشید ہی کافی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود کو کیمرون کے معاملے سے نہ جوڑے، پی ٹی آئی کے2 الیکشن کمشنر الگ ہوئے کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے استعفیٰ دیا؟

    یاد رہے کہ وزیرد اخلہ چوہدری نثار آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال سے متعلق غور خوص کیا جائے گا، جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی منگل کو شام چار بجے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

  • وزیرِاعظم اوروزیرِداخلہ کے بیانات میں ابہام ہے،شاہ محمودقریشی

    وزیرِاعظم اوروزیرِداخلہ کے بیانات میں ابہام ہے،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فوجی سربراہ سے مذاکرات پر وزیراعظم کے بیان میں ابہام موجود ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم اوروزیرِ داخلہ کے بیانات میں ابہام ہے اوراُنہیں وضاحت کرنی چاہیئے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں ابہام کا شکار لگتی ہے۔

    ہم حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا بیان سن کر ششدر رہ گئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار اپنے بیان کی وضاحت کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کی بقاء اور اس کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، انتخابات میں شفافیت چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورآئین کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

  • ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےمسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلیوں کیلئےعلیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم دےدیا۔ ریلی کوکسی بھی صورت پی ٹی آئی یاعوامی تحریک کےآمنےسامنےنہ لایاجائے، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔

    مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو زیرو پوائنٹ تک اجازت دینی چاہیئے۔ اور اس حوالے سے انتظامیہ تمام امور کو یقینی بنائے۔ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔

    تمام ریلیوں کے روٹس کو مختلف ترتیب دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو کسی بھی صورت پی ٹی آئی یا عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے کے آمنے سامنے نہ لایا جائے۔

  • خورشید شاہ کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہیں، شرجیل میمن

    خورشید شاہ کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہیں، شرجیل میمن

    اسلام آباد: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے۔

    عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں،عمران خان پر تنقید نہیں کررہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عمران خان کے خلاف قوم کو مواد نہیں دے سکتے، عمران خان جمہوریت کی بات کریں، اقتدار کی ہوس چھوڑ دیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یوٹرن پالیسیوں اور یوٹرن بیانات سے پوری قوم واقف ہے اور انھیں ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ سمجھتے ہیں لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر تنقید کریں، کسی رہنما پر تنقید برداشت نہیں کریں گے۔

  • چوہدری نثارنواز شریف کو پھرجدہ بھجوانا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

    چوہدری نثارنواز شریف کو پھرجدہ بھجوانا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اپنے مشوروں کے ذریعے میاں نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر مستقل طور پر جدہ بھجوانا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن جمہوریت کی بساک لپٹنے میں پل کر کردار ادا کر رہی ہے ماضی میں بھی انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت ختم ہوئی،

    اپنے دفتر میں محکمہ بلدیات کے افسران کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دوراقتدار میں نواز شریف اور طاہر القادری نے لانگ مارچ کئے لیکن ہم نے ان کا مقابلہ آمرانہ سوچ سے نہیں سیاسی ذہن سے کیا اور یہی وجہ تھی کہ کسی پر بھی ایک بھی لاٹھی نہیں برسی لیکن موجودہ مسلم لیگ نواز کی حکومت اپنے سیاسی حریفوں کیخلاف ملک کے اہم ادارے کا استعمال اورفوج و سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم چاہتی ہے

    اسلام آباد کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل فوج کے حوالے کرنے کے عمل کو پیپلزپارٹی فوج کیخلاف سازش سمجھتی ہے ،انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی تمام چیلنجز کو سیاسی ذہن استعمال کرتے ہوئے نمٹیں ناکہ آمرانہ سوچ کے ساتھ۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مسلم لیگ ن کے تمام غیر آئینی اقدامات کو تحفظ فراہم کیا اب افتخار چوہدری کے بیٹے کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے

  • فوج بلانےکامقصد سیاسی نہیں قیام امن ہے،چوہدری نثار

    فوج بلانےکامقصد سیاسی نہیں قیام امن ہے،چوہدری نثار

    اسلام آباد :وفاقی وزیرچوہدری نثارسیاسی مخالفین پر برس پڑے۔ کہتےہیں حکومت کے فوج تعیناتی کے مثبت اقدام کومتنازعہ بنانےکی کوشش کی جارہی ہے۔آرٹیکل دوسوپینتالیس سیاسی مقاصدکیلئے استعما ل نہیں کررہے۔

    مقصدامن کاحصول ہےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سیاسی مخالفین پر برسے اور خوب برسے۔مخالفین کے ہاضمےکارازبتاتےہوئے وفاقی وزیرنےکہا کچھ سیاستدانوں کا کھانا روزانہ بیان داغے بغیرہضم نہیں ہوتا۔

    حکومت کے شفاف اقدام کوسیاستدانوں نےغلط طریقےسےاچھالا۔ چوہدری نثارنےکہا کہ فوج کوسول مقاصد کیلئےاستعمال کرناکوئی انہونی بات نہیں سات سال میں گیارہ مرتبہ مختلف شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانتظام فوج کے سپرد کیاجاچکاہے ،

    وفاقی وزیرنے سیاسی ناقدین کو نصیحت کرتےہوئےتحمل کامظاہرہ کریں،ہرچیزپرسیاست مناسب نہیں ہوتی۔فوج بلانےکامقصدسیاسی نہیں قیام امن ہے۔ چوہدری نثارنے انکشاف کیافوج بلانےکافیصلہ آپریشن ضرب عضب کےوقت کیاگیاتھا۔ جس میں ابہام کی وجہ سے تاخیر ہوئی

  • اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد کو تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا,ن لیگ کی حکومت نےپاکستان تحریک انصاف کےآزادی مارچ سے نمٹنےکامنصوبہ بالا آخربناہی لیا۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہاہےکہ اسلام آبادکو آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت یکم اگست سے تین ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے۔ پی ٹی آئی نےچودہ اگست کوانتخابی دھاندلیوں کےالزام میں آزادی مارچ کےنام سےاحتجاجی پروگرام تر تیب دے رکھا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،

    درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا

  • وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف وزیراعلٰی پنجاب کےدرمیان ملاقات

    لاہور :وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہوئی جس کے بعد شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار میں بھی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی سکیورٹی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے آپریشن ضرب عضب سمیت سکیورٹی کی صورتحال، ملک کےسیاسی منظرنامےاور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد وزیراعلٰیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثارعلی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہرالقادری کے انقلاب اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال پر غورکیا گیا۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    وزیراعظم نوازشریف سے راحیل شریف اور چوہدری نثار کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

    اسلام آباد :وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے علحیدہ علحیدہ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے تازہ ترین صورتحال پرجائزہ لینےکےلئے اعلی حکام سےمشاورت کی۔وزیراعظم ہاٴؤس اسلام آبادمیں ہونےوالی وزیراعظم اور آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ آ رمی چیف چودہ اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی پریڈ میں وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

    قریب میں مسلح افواج کے سربراہان اورغیرملکی سفارتکاربھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے سے متعلق معاملات پر غورکیاگیا۔ٓوزیراعظم نے ایک بار پھر فوجی جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاجوانوں نے آپریشن میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور وہ ہمارے مستقبل کےلیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کوبریفنگ بھی دی۔

    آرمی چیف سے ملاقات سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثار نےبھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے چودہ اگست کو تحریک انصاف کےدھرنےسے متعلق بھی مشاورت کی۔یوم آزادی پر دارالخلافہ کی سیکیورٹی کوفول پرو ف بنانے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔چوہدری نثار کی وزیراعظم کے ساتھ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی تناؤ میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔