Tag: Chuck Hagel

  • امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے استعفی دیدیا

    امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے استعفی دیدیا

    واشنگٹن : امریکی صدر نے وزیرِ دفاع چک ہیگل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، باراک اوباما کا کہنا ہے کہ چک ہیگل کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

    باراک اوباما نے امریکی فوجیوں سے اچھے تعلقات کے حوالے سے بھی چک ہیگل کے کردار کو سراہا ہے، چک ہیگل کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرِ دفاع کی حیثیت سے کام کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق چک ہیگل دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگی حکمت عملی پراختلاف کے باعث مستعفی ہوئے ہیں، وہ عراق میں جنگ سے نمٹنے کے طریقۂ کار کے بھی سخت نقاد تھے۔

  • داعش کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، چک ہیگل

    داعش کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، چک ہیگل

    واشنگٹن:امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف عالمی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا، اس کا مقابلہ تنہا نہیں کیا جاسکتا ۔

    امریکی میڈیا سے گفتگومیں وزیرِدفاع چک ہیگل نے کہا کہ داعش سے مقابلہ ان کی اولین تریجح ہے اوراس کے لئے اتحاد بنانا ضروری ہے، امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ داعش انتہائی منظم، تربیت یافتہ، سفاک اور بے رحم تنظیم ہے، جو سوشل میڈیا کا بھرپوراستعمال جانتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ان وجوہات کی وجہ سے داعش دنیا کے لئے انتہائی بڑا خطرہ ہے، جس کا خاتمہ ضروری ہے۔