Tag: choudhry sarwar

  • خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور

    خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنا بزنس فورم کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر شعبے میں ترجیح دی جائے گی۔

    اگر خواتین کسی شعبے میں نمایاں کردار ادا کریں گی تو پنجاب حکومت کی جانب سے  انہیں مکمل تعاون  فراہم کیا جائے گا۔ نمائش کے شرکاء نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور کاروباری دنیا میں بھی خواتین کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنا دوستی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

    تین روزہ نمائش میں پاکستانی صنعت کاروں کے علاوہ چائنیز وفد نے بھی شرکت کی، تقریب کے آخر میں گورنر پنجاب کو شیلڈ پیش کی گئی۔

  • کرپشن کیخلاف اعلان جہاد کیا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لائیں گے، غلام سرور

    کرپشن کیخلاف اعلان جہاد کیا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لائیں گے، غلام سرور

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب کونے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج قومی اسمبلی نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرلیا ہے۔

    جو خواب قائداعظم نے دیکھا تھا اب اس کی تعبیر کا وقت آگیا ہے، آج کا دن تاریخی ہے، عمران خان نے اس دن کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ ملک 20کروڑ عوام کا ہے اشرافیہ کا نہیں، چند مٹھی بھر لوگوں نے ملک کے وسائل پر قبضہ کر رکھا تھا ملک کے وسائل اب غریبوں تک پہنچائیں گے، ملک میں قانون کی حکمرانی اور خوشحالی لائیں گے، ملک میں ترقی لائیں گے اور  بےروزگاری کا خاتمہ کرینگے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کی کوشش کرینگے، پی ٹی آئی حکومت کے اراکین خود کو بھی احتساب کیلئے پیش کرینگے۔

    مزید پڑھیں: چوہدری سرور نے پانامہ لیکس میں ملوّث افراد کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرادی

    نامزد گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب، کےپی اور مرکز میں کامیابی کا سہرا پی ٹی آئی ورکرز کو جاتا ہے، پی ٹی آئی کی کامیابی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، پیپلزپارٹی نے اصولوں کی سیاست کرکے شہبازشریف کو ووٹ نہیں دیا۔

  • کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے،چوہدری محمد سرور

    لاہور : سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سترہ ماہ کی گورنری ان کے لئے زندگی کا سب سے تکلیف دہ دور تھا ، چاہنے کے باوجود کسی مجبور کی مدد نہیں کرسکا ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عمران خان ٹائیگرز فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن سیاستدانوں میں سرائیت کرچکی ہے جس کا علاج اسپرین کی بجائے سرجیکل آپریشن سے ہی ممکن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ، جو حکومت سو دن میں کارکردگی نہ دکھا سکے وہ پانچ سال میں بھی کچھ نہیں کرسکتی ۔

    تقریب سے پاکستان تحریک انساف کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، واضح رہے کہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

  • سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے،چوہدری محمد سرور

    سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے،چوہدری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں خراب سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے جلد حل ہونا چاہئے۔

    انجمن آرائیاں پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے گورنرہائوس میں امدادی سامان کے عطیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے چین اور سری لنکا کے سربراہان کے بعد قطر کے امیر کا دورہ پاکستان بھی ملتوی ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اور ملک ہوتا تو فوجی آپریشن اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی جیسے مسائل سے نمٹنے کے بعد سیاست ہوتی۔ موجودہ ملکی صورتحال کے باعث ملک کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔