Tag: Chris Gayle century

  • کرس گیل نے رنگپور رائیڈرز کو بی پی ایل چیمپئن بنوادیا

    کرس گیل نے رنگپور رائیڈرز کو بی پی ایل چیمپئن بنوادیا

    ڈھاکہ: کرس گیل کی دھواں دھار سنچری کی بدولت رنگپور رائیڈرز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کو 57 رنز سے شکست دے کر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی چیمپئن بن گئی۔
    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، رنگپور رائیڈرز نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے جواب میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس مقررہ اوورز میں صرف 149 رنز بناسکی۔

    میچ کی خاص بات کرس گیل کی دھواں دھار ناقابل شکست سنچری تھی، گیل نے 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 146 رنز بنائے جبکہ برینڈن میکولم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 149رنز بناسکی، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی جانب سے صرف جہور الاسلام نصف سنچری اسکور کرسکے۔

    ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے صرف چار بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، شاہد خان آفریدی صرف 8 رنز بناکر نظم الاسلام کی گیند پر روبیل حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ بالنگ میں آفریدی کوئی کمال نہ دکھاسکے اور چار اوورز میں 28 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

    گیل کو فائنل میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کرس گیل نے شاندار سنچری کے ساتھ ہی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ اسکور 485 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا، گیل نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنائیں اور 47 بلند و بالا چھکے لگائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرس گیل نے ورلڈکپ تاریخ کی پہلی ڈبل سینچری بناڈالی

    کرس گیل نے ورلڈکپ تاریخ کی پہلی ڈبل سینچری بناڈالی

    کینبرا : آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے مدِ مقابل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے ورلڈ کپ کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا، کرس گیل نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے سب سے بڑی اننگز کھیلنے اور ورلڈ کپ میں پہلی ڈبل سینچری اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ کرس گیل نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلاف میچ میں بنایا۔

    کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ کے سامنے بالرز سمیت فیلڈرز کی بھی ایک نہ چلی، کرس گیل کی دھواں دار اننگز  16بلند و بالا چھکے اور10چوکے شامل ہیں، کرس گیل نے اپنی اس اننگ کے دوران ون ڈے کیرئیر کے 9 ہزار رنز بھی مکمل کئے۔

    یاد رہے اس سے پہلے ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقا گیری کرسٹن کے پاس تھا، کرسٹن نے 1996 کے ورلڈ کپ میں یو اے ای کیخلاف 188رنزکی اننگز کھیلی تھی۔

    ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا ترجیح دیں گے۔