Tag: Chris Gayle

  • ’یقین نہیں آ رہا، آپ مجھ سے پہلے ریٹائر ہوگئے‘

    ’یقین نہیں آ رہا، آپ مجھ سے پہلے ریٹائر ہوگئے‘

    جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کیرون پولارڈ کے چونکا دینے والے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ مجھ سے پہلے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

    بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، جن میں ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی شامل ہیں۔

    کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    34 سالہ کیرون پولارڈ نے بدھ کی شام کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے بھی اپنی اور پولارڈ کی ایک تصویر شیئر کر کے انھیں فائٹر اور چیلنجر قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kieron Pollard (@kieron.pollard55)

    کرس گیل پولارڈ کے اس فیصلے پر خوش گوار حیرت کا شکار ہوئے اور ٹوئٹر پر لکھا یقین نہیں آتا کہ آپ مجھ سے پہلے ریٹائر ہو گئے ہیں، کرس گیل نے پولارڈ کو بین الاقوامی کیریئر پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ مبارک ہو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آپ کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا، آپ کی زندگی کے دوسرے مرحلے کے لیےمیری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

    کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ خیال رہے کہ کیرون پولارڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 123 ون ڈے اور 101 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی۔ پولارڈ نے 2007 میں ون ڈے اور 2008 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

  • کرس گیل کا آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان

    کرس گیل کا آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سٹار بلے باز کرس گیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے ہیں۔

    کرس گیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں۔ ٹی 2 ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر خود کو ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو سیکیورببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

  • پی ایس ایل کا سفر ادھورا چھوڑنے پر کرس گیل افسردہ

    پی ایس ایل کا سفر ادھورا چھوڑنے پر کرس گیل افسردہ

    کراچی: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے، جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔

    کرس گیل نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے اپنا نام واقعتا پیش کیا تھا، میرا اصل مقصد پاکستان آکر کر پی ایس ایل کھیلنا تھا تاکہ پاکستانی مداحوں کو اپنی کرکٹ سے زیادہ محظوظ کرسکوں۔

    مگر بدقسمتی سے نیشنل ڈیوٹی آڑے آگئی، میں پرامید ہوں کہ ابھی کوئٹہ ٹیم کی بہت کرکٹ باقی ہے، اور ہم لاہور میں دوسرے راؤنڈ تک جائیں گے اور میں وہاں کا دورہ کرونگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور قلندر کے لئے برُی خبر: اہم اسپنر کی خدمات سے محروم

    پی ایس ایل سیزن سکس میں ویسٹ انڈیز بلے باز نے دو میچوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، گیل نے کراچی کنگز کے خلاف 39 جبکہ کل ہونے والے میچ میں 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • شاہد آفریدی کا کرس گیل کو سنگل وکٹ کا چلینج

    شاہد آفریدی کا کرس گیل کو سنگل وکٹ کا چلینج

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو سنگل وکٹ کھیلنے کا چیلنج دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز (ون ڈیز) کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کرس گیل نے پانچ روز قبل بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 66 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے اور انہوں نے اب سب سے زیادہ چھکے مار کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    جارحانہ اننگز کے بعد کرس گیل انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے مارنے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ اس سے پہلے یہ اعزاز شاہد خان آفریدی کے پاس تھا جو اب برابر ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کرس گیل نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گیل نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی کا 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کرنا آسان نہیں تھا تاہم اب یہ برابر ہوگیا تو میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں پہلا ریکارڈ بنانے والے کو جوائن کرسکا۔

    ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ ’اب میں مزید چھکے نہیں ماروں گا لہذا بوم بوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اُن کا ریکارڈ قائم رہے گا‘۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ریکارڈ برابر ہونا میرے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں بلکہ میں آپ کو سراہتا ہوں‘۔

    آفریدی نے چلینج دیا کہ ’آئیے ایسا سنگل وکٹ میچ کھیلتے ہیں کہ جس میں آؤٹ ہونے کا کوئی قانون نہیں ہو، پھر دیکھتے ہیں کہ کون زیادہ چھکے مار سکتا ہے‘۔

    واضح رہے کہ کرس گیل نے 476 چھکے مارنے کا ریکارڈ 443 میچز کھیل کر پورا کیا اور اُن کی ریٹائرمنٹ میں ابھی دو سال سے زائد کا عرصہ باقی ہے اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی اور کرس گیل کی جارحانہ اننگز

    شاہد خان آفریدی نے 476 بار گیند کو سیدھا باؤنڈری لائن کے باہر پھینکنے کا اعزاز 524 میچز میں حاصل کیا تھا اور اب چونکہ وہ ریٹائرمنٹ لے چکے لہذا یہ چھن جانے کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  نے اپنے کیریئر میں ون ڈے انٹرنیشنل میں 351 ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 73 اور ٹیسٹ میچز میں 52 چھکوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔علاوہ ازیں کرس گیل نے اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں 275، ٹی ٹوئنٹی میں 103 اور ٹیسٹ میچز میں 98 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

  • کرس گیل نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

    کرس گیل نے شاہد آفریدی کا چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

    سینٹ کٹس: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل نے بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 6 چھکے لگاکر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    کرس گیل نے بنگلا دیش کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، گیل کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے شامل تھے، گیل کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    شاہد آفریدی اور کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے گیل نے یہ ریکارڈ 443 میچز کھیل کر پورا کیا جبکہ آفریدی 524 میچوں میں یہ ریکارڈ بنا پائے ہیں۔

    شاہد خان آفریدی کا ون ڈے انٹرنیشنل میں 351، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 73 اور ٹیسٹ میچز میں 52 چھکوں کا ریکارڈ ہے، دوسری جانب کرس گیل کا ون ڈے انٹرنیشنل میں 275، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 103 اور 98 چھکے ٹیسٹ میچز میں لگانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

    ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل یکم اگست کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک چھکا لگا کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 504 میچز کے دوران 342 چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرس گیل نے رنگپور رائیڈرز کو بی پی ایل چیمپئن بنوادیا

    کرس گیل نے رنگپور رائیڈرز کو بی پی ایل چیمپئن بنوادیا

    ڈھاکہ: کرس گیل کی دھواں دھار سنچری کی بدولت رنگپور رائیڈرز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو 57 رنز سے شکست دے کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی چیمپئن بن گئی۔
    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، رنگپور رائیڈرز نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے جواب میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس مقررہ اوورز میں صرف 149 رنز بناسکی۔

    میچ کی خاص بات کرس گیل کی دھواں دھار ناقابل شکست سنچری تھی، گیل نے 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 146 رنز بنائے جبکہ برینڈن میکولم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 149رنز بناسکی، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی جانب سے صرف جہور الاسلام نصف سنچری اسکور کرسکے۔

    ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے صرف چار بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، شاہد خان آفریدی صرف 8 رنز بناکر نظم الاسلام کی گیند پر روبیل حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ بالنگ میں آفریدی کوئی کمال نہ دکھاسکے اور چار اوورز میں 28 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

    گیل کو فائنل میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کرس گیل نے شاندار سنچری کے ساتھ ہی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور 485 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، گیل نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنائیں اور 47 بلند و بالا چھکے لگائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری: کرس گیل کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا

    پی ایس ایل تھری: کرس گیل کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا

    لاہور : پی ایس ایل کے پچھلے دو ایڈیشنز میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے گنگنم اسٹائل کرس گیل کو کسی بھی فرنچائز نے خریدنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق گنگنم اسٹائل والے کرس گیل پاکستان میں فیل ہوگئے، پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل کو کسی بھی ٹیم نے چانس نہیں دیا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل کرس گیل کوئی قابل ذکر کاردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔

    بعد ازاں کراچی کنگز میں شمولیت کے بعد بھی انہوں نے اپنے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی شدید تنقید کا نشانہ بنتے رہے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے میچز کرس گیل حریفوں کے چھکے چھڑا کر ڈانس بھی کرتے ہیں، پی ایس ایل میں ان کا بلا چلتا نہیں۔ شائقین کو فکر ہے اب گنگم اسٹائل کون کرے گا ؟


    مزید پڑھیں: کیا آپ نےکرس گیل کو اردو بولتے دیکھا ہے؟


    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق کرس گیل نے سیکورٹی رسک کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے کرس گیل کو کسی ٹیم میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کا اعلان، کرس گیل، کمارا سنگارا اور بابراعظم بھی شامل

    پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کا اعلان، کرس گیل، کمارا سنگارا اور بابراعظم بھی شامل

    کراچی: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے لیے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، کراچی کنگز میں کرس گیل، کمار سنگاکارا اور تین سنچریاں بنانے والے بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ نئے ٹیلنٹ کی کھوج میں ہزاروں نوجوانوں کے ٹرائلز کے بعد 350 نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

     یہ اعلان اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض اینکر پرسن وسیم بادمی نے اداکیے جب کہ تقریب میں ٹیم مینجمنٹ، کراچی کنگزکی ایڈوائزری کمیٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ کراچی کنگز کے لیے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل، سری لنکن کرکٹر اور وکٹ کیپرکمار سنگارا اور پاکستان کے لیے تین ون ڈے میں مسلسل تین سنچریاں بنانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کو منتخب کرلیا گیا ہے،شعیب ملک، عماد وسیم، روی بوپارہ، محمد عامر اور سہیل خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ طارق وصی کراچی کنگز کے سی ای او،مکی آرتھر کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ، اظہر محمود کوچ ،راشد لطیف ٹیم ڈائریکٹر،نوید رشید وی پی آپریشن، شہزاد حسن خان ہیڈ آف مارکیٹنگ اور عاصم قرییشی برانڈنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ ساتھ ہی ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں شعیب ملک، راشدلطیف، سلیم یوسف، اقبال قاسم اور اظہر محمود شامل ہیں، ایڈوائزی کمیٹی کے تحت تین اور سات اکتوبر کو ہونے والےٹرائلز کے ذریعے ہزاروں کھلاڑیوں میں سے 350 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے، ان 350 کھلاڑیوں میں سے 60 کھلاڑی منتخب کرکے ٹورنامنٹ کے لیے 15کھلاڑیوں پر مشتمل چار ٹیمیں بنائی جائیں گی ، جب کہ ان 60 میں سے 15 کھلاڑی منتخب کرکے کراچی کنگز اے کی ٹیم بنائے جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ 19 اکتوبر کو دبئی میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ ہوگی،بہترین کارکردگی کے حامل چھ لڑکے پی ایس ایل ایمرجنگ پلیرز ڈرافٹ میں جائیں گے جن ٰمیں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے یوکے کے کائونٹی کلب میں بات کرلی ہے، جہاں منتخب لڑکے دو ماہ کلب کرکٹ کھیلں گے،ان میں سے چھ لڑکے منتخب ہوکر وہیں رہیں گے وہاں کوچز انہیں ٹرین کریں گے،ہماری خواہش ہے کہ کرکٹ نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کا ٹیلنٹ باہر آئے،آخری پی ایس ایل میں جو ٹیلنٹ سامنے آیا آج وہ ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے،اس سال پی ایس ایل کا کپ کراچی لانے کی بھرپور کوشش ہوگی،یہ ٹیم ہماری یا اے آر وائی کی نہیں بلکہ کراچی کی ہے، کراچی نے ہمیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔

    سلمان اقبال نے ایک سوال پر بتایا کہ ایڈوائزری بورڈ کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرے گا۔

    اپنے خطاب میں راشد لطیف نے کہا کہ ٹرائلز کا مقصد یہ تھا کہ ہم نے کچھ نام منتخب کیے ہیں جو کراچی کنگز کے ڈرافٹ میں جائیں گے، کراچی میں ہمیشہ سے کرکٹ کی نرسری رہی ہے اور رہے گی، بدقسمتی سے کچھ برس سے کراچی کے بہت کم کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوئے۔انہوں نے ایک ہاتھ سے محروم کھلاڑی مطلوب قریشی کو اسٹیج پر بلا کر سب کے سامنے پیش کیا اور اس کے ٹیلنٹ کی تعریف کی۔

  • خاتون رپورٹر سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کرس گیل پر 10ہزار ڈالرز کا جرمانہ

    خاتون رپورٹر سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کرس گیل پر 10ہزار ڈالرز کا جرمانہ

    میلبرن : ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کرس گیل کو بگ بیش لیگ کے دوران خاتون رپورٹر سے پسندیدگی کا اظہار مہنگا پڑگیا، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر گیل پر دس ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    بگ بیش لیگ کے دوران کرس گیل نے منفرد انداز اپنایا، ویسٹ انڈین کھلاڑی بگ بیش لیگ کے میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کرکے آئے اور بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں میلبورن اور ہوبارٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سپورٹس چینل کی خاتون رپورٹر کیساتھ براہ راست ٹی وی پر فلرٹ کرنے پر کرس گیل کو شدید تقید کا سامنا ہے۔

    خاتون رپورٹر ان سے جارحانہ اننگز کا پوچھتی رہیں اور گیل خاتون کی آنکھوں کی تعریف کرنے لگے اور اسے ڈیٹ پر چلنے کیلئے کہا ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا آپ شرمائے مت ، تاہم خاتون نے اس سوال کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔

    ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کی اس حرکت کے بعد مذکورہ سپورٹس چینل نے آئندہ سے ان کیساتھ کسی قسم کا بھی انٹرویو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کرس گیل کے انٹرویو نے سوشل میڈیا پر تو دھوم مچادی لیکن کرکٹ آسٹریلیا اور ان کی ٹیم نے انٹرویو کا نوٹس لیا اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دس ہزار آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ عائد کردیا۔

    واضح رہے کرس گیل نے بگ بیش لیگ کے میچ میں 15گیندوں پر41رنز بنائے تھے۔

  • خاتون صحافی سے نا مناسب گفتگوکرنے پر کرس گیل سخت تنقید کا نشانہ بن گئے

    خاتون صحافی سے نا مناسب گفتگوکرنے پر کرس گیل سخت تنقید کا نشانہ بن گئے

    میلبرن:  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کو ایک سپورٹس چینل کی خاتون میزبان کیساتھ ٹی وی پر براہ راست فلرٹ کرنے پر شدید تقید کا سامنا ہے۔

    دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل کو اس وقت شائقین کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے خاتون صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے شرمناک پیشکش کر دی۔

    کرس گیل جو کہ آسٹریلین بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں ،گیل کے پیولین لوٹنے پر چینل ٹین کی خاتون صحافی میل میک لافلین نے ان سے گفتگو کی ،صحافی کی طرف سے کرس گیل سے ان کے 41رنز کی اننگز سے متعلق سوال کیا گیا جس پر کرس گیل کی جانب سے ایسا حیران کن جواب دیا گیاکہ تمام ناظرین سمیت صحافی خاتون بھی حیرت میں مبتلا ہو گئی۔

    کرس گیل نے لافلین کو براہ راست ان کے ساتھ ڈرنک کرنے کی پیشکش کر دی اور مضحکہ خیز ہنسی کے بعد ان کو اس پیشکش پرشرم محسوس نہ کرنے کا بھی مشورہ دیدیا۔

    لافلین کی جانب سے گیل کو جواب دیا گیا کہ وہ پیشکش پر شرما نہیں رہیں ہیں اور اس جواب کے بعدانٹرویوکا رخ ایک دفعہ پھر میچ سے متعلق روایتی گفتگو کی طرف ہو گیا، تاہم کرس گیل کی اس پیشکش کو بہت سے شائقین نے بے حد ناپسندکرتے ہوئے انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    بگ بیش لیگ کے سربراہ انتھونی کا کہنا تھا کہ کرس گیل کا یہ انداز غیر سنجیدہ اور نامناسب تھا اور اس پر گیل سے بات کی جائے گی کیوںکہ کہ یہاں بچے، فیملیز اور خواتین سبھی میچ دیکھنے آتے ہیں اور کرکٹ کھیلنے کے دوران ایسا رویہ مناسب نہیں۔