لندن: نیوزی لینڈکے سابق کرکٹر کرس کینز کو جھوٹے بیان حلفی کے مقدمے سے لندن کی عدالت نے بری کردیا۔
لندن کی ساوتھ ورک کراؤن کورٹ میں نو ہفتوں کے ٹرائل کے بعد سابق کیوی آل راؤنڈر کرس کینز کو جھوٹے بیان دینے کے الزام سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔
انڈین پریمئر لیگ کےسابق سربراہ للت مودی نے دوہزار دس میں کینز پر جھوٹے بیان حلفی دینے کا الزام عائد کیا تھا، لیکن دو سال بعد ہی کرس کنیز نے للت مودی کیخلاف مقدمہ دائرکیا اور اسے جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔
مقدمہ ہارنے پرللت مودی کو کرس کنیز کو نوے ہزار پاؤنڈز ہرجانے کے طور پر ادا کرنا پڑے تھے، کرس کینز کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپنی فیملی اور لیگل ٹیم کا جتنا بھی شکریہ اداکروں کم ہے.