Tag: Christine Lagarde

  • آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئے تیار، معاہدہ اپریل میں متوقع

    آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئے تیار، معاہدہ اپریل میں متوقع

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا، آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئےتیار ہیں‌ ، معاہدہ آئندہ دو ماہ میں طے پاجائےگا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام پر مثبت پیش رفت سامنے آئی اور حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بیشتر اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا، اہم پیش رفت وزیر اعظم عمران اور آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات میں ہوئی۔

    [bs-quote quote=” آئی ایم ایف پروگرام کوآئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالر فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ، آئی ایم ایف کی سربراہ کرسیٹن لگارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئےتیارہے تاہم کچھ اہم اقدامات ضروری ہیں، پروگرام کے تحت حکومت کو معاشی اصلاحات کرناہوں گی۔

    وزارت خزانہ زرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ اپریل تک متوقع ہے،  آئی ایم ایف پروگرام کوآئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا، ویڈیو لنک کے ذریعے روان ہفتے بھی مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا اور اہم معاملات پراتفاق ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹین لگارڈ کی ملاقات

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، اصلاحاتی عمل میں کم آمدن والوں کو تحفظ ملے گا۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف چیف کرسٹین لگارڈ سے ملاقات مفید رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں مطابقت پائی جاتی ہے، عنقریب ایسا پروگرام لائیں گے، جس سے کم آمدن والے طبقات کا تحفظ ہو۔

  • عمران خان آج’آئی ایم ایف چیف کرسٹینا ‘سے ملاقات کریں گے

    عمران خان آج’آئی ایم ایف چیف کرسٹینا ‘سے ملاقات کریں گے

    دبئی: وزیراعظم عمران خان آج متحدہ عرب امارات کے دورے میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی چیف کرسٹینا لگارڈ سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ ٔ یو اے ای کے موقع پر یہ اہم ملاقات ہوگی۔ گزشتہ روز فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائےگا، اس موقع پر وزیر اطلاعات اور وزیر خزانہ بھی عمران خان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔

    فواد چوہدری نے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا کہ مسئلہ آئی ایم ایف نہیں، مانیٹری فنڈ کی شرائط کا ہے، ہم ایسی شرائط نہیں چاہتے کہ جن سے ترقی کا عمل متاثر ہو۔ایسی ڈیل چاہتے ہیں جس سے مختصر اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے۔

    وزیراعظم ہاؤس سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے ،جہاں وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے۔

    کہا گیا ہے کہ وہ یہ دورہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نالج اکانومی، مصنوعی ذہانت اور مستقبل میں ترقی کے مواقع کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔دبئی میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس سے خطاب میں وہ خوش حال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے۔

  • فرانسیسی عدالت نے کرسٹین لگارڈ کو تفتیش میں شامل کرلیا

    فرانسیسی عدالت نے کرسٹین لگارڈ کو تفتیش میں شامل کرلیا

    فرانس :  فرانسیسی عدالت نےآئی ایم ایف کی چیف کرسٹین لگارڈ کو کرپشن نظر انداز کرنے کے الزام میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کو فرانسیسی عدالت نے فرانسیس کے وزیرخزانہ کی حیثیت سے اختیارات کے غلط استعمال اور بڑے پیمانے پرکرپشن نظر انداز کر نے پر باقاعدہ تفتیش میں شامل کرلیا۔

    کرسٹن لگارڈ سرکوزی کے دور صدارت میں وزیرخزانہ تھیں اور وہ دنیا کی سو طاقتور شخصیات میں اڑتیسویں نمبر پر ہیں۔

    کرسٹین کا کہنا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی سربراہی نہیں چھوڑیں گی، کرسیٹن دو ہزار گیارہ میں آئی ایم ایف کی سربراہ بنی تھیں۔ اُن کے عہدے کی مدت دو ہزار سولہ تک ہے۔