Tag: Chudri nisar

  • میرے سیاسی ٹکڑوں پر پلنے والوں کا انتخابی نشان شیر نہیں بلی ہے: چوہدری نثار

    میرے سیاسی ٹکڑوں پر پلنے والوں کا انتخابی نشان شیر نہیں بلی ہے: چوہدری نثار

    ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے بے وفائی کی انہیں سبق سکھانا ضروری ہے، میرے سیاسی ٹکڑوں پر پلنے والوں کا انتخابی نشان شیر نہیں بلی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو کسی اور کی بارات میں بینڈ باجا مت بجانا، اصل بارات ٹیکسلا سے ہی نکلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بے وفائی کرنے والوں کو سبق سکھائیں گے، ٹیکسلا کی عوام اپنا فیصلہ 25 جولائی کو سنائیں گے، واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔


    نوازشریف پرمشکلات ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی، چوہدری نثار


    چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو شیر بھی ڈھیر ہوجائے گا، جیپ پر ایسے ٹھپے لگاؤ کہ ن لیگ کی سیاست ہی ختم ہوجائے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ نے فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف پر مشکل ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی ہے، ان کو کہا بھی تھا کہ میاں صاحب دشمنیاں نہ بڑھائیں، عدلیہ کی تضحیک نہ کریں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کا نہایت اہم الیکشن ایک ہفتے بعد ہونے والا ہے، اگلے 5 سال ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہوگی یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، یقین ہے آپ جیپ پر سوار ہوں گے اور اسے اوور لوڈ بھی کریں گے، 1985 سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور جیت بھی رہا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان کو 25 جولائی کے بعد گھمبیر حالات کا سامنا ہوگا: چوہدری نثار

    پاکستان کو 25 جولائی کے بعد گھمبیر حالات کا سامنا ہوگا: چوہدری نثار

    ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو 25 جولائی کے بعد گھمبیر حالات کا سامنا ہوگا، سیاست دان ملک کا بھلا چاہتے ہیں تو دست وگریباں ہونا چھوڑ دیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسلا کے سی بی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد ملک کو گھمبیر حالات سے گزرتا ہوا دیکھ رہا ہوں، سیاست دان آپس میں لڑنا چھوڑ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے مخالف امیدوار سے کہو وہ اپنی کارکردگی بتائے، اس علاقے میں ن لیگ کی اینٹ اینٹ میں نے رکھی، جو کونسلر کا الیکشن نہیں لڑسکتے وہ بھی ن لیگ کے ساتھ ہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ الیکشن کردار اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوتا ہے، اس حلقے سے ہارنے کے باوجود ترقیاتی کام کرائے، میرے متعلق یہاں کے عوام جانتے ہیں۔


    عوام کیلئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، چوہدری نثار


    خیال رہے کہ انہوں نے گذشتہ روز بھی ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا، اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عوام امیدوار کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں کہ آپ کے ووٹ کی پرچی کا اصل کون حقدار ہے، اللہ کا بھی حکم ہے کہ امانتیں ایماندار لوگوں کے سپرد کرو۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اور میں اسکول کے زمانے سے دوست ہیں، عمران خان نے کیا کہا اس میں نہیں جانا چاہتا، عمران خان نے مجھے کہا جتنے چاہیں ٹکٹ لے لو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری نثار سے متعلق سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، اس حوالے سے اطلاعات غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں اس لیے ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر غلام سرورکو باضابطہ نامزد کرچکی۔


    چوہدری نثار نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا فیصلہ کرلیا


    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور بھاری اکثریت حاصل کرے گی، ملک کو کرپٹ حکمرانوں نے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملکی سیاست میں چوہدری نثار سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے آئندہ انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے مختلف حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف سے سیٹ ایڈ جیسمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 63 اور 59 کے علاوہ دو صوبائی نشتوں پر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی نے سرور خان کو چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار جیسے باعزت آدمی کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان

    چوہدری نثار جیسے باعزت آدمی کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان

    گوجرانوالہ: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار جیسے باعزت آدمی کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے، تحریک انصاف حکومت کرنے کا جواز کھو چکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز کے معاملے کے بعد پی ٹی آئی حکومت چھوڑ دے ان کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ وہ حکومت کرے، جہانگیر ترین اب بھی عہدے پر موجود ہیں تو کمزوروں کو سزا کا کیا فائدہ؟

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا 300 ارب کا مقروض ہوچکا ہے، نیا پاکستان بنانے والوں سے کے پی کے کا حال پوچھا جائے، پنجاب میں پی ٹی آئی کے18ممبر ہیں، لیکن سینیٹ میں 38 ووٹ کیسے ملے؟

    تحریک انصاف نے پختونوں کے کلچر کو تباہ کردیا، مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جے یو آئی ف کا نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق کہنا تھا کہ لاپتہ افراد پر احتجاج نقیب اللہ کے مسئلے سے شروع ہوا، ادارے دائرہ اختیار سے نکل کر فیصلے کریں تو عوامی پذیرائی نہیں ملتی، نقیب کا معاملہ اہم ہے شفاف تفتیش ہونی چاہیے۔

    نوازشریف کی تاحیات نااہلی سمجھ سے بالاتر ہے، مولانا فضل الرحمان

    مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور نہتتے کشمیریوں کی شہادت سے متعلق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کے اندر بھی آواز اٹھ رہی ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہے ہیں، مودی کو احساس ہوناچاہیے اس کے رویوں سے کشمیری نفرت کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں: مریم اورنگزیب

    چوہدری نثار اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں: مریم اورنگزیب

    راولپنڈی: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے متعلق تمام شکوک وشہبات ڈھیر ہو گئے، وہ اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کی ن لیگ سے دوری اور ناراضگی سے متعلق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں، اور وہ اب بھی اپنے قائدین کے ساتھ ہیں۔

    راولپنڈی میں منعقد ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے میڈیا کنونشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ راولپنڈی والے کل مریم نواز کا تاریخی استقبال کریں گے، وہ کنونشن میں ووٹ کے تقدس پر بات کریں گی۔

    نوازشریف کےساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا‘ مریم اورنگزیب

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی کے عوام کل شہباز شریف کے تحفوں کا قرض اتاریں گے، کارکنان ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے چوہدری نثار اور میاں نواز شریف کے درمیان دوریوں کی خبریں آرہی تھیں۔ چوہدری نثار کئی اہم میٹنگز سے بھی غیرحاضر رہے، نیز ان کے اور دیگر سینئر رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

    ماضی پررونے کے بجائےمستقبل پرتوجہ دینا ہوگی،مریم اورنگزیب

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ کی صدارات میں تبدیلی اور شہباز شریف کے قائم مقام صدر بننے کے بعد چوہدری نثار پھر پارٹی کی مرکزی دھارے کی سیاست میں شامل ہوسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔