Tag: Chowk Azam

  • 8بہن بھائیوں کی طبیعت پراسرار طور پر اچانک خراب، ایک جاں بحق، معاملہ کیا ہے؟

    8بہن بھائیوں کی طبیعت پراسرار طور پر اچانک خراب، ایک جاں بحق، معاملہ کیا ہے؟

    چوک اعظم : پنجاب میں ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کا حالت پراسرار طور پر غیر ہوگئی، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، بچوں کی عمریں 2 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

    فوڈ پوائزنگ ہے یا کچھ اور؟ پنجاب کے ضلع لیّہ کے شہر چوک اعظم میں کوٹ مراد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8 بچوں کی حالت اچانک خراب ہوگئی متاثرین میں نوجوان اور بچے شامل ہیں۔

    متاثرہ بچوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج 20سالہ انعام اللہ جان کی بازی ہار گیا۔

    متاثرین میں18سالہ سمیع اللہ،16سالہ محمد عباس،14سالہ شمس اللہ، 11سالہ طاہرعباس،5 سالہ آمنہ بی بی،4سالہ یاسمین بی بی،3سالہ ارسلان بھی شامل ہیں۔

    متاثرہ بچوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز بھی تاحال وجہ بتانے سے قاصر ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ فوڈ پوائزنگ ہے یا کچھ اور کچھ نہیں کہہ سکتے، تاحال وجوہات سمجھ نہیں آسکیں۔

    متاثرہ خاندان نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھرکا پانی چیک کرایا جائے، موت کس وجہ سے ہوئی ؟ ہمارے دیگر بچوں کو بچایا جائے۔

  • لیہ: دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

    لیہ: دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

    لیہ:  صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کی تحصیل چوک اعظم میں گولہ اڈا کے قریب 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ، جائے حادثے پر قیامت صغریٰ کا منظر رہا، شدید زخمی امداد بُری طریقے سے گاڑیوں میں پھنس گئے اور مدد کو پکارتے رہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں وزخمیوں کو گاڑیاں کاٹ کر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مزید دو زخمی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 تک جاپہنچی۔

    ادھر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ اڈا ٹریفک حادثے کے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث اموات میں اضافہ کا خدشہ ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے اور مقامی افراد سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئیں ہیں۔

  • 8 اولادوں کے بزرگ والدین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

    8 اولادوں کے بزرگ والدین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

    لاہور: پنجاب کے شہر چوک اعظم میں بزرگ والدین اولادوں کی سفاکی کا نشانہ بن کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    چوک اعظم سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ محمد اسلم نے ساری زندگی ٹرک چلا کر اپنا گھر چلایا، انہوں نے اپنی 8 اولادوں کو چھوٹے سے بڑا کیا، انہیں تعلیم دلوائی، لیکن ایک حادثے میں جب محمد اسلم کی بینائی جانے لگی تو بزرگ والدین اولاد کو بوجھ لگنے لگے۔

    محمد اسلم اور ان کی اہلیہ کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر ان کی اولادوں نے انہیں دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔

    70 سالہ محمد اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی ٹرک چلا کر بچوں کو جوان کیا، اب کوئی 5، 6 سال سے انہوں نے مجھے چھوڑ رکھا ہے۔

    ان کی اہلیہ بچوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ کوئی جواب نہیں دیتے۔

    محمد اسلم کے سر سے جب چھت چھنی تو وہ اہلیہ کو لے کر ایک دوست کے گھر آگیا جہاں اسے رہنے کی جگہ مل گئی۔

    3 ٹرکوں اور 1 ٹریکٹر کا مالک محمد اسلم آج ایک وقت کے کھانے کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہے اور 8 جوان اولادوں کے ہوتے ہوئے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہا ہے۔

  • چوک اعظم کے رہائشی نوجوان کا بڑا کارنامہ

    چوک اعظم کے رہائشی نوجوان کا بڑا کارنامہ

    لیہ: پنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے الیکٹریکل منی ٹریکٹر بنا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا تھا کہ ’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘، اس مصرع کی عملی مثال پیش کرتے ہوئے لیہ کے شہر چوک اعظم کے رہائشی خالد نے ایک منی الیکٹریکل ٹریکٹر بنا لیا ہے۔

    خالد کا تعلق چوک اعظم کے نواحی گاؤں چک نمبر 334 ٹی ڈی اے سے ہے، خالد کا تیار کردہ منی ٹریکٹر ایک بڑے ٹریکٹر کی طرح کھیتوں میں چلتا ہے اور اس کی خوبی یہ ہے کہ اسے ڈیزل یا پیٹرول کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بیٹری سے چلتا ہے۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو وہ مزید بہتر اور بڑے ٹریکٹر بھی بنا سکتا ہے۔

    خالد نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے کوثر عباس شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس منی ٹریکٹر کو انھوں نے محض 40 ہزار روپے کی لاگت سے تیار کیا، یہ منی ٹریکٹر 80 کلو تک وزن بھی کھینچ سکتا ہے۔

    یہ الیکٹریکل ٹریکٹر واقعی ایک شاہ کار ہے، ڈیزل سے چلنے والے ٹریکٹرز فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں، الیکٹریکل ٹریکٹر سے جہاں فضائی آلودگی کم ہوگی وہیں زراعت کے شعبے میں ایک بڑا انقلاب بھی برپا ہوگا۔

    دل چسپ بات یہ ہے اس ٹریکٹر کی چند ویڈیوز بھی بنائی گئی ہیں جن میں چھوٹے بچے اسے چلاتے دکھائی دے رہے ہیں، جس سے یہ کھلونا ٹریکٹر معلوم ہوتا ہے۔